ناسا اور سپیس ایکس کا مشترکہ مشن

نبیل

تکنیکی معاون
اب سے کچھ دیر میں خلائی سفر کی تحریر رقم ہونے والی ہے۔ ایک طویل عرصے کے بعد ناسا امریکہ کی سرزمین سے خلا کی جانب مشن بھیجے گا جس میں دو خلا باز بھی سفر کریں گے۔ گزشتہ قریبا ایک دہائی سے ناسا خلائی سفر کے لیے روسی راکٹوں کا استعمال کرتا آیا ہے۔ یہ مشن اس لحاظ سے بھی تاریخی ہے کہ پہلی بار ناسا خلائی مشن کے لیے کسی پرائیویٹ کمپنی کا کمرشل راکٹ استعمال کرے گا۔ اس طرح یہ مشن ناسا اور سپیس ایکس دونوں کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے اور کامیاب ہونے کی صورت میں یہ دونوں کے مستقبل کے لیے خوش آئند ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ پوسٹ کے لکھنے کے وقت مشن کے سٹارٹ میں ڈیڑھ گھنٹا باقی ہے۔ اس کی لائیو سٹریم ذیل کے لنک پر دیکھی جا سکتی ہے۔

 

نبیل

تکنیکی معاون
پہلی اپڈیٹ یہ ہے کہ موسم کی صورتحال حوصلہ افزا نہیں ہے اور امکان یہی ہے کہ مشن سٹارٹ کو مؤخر کر دیا جائے گا۔ اگلے دس منٹ تک صورتحال مزید واضح ہو جائے گی۔
 
میرے 8 سالہ بیٹے نے اس کی لانچنگ کہیں دیکھ لی تھی اور اب تابڑ توڑ سوالات اپنی سمجھ کے مطابق کیے جارہا ہے۔ کیوں گئے ہیں؟ وہاں کھانا کہاں سے کھاتے؟ راکٹ واپس کب آئے گا؟ اس کا سائیز کتناہے؟ آکسیجن گلے پر پٹی لگا کے کیوں لیتے ؟ (پتا نہیں یہ کہاں دیکھا)۔
 

جاسم محمد

محفلین
آکسیجن گلے پر پٹی لگا کے کیوں لیتے ؟ (پتا نہیں یہ کہاں دیکھا)۔
یہ بھی آج خلائی اسٹیشن پر ڈاکنگ کے دوران دکھایا گیا تھا۔ اتنا ذہین بیٹا بفضل تعالیٰ پیدا کر لیا ہے تو اب بھگتنا تو پڑے گا۔ آپ کو راکٹ سائنسدان بنا کر ہی دم لے گا :)
 
Top