اردو ٹو ہندی ٹرانسلٹریشن سے متعلق معلومات درکار

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اس پوسٹ کا مقصد دریافت کرنا ہے کہ کیا اردو متن کو خودکار انداز میں بعینہ ہندی متن میں تبدیل کرنا ممکن ہے؟ اگر ہاں تو کس سوفٹویر یا ویب سائٹ کے ذریعے؟
والسلام
 

محمد اسلم

محفلین
अस्सलामु अलैकुम
इस पोस्ट का मक़सद दरयाफ़त करना है कि क्या उर्दू मतन को ख़ुदकार अंदाज़ में बईना हिन्दी मतन में तबदील करना मुम्किन है? अगर हाँ तो किस सौफ्टवेर या वेबसाइट के ज़रीये
वस्सलाम
 
السلام علیکم،
اس پوسٹ کا مقصد دریافت کرنا ہے کہ کیا اردو متن کو خودکار انداز میں بعینہ ہندی متن میں تبدیل کرنا ممکن ہے؟ اگر ہاں تو کس سوفٹویر یا ویب سائٹ کے ذریعے؟
والسلام
اکھر نامی سافٹ وئیر سے یہ کام آف لائن بھی لیا جاسکتا ہے ، تاہم اکھر صرف ونڈوز کے لیے ہے ۔ اینڈرائیڈ کے لیے نہیں ! :):)
 
اکھر نامی اس سافٹوئیر کے لیے بھی میں محمد اسلم بھائی صاحب کا شکرگذار ہوں کیونکہ انہی کی فراہم کردہ معلومات کی بدولت میری اس نادر روزگار سافٹوئیر تک رسائی ممکن ہوسکی ، اور یہ سافٹوئیر دیگر کئی اعتبار سے مذکورہ بالا ویب سائٹ سے بہتر ہے محترم نبیل بھائی ۔:):)
 

نبیل

تکنیکی معاون
فائل فراہم کرنے کا شکریہ۔ وقت ملنے پر اسے ٹیسٹ کروں گا۔ لیکن کیا کسی ویب سائٹ پر اس کے بارے میں معلومات بھی دستیاب ہیں؟
 

شکیب

محفلین
زبردست پیشرفت
شکیب بھائی ایک بار اسی قسم کے سافٹ ویئر کے بارے میں پوچھ رہے تھے
یاد نہیں۔ اتنا ضرور یاد ہے کہ ایک بار اسی پنجابی یونیورسٹی پٹیالہ والی سائٹ پر دیے ای میل پتے پر ایک میل داغ دیا تھا لیکن زیادہ تر"آفیشیل" ای میلز کی طرح اس کا جواب کبھی نہ آیا۔ بالآخر مذکورہ پروجیکٹ کے لیڈر اور خالق ڈاکٹر گرپریت سنگھ لیہال صاحب کو ایک میل کر کے اس سے متعلق کچھ سوالات کیے تھے جن میں سرفہرست یہی تھا کہ اگر سائٹ بند وند ہو گئی تو ہم جیسوں کا کباڑا ہو جائے گا اس لیے کم از کم ورکنگ آف لائن کاپی ہو، اور اگر مہربانی ہو سکے تو اس کا ڈیٹابیس یا سورس! خیر سورس وغیرہ تو کیا ہی ملتا لیکن انھوں نے اکھر کا اسی وقت بتایا تھا (اس وقت ویب سائٹ سرچ انجن پر بالکل نہیں آتی تھی) اور میتھڈلاجی کے لیے ریسرچ پیپر کا لنک دیا تھا۔
اب مسئلہ یہ تھا کہ اتنا بھاری بھرکم ورڈ پروسیسر (غالبا 1.2 جی بی؟) محض ایک کام کے لیے رکھنا ہم نہیں سہار سکتے تھے، پھر بھی انسٹال کیا اور تمام چیزیں چیک کیں۔ رفتار ویب ایپ کی بہتر لگی تھی۔ نیز لمبے متن کے لیے اکھر سافٹ ویئر ہاتھ کھڑے کر دیتا تھا۔ بہرحال، تمام چیزیں ٹیسٹ کر کے ان انسٹال کر دیا تھا۔

بعد ازاں سورس فورج یا گٹ ہب پر کوئی اور پروگرام بھی ہاتھ لگا تھا، کلون یا زپ کر کے کہیں پڑا ہوگا۔ اس کے نتائج ڈیولپر کے مطابق اور بہتر تھے۔
 
آخری تدوین:

شکیب

محفلین
یہ کتنے فیصد درست کام کرتا ہے؟
میرے تجربے کے مطابق 85 سے پچانوے فیصد! ویسے تو متن پر منحصر ہے۔
کثرت سے استعمال میں رہتا ہے۔ یاد رہ جانے والی چیزیں:
  • ناشتہ" کو ہمیشہ "ناشتہ دان" میں تبدیل کر دیتا ہے :D
  • ایک املا لیکن متعدد تلفظ والے الفاظ، مثلا کیا kiya اور کیا kia ، کو رینڈملی بدل دیتا ہے۔(غالبا پہلے ریکارڈ سے۔ کوئی اسمارٹ اپروچ نہیں اپنائی گئی۔)
  • اردو متن میں اگر اسپیسز درست نہیں ہیں تو تیاپانچہ کر دیتا ہے۔ (جو سمجھ میں آنے والی بات ہے۔)
  • کاما، واوین وغیرہ سب اسٹرپ کر دیتا ہے، چنانچہ پہلے رف ڈرافٹ کو تبدیل کر لیں پھر کام کریں۔
 
Top