رمضان 2020 میں قران فہمی کے سلسلے

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
رمضان چونکہ قران کا مہینہ ہے، اور رمضان کے دوران قران سیکھنے اور سکھانے کا سلسلہ بھی سرگرمی سے جاری رہتا ہے، اسی لیے اس تھریڈ کا مقصد حالیہ رمضان میں جاری ایسے سلسلوں کے روابط اکٹھے کرنا ہے۔

اگرچہ رمضان میں دورہ قران جیسے سلسلے شروع کیے جاتے ہیں جن میں روزانہ ایک جز کے مطالب بیان کیے جاتے ہیں، لیکن مجھے کسی ایک سورۃ کا تفصیلی مطالعہ زیادہ پسند ہے۔ اس سال استاد نعمان علی خان سورۃ یوسف کا تفصلی جائزہ پیش کر رہے ہیں، جسے میں باقاعدگی سے فالو کر رہا ہوں۔ ذیل میں یوٹیوب پر اس کی پلے لسٹ کا ربط موجود ہے:



علاوہ ازیں، دورہ قران سے متعلق مختلف پلے لسٹس کے روابط ذیل میں ہیں:

یاسر قاضی (The Message of Quran)



یقین انسٹیٹیوٹ (Quran 30 for 30)



گرین لین مسجد (دورہ قران)



اس کے علاوہ یقین انسٹیٹیوٹ کے شیخ عمر سلیمان نے ایک منفرد سلسلہ فرشتوں کی موجودگی سے متعلق شروع کیا ہوا ہے


باقی احباب بھی رمضان میں قران فہمی سے متعلق جن روابط کو فالو کر رہے ہوں، انہیں یہاں شئیر کر سکتے ہیں۔
والسلام
 

ام اویس

محفلین
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاتہ!
مجھے رمضان المبارک میں شجاع الدین شیخ صاحب کا دورۂ قرآن سننا بہت اچھا لگتا ہے۔

Shuja Uddin Sheikh

اس کے علاوہ آمنہ عثمان صاحبہ کا دورۂ قرآن بھی بہت عمدہ چل رہا

Zohair Salih Sehar
 
Top