1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $420.00
    اعلان ختم کریں
  2. اردو محفل سالگرہ چہاردہم

    اردو محفل کی یوم تاسیس کی چودہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

دو ملین پیغامات کے بعد۔۔

نبیل نے 'ذکر اردو محفل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 30, 2018

  1. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,620
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    عزیز محفلین، السلام علیکم
    محفل فورم کی سالگرہ کے مہینے جولائی کا اختتام ہونے کو ہے۔ اس مرتبہ سالگرہ کی سرگرمیاں قبل از وقت شروع کر دی گئیں اور احباب نے بھی یہ سالگرہ خاصے پررونق انداز میں منائی ہے ۔ :) سالگرہ کی تقریب ختم ہونے کے بعد بھی ہمیں بہرملاقات کوئی نہ کوئی تقریب منعقد کرتے رہنا چاہیے۔ سالگرہ کی پلاننگ میں کئی دلچسپ سلسلوں کی تجاویز سامنے آئی تھیں جن پر بعد میں بھی عمل کیا جا سکتا ہے۔ یہ رونق اب برقرار رہنی چاہیے۔ :) اس مرتبہ فورم کی سالگرہ کی ہائی لائٹ فورم پر دو ملین مراسلات کا ہدف عبور کرنا ہے۔ اس موقعے پر اپنی خصوصی تحریر میں میں نے اردو ویب اور اردو محفل فورم کے حوالے سے مستقبل کے منصوبوں کا کچھ خاکہ پیش کیا تھا۔ زیرنظر تحریر میں میں ان منصوبوں کی مزید کچھ تفصیل بیان کرنا چاہتا ہوں۔

    جیسا کہ میں نے مذکورہ بالا مضمون میں عرض کیا تھا، ہمارا ارادہ ایک نئے کانسپٹ کو آزمانے کا ہے، اور یہ کانسپٹ ایک کی بجائے کئی فورمز کو سیٹ اپ کرنے کا ہے۔ ان فورمز کی یوزربیس ایک ہی ہوگی، یعنی کہ کوئی بھی یوزر ایک ہی مرتبہ سنگل سائن آن کے ذریعے تمام فورمز میں لاگ ان ہو سکے گا۔ اس آئیڈیا کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے تکنیکی حد تک ہماری تحقیق کافی آگے بڑھ چکی ہے۔ ہم نے نہ صرف اس کے لیے سوفٹویر پلیٹ فارم کا انتخاب بھی کر لیا ہے بلکہ اس کی ٹیسٹ انسٹالیشن اور اس میں اردو ایڈیٹر انٹگریشن کا کامیاب تجربہ بھی کر لیا ہے۔ لیکن ابھی بھی ملٹی سائٹ انسٹالیشن کی ٹیسٹنگ باقی ہے۔ اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ابھی ہمیں یہ طے کرنا ہے کہ نئی سائٹ کے خدوخال کیا ہوں گے اور اس کے اغراض و مقاصد پر بھی بات کرنی ہے۔

    میں نے پہلے بھی عرض کیا تھا کہ دو ملین پیغامات کی ہائپ کرئیٹ کرنا اور محفل فورم پر نئے موڈریٹرز کی تقرری محض اتفاق نہیں ہے، بلکہ یہ ایک بڑے پلان کا حصہ ہے۔ نئی سائٹ، جو کہ کئی فورمز پر مشتمل ہوگی، کو سیٹ اپ کرنے کا فائدہ اسی وقت ہوگا جب ہمیں اس کی کامیابی کے آثار نظر آئیں گے۔ اور ایسا اسی صورت میں ہو سکتا ہے اگر ہم موجودہ محفل فورم پر سرگرمی کا گراف اوپر کی جانب لے جائیں اور اس کے موڈریٹرز کو بھی کمیونٹی منیجمنٹ کا اچھا تجربہ حاصل ہو جائے۔ نئے سیٹ اپ کی راہ میں تکنیکی رکاوٹیں جلد یا بدیر حل ہو جائیں گی، لیکن ہمیں نئی سائٹ قائم کرنے کی جلدی نہیں ہے۔ اس سلسلے میں اصل اہمیت نئی فورم سائٹ کے اغراض و مقاصد کو طے کرنا ہے۔

    ہم چاہتے ہیں کہ نئی فورم سائٹ میں ہر فورم کو سیٹ اپ کرنے سے پہلے نئے دور کے تقاضوں کے مطابق اس کی پلاننگ کی جائے۔ مثال کے طور پر ادبی فورم سیٹ اپ کرنے سے پہلے ہمیں جائزہ لینا چاہیے کہ ہم صارفین کو دوسری ادبی سائٹس کے کیا مختلف آفر کر سکتے ہیں؟ علاوہ ازیں فورم میں طویل المیعاد دلچسپی کے کونسے عنصر شامل کیے جانے چاہییں۔ ان معاملات پر مشاورت ہم پبلک فورم پر جلد ہی شروع کریں گے۔ سوشل میڈیا کے اس دور میں ایک سنجیدہ فورم کی کامیابی کو یقینی بنانا محنت طلب ثابت ہو سکتا ہے۔ لیکن ہمیں یقین ہے کہ ابتدائی مشکلات پر قابو پانے کے بعد نئی فورم سائٹ ایک مقبول عام سائٹ ثابت ہوگی۔

    میں یہاں کچھ تفصیل اس سلسلے میں پس پردہ مشاورت کی بھی بیان کرنا چاہتا ہوں جو کہ ذاتی مکالمے کی صورت میں ایک طویل عرصے سے جاری ہے۔ اس مشاورت میں سعود، زیک، سعادت، محمد وارث اور راقم الحروف شریک رہے ہیں۔ شروع میں ہماری گفتگو محفل فورم کو نئے پلیٹ فارم پر اپگریڈ یا مائیگریٹ کرنے کے سلسلے میں مشاورت سے شروع ہوئی تھی۔ کچھ عرصہ مشاورت کے بعد ہم اس امر پر متفق ہو گئے تھے کہ اب محفل فورم کو ری بوٹ کرنا چاہیے، یعنی ایک نئی سائٹ شروع کی جانی چاہیے جبکہ موجودہ محفل فورم کو اس کے بعد ریڈ اونلی سٹیٹس دے دیا جائے گا۔ اسی اثناء میں ملٹی فورم سائٹ کا آئیڈیا بھی ڈسکس ہوا جوکہ سب کو پسند آیا اور اسی پر اتفاق بھی ہوگیا۔ کچھ دوستوں کے ذہن میں محفل فورم کے موجودہ کانٹینٹ کے بارے میں سوالات ہیں۔ نئی فورمز بالکل نئے سرے سے شروع کی جائیں گی، اور پرانی فورم کو مائیگریٹ نہیں کیا جائے گا۔ آپ کو نئی فورم پر رجسٹر بھی نئے سرے سے کرنا ہوگا۔ :) جو دوست چاہیں وہ پرانی فورم سے نئی فورم پر مراسلات کاپی پیسٹ کرکے پوسٹ کر سکیں گے، اس پر کوئی قدغن نہیں ہوگی۔ ریڈ اونلی سٹیٹس میں بھی محفل فورم کی دیکھ بھال کی جاتی رہے گی۔ :) نئی فورمز کی ایک خاص بات پرانی تلخیوں کو پیچھے چھوڑنا بھی ہوگا۔ نئی سائٹ میں شمولیت پر کسی پر پابندی عائد نہیں کی جائے گی (چند ایک کو چھوڑ کر :)

    کچھ تفصیل آپ کو اس فورم سوفٹویر کی بھی بتا دیتے ہیں جس کا ہم نے انتخاب کیا ہے۔ :) کافی سوچ بچار کے بعد ہم ڈسکورس فورم سوفٹویر(Discourse - Civilized Discussion) کے استعمال پر متفق ہوئے ہیں۔ ڈسکورس کی فیچرز اور اس کے محاسن پر گفتگو علیحدہ مضمون کی متقاضی ہے۔ فی الحال اتنی تفصیل بیان کرنا چاہتا ہوں کہ ڈسکورس نیکسٹ جنریشن فورم سوفٹویر ہے اور اوپن سورس ہے۔ ڈسکورس میں روبی آن ریلز فریم ورک اور جدید ویب سٹینڈرڈز کا استعمال کیا گیا ہے۔ یوں ہم پہلی مرتبہ پی ایچ پی، مائی ایس کیو ایل وغیرہ کے استعمال سے آگے بڑھیں گے۔ ڈسکورس کو انسٹال کرنا قدرے پیچیدہ عمل ہے۔ اس میں ڈاکر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ڈسکورس کا ایک اردو ترجمہ دستیاب ہے جو کہ معیار کے اعتبار سے نہایت ناقص ہے، لیکن اسے فی الحال استعمال کرنے میں ہرج نہیں ہے۔ ہم نے ڈسکورس میں اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کرنے کا تجربہ بھی کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ یعنی کہ ابھی بھی ڈسکورس پر مبنی مکمل اردو فورم سیٹ اپ کی جا سکتی ہے۔ اگر کوئی صاحب (یا صاحبہ) دنیا کی پہلی اردو ڈسکورس فورم سیٹ اپ کرنا چاہیں تو انہیں بخوشی رہنمائی فراہم کی جا سکتی ہے۔ :)

    جیسا کہ میں عرض کر چکا ہوں، ڈسکورس کی فیچرز پر علیحدہ سے تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔ فی الوقت چند اہم نکات پر روشنی ڈالنا چاہتا ہوں۔ کسی بھی نئے سوفٹویر پلیٹ فارم کے استعمال سے جہاں نئی فیچرز کے استعمال کا موقع ملتا ہے، وہاں کچھ پرانی دلپسند فیچرز سے ہاتھ دھونے بھی پڑ جاتے ہیں۔ میں سب سے پہلے ڈسکورس کے اسی پہلو سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔ بدقسمتی سے ڈسکورس کے استعمال کی صورت میں اردو فورمز کی ایک اہم فیچر یعنی اردو یوزر نیم دستیاب نہیں ہوں گے۔ ڈسکورس میں یوزر نیم صرف سادہ ascii کیریکٹر ہو سکتے ہیں، یعنی کہ عام انگریزی حروف۔ اس معاملے پر ڈسکورس کے ڈیویلوپرز کا مؤقف کافی سخت ہے اور اس میں تبدیلی کرنے پر وہ کسی صورت میں آمادہ نہیں ہیں۔ اچھی خبر یہ ہے کہ ڈسکورس میں ڈسپلے نیم اپنی مرضی سے منتخب کیا جا سکتا ہے جو کہ اردو میں ہو سکتا ہے اور یہ ڈسپلے نیم یوزر نیم کی جگہ نمایاں بھی کیا جا سکتا ہے۔ لیکن یوزر ٹیگنگ کے لیے یوزر نیم کا استعمال ہی کرنا پڑے گا۔ ڈسکورس کے استعمال کا یہ پہلو قدرے ناخوشگوار ہے اور ایک طویل عرصے تک ہم اسی معاملے کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ سکے ہیں۔ لیکن بالآخر ہم نے محسوس کیا ہے کہ ڈسکورس کے دوسرے فوائد اردو یوزر نیم کی کمی کا اثر ختم کر دیتے ہیں، اسی لیے ہم نے اس کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈسکورس محض ایک ایڈوانسڈ فورم سوفٹویر ہی نہیں ہے بلکہ اس میں کمیونٹی بلڈنگ کا خاص طور پر خیال رکھا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ڈسکورس میں اس بات کا بھی خیال رکھا گیا ہے کہ معلوماتی دھاگے نئے دھاگوں میں دب کر نہ رہ جائیں بلکہ انہیں اپ ووٹنگ کے ذریعے اوپر رکھا جاتا ہے۔

    نئی سائٹ کے منصوبوں اور ڈسکورس فورم سوفٹویر کے بارے میں مزید معلومات انشاءاللہ فراہم کی جاتی رہیں گی، اور اس سلسلے میں پبلک فورم پر مشاورت کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ آپ کے ذہن میں اس سلسلے میں کوئی سوال ہیں تو اس کے بارے میں بھی یہاں دریافت کر سکتے ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس محفل کی رونق یونہی قائم رہے اور یہ کارواں آگے بڑھتا رہے، آمین۔
     
    آخری تدوین: ‏جولائی 31, 2018
    • زبردست زبردست × 17
    • پسندیدہ پسندیدہ × 14
    • معلوماتی معلوماتی × 4
  2. محمدظہیر

    محمدظہیر مدیر

    مراسلے:
    2,901
    آخر کار آج خلاصہ ہو ہی گیا ماشاءاللہ :)
    Discourse کی ٹیگ لائن ہی "مہذب گفتگو "ہے. سرسری طور پر دیکھنے سے ہی عمدہ کمیونٹی فورم سافٹویئر لگ رہا ہے. امید ہے مزید تفصیلات جلد منظر عام پر آتی رہیں گی :)
    آمین
     
    آخری تدوین: ‏جولائی 31, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
  3. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    11,688
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    اللہ کرے کہ امیدوں سے کہیں بڑھ کے حاصل ہو اور سب خدشات بھی ختم ہوسکیں۔آمین!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  4. ہادیہ

    ہادیہ محفلین

    مراسلے:
    5,092
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    یعنی ہمیں پھر سے رجسٹر ہونا پڑے گا؟ اور جو بھی نیم ہوگا وہ "ASCii" کریکٹر میں ہوگا صرف۔۔ یعنی کہ انگریزی۔۔ ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  5. عثمان

    عثمان محفلین

    مراسلے:
    9,653
    موڈ:
    Cheerful
    کیا ڈسپلے نیم صارف جو چاہے اور جب چاہے منتخب کر پائے گا یا پھر ایڈمن سے اجازت درکار ہو گی؟
    کیا ایک سے زائد فورم ہونے سے فعالیت میں کمی کا کوئی اندیشہ نہیں ہے؟
    کیا موجودہ زمرہ جات کا ڈیٹا نئے متعلقہ فورمز میں منتقل یا منسلک نہیں ہو سکتا؟
    کیا نئے فورم میں صارف کے پروفائل پر کلک کر کے اس کی موجودہ ہسٹری تک رسائی ہوگی یا پھر اس کے لئے پہلے اس ریڈ اونلی فورم میں آنا ہو گا؟
    کیا لانچ کے وقت فورا ہی موجودہ فورم کو ریڈ اونلی کر دیا جائے گا یا کچھ عرصہ دیا جائے گا؟

    دلچسپ دھاگوں کو درجہ بندی کرکے نمایاں رکھنے کا فیچر دلچسپ ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 12
  6. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    16,898
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    اللہ کریم آپ کو نیک مقاصد میں کامیاب فرمائیں اور آپ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائیں ۔آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • متفق متفق × 1
  7. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    7,129
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    ماشاء اللہ۔
    اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
    کئی فورمز کو اکٹھا پیش کرنے کی بات ہورہی ہے تو ہماری شدید ترین خواہش ہے کہ خاص بچوں کے لیے ایک فورم بھی شروع کیا جائے۔ گو اس میں اسی سال تک کے بچوں کو شمولیت دی جائے لیکن ہر تخلیق خالصتاً بچوں ہی کے لیے ہو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 8
    • زبردست زبردست × 4
    • متفق متفق × 2
  8. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    4,436
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    میرے لیے فطری طور پر تبدیلی خوش آئند ہوتی ہے اور یہ بھی ہے! جن چیزوں سے ہاتھ دھونا ہوگا ان کا بھی کوئی حل نکال لیں گے، ورنہ یہاں بھی تو ایک عرصہ استعمال کر لی ہیں، بس غم کرنے کی بجائے خوش ہوں گے کہ حسرت نہ رہی!

    ایک سوال ہے کہ اردو محفل کے ممبرز تقریبا سات ہزار ہیں اس وقت اور پیغامات دو ملین سے اوپر. پیغامات تو یہا‍ں رہیں گے ریڈ آنلی سٹیٹس میں لیکن کیا وہاں اتنے ممبرز سائن ان ہو جائیں گے جتنے یہاں تیرہ سال میں اکٹھے ہوئے؟ کیونکہ ریگولر ممبرز تو اس وقت شاید چند سو ہوں! یا ممبرز کی تعداد سے زیادہ فرق نہیں پڑتا؟

    اور ایک جواب بھی ہے اور وہ یہ کہ نئے سرے سے سب شروع کرنے سے محمود و ایاز ایک ہی صف میں کھڑے ہوجائیں گے! یعنی تیس ہزاری اور تین ہزاری بھی! واہ واہ! :dancing:

    ابن سعید بھیا! جلدی سے 'سٹھیا' جائیے ٹور سے آ کے. پھر نہ کہتے رہئیے گا کہ ہم سٹھیاتے سٹھیاتے رہ گئے! :sneaky:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 8
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. مقدس

    مقدس لائبریرین

    مراسلے:
    28,441
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Tired
    Best wishes Nabeel bhaiya ××
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    7,907
    آئینِ نو سے ڈرنا، طرزِ کہن پہ اڑنا
    منزل یہی کٹھن ہے، قوموں کی زندگی میں!

    آئیڈیا زبردست ہے ۔۔۔!

    اردو تنقید میں ڈسکورس کے لیے مروجہ لفظ 'کلامیہ' ہے۔ متبادلات میں مکالمہ، بیانیہ، نطق، کلام و متن شامل ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  11. نکتہ ور

    نکتہ ور محفلین

    مراسلے:
    656
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    ابھی محفل میں سوائے اشد ضرورت کے یوزر نیم کو بدلنے کی اجازت نہیں ہے تو کیا یہی اصول نئے سوفٹویر پر ڈسپلے نیم پر لاگو کیا جاسکتا ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  12. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,620
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    درست، ڈسکورس پر یوزر آئی ڈی صرف آسکی کریکٹرز میں ہو سکتی ہے۔ لیکن ڈسپلے نیم اپنی مرضی سے منتخب کیا جا سکتا ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:

    discourse01.png

    بالا کا سکرین شاٹ ڈسکورس کی ایک ٹیسٹ انسٹالیشن سے لیا گیا ہے۔ :)
     
    • زبردست زبردست × 9
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  13. ابن توقیر

    ابن توقیر محفلین

    مراسلے:
    3,570
    ذاتی طور پر مجھے تو محفل کو ریڈ اونلی کا درجہ دینا متاثر نہیں کررہا کہ محفل میں آپ لوگوں کی عظیم محنت شامل ہے جسے یونہی آگے بڑھتے رہنا چاہیے۔
    نئے تجربات ضرور کیے جائیں کہ وقت کے ساتھ تبدیلی ضروری ہے مگر کچھ اس طرح کا راستہ نکالیں کہ محفل اور اس کے سلسلے یونہی آباد رہیں اور ان میں اضافہ ہوتا رہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 9
    • متفق متفق × 3
  14. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,620
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    میری معلومات کے مطابق ڈسپلے نیم میں تبدیلی پر کوئی قدغن نہیں ہے، لیکن میرے خیال میں فورم انتظامیہ کے لیے اس پر کنٹرول کی گنجائش ضروری ہے۔
    ایک سے زائد فورمز کی وجہ سے فعالیت متاثر ہو سکتی ہے۔ اسی لیے ہماری کوشش ہے کہ مناسب تیاری کے ساتھ نئی سائٹ لانچ کی جائے۔ اس کے لیے نئی فورمز کی نظامت کا اہتمام کرنا اور نئی سائٹ کی ہائپ کرئیٹ کرنا ضروری ہے۔
    ہمارا نئی سائٹ کو موجودہ محفل فورم سے مربوط کرنے کا کوئی پلان نہیں ہے۔
    موجودہ فورم کو کس وقت ریڈ اونلی کر دیا جانا چاہیے، اس کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  15. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,620
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    محفل فورم اور نئی سائٹ ،جس کے نام کا فیصلہ کرنا بھی ابھی باقی ہے، کے آغاز میں کافی فرق ہوگا۔ محفل فورم کسی گیراج میں قائم کی گئی لیبارٹری میں کیے گئے تجربے میں حادثاتی کامیابی کا نتیجہ ہے۔ :) اس کے مقابلے میں اب ہم قدرے بہتر پلاننگ کر رہے ہیں۔ محفل فورم میں تیرہ سال بعد بھی رجسٹرڈ ارکان کی تعداد بہت زیادہ نہیں ہے۔ اور ان میں بھی فعال ارکان کی تعداد اس سے بھی کم ہے۔ ہم اتنا ضرور کریں گے کہ نئی سائٹ قائم کرنے سے پہلے اور اس کے بعد محفل فورم کے موجودہ ارکان کو ای میل کے ذریعے اپنے منصوبوں سے آگاہ کر دیں گے تاکہ انہیں بھی اس میں شامل ہونے کی تحریک ملے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  16. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    16,898
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    کیا نئی سائٹ قائم ہونے کا اعلان اردو محفل پر بھی کیا جائے گا یا صرف ای میل کے ذریعے اطلاع دی جائے گی ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    7,129
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    کیوں نہیں! بالکل اردو محفل پر اعلان کیا جائے گا۔ عدنان بھائی جب اس سائیٹ کی پلاننگ کے ایک ایک لمحے سے آپ کو اردو محفل پر باخبر رکھا جا رہاہے تو کیا اس کے قیام کو اردو محفل سے مخفی رکھا جائے گا؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • زبردست زبردست × 1
    • متفق متفق × 1
  18. سید عمران

    سید عمران محفلین

    مراسلے:
    10,161
    جھنڈا:
    Pakistan
    اگرچہ سمجھ میں تو ہمیں ککھ وی نئی آیا پھر بھی دعا کرتے ہیں کہ۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  19. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    7,129
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    ای میل کا تذکرہ تو اس لیے آیا کہ تمام محفلین ہر وقت محفل پر موجود نہیں ہوتے۔ کچھ ایسے بھی ہیں جنہیں محفل پر آئے کچھ عرصہ گزر گیا۔ ان سب کو اطلاع دینی ہوگی۔
     
    • متفق متفق × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  20. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    16,898
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    ٹھیک ہے سر !آپ کا بہت شکریہ ،
    نئے فورم کا جیسے ہی اعلان ہوگا ہم فورا نئے فورم پر جا کر اپنی رجسٹریشن کرالیں گے اور فرنٹ لائن میں اپنی سیٹ پکی کر لیں گے ۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 6
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر