پندرہویں سالگرہ پندرہویں سالگرہ کے موقعے پر تک بندی کا مشاعرہ

نبیل نے 'محفل کی سالگرہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 9, 2020

  1. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,748
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    سالگرہ کی تقریبات نے ابھی تک رنگ نہیں پکڑا ہے۔ چلیں ایک پرانا آئٹم شروع کرتے ہیں۔ سب تک بندوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ محفلین کے متعلق تک بندی کریں/اشعار لکھیں۔ باقاعدہ شاعر بھی اس کھیل میں بخوشی شامل ہو سکتے ہیں۔ :)

    سب سے پہلے برادرم محمد عدنان اکبری نقیبی کے لیے:

    محفل پہ تیرا نقش قدم دیکھتے ہیں
    ستم بالائے ستم دیکھتے ہیں
    لوگ اب سمجھتے ہیں آپ کو ایڈمن
    تماشائے اہل کرم دیکھتے ہیں

    ;)
     
    • زبردست زبردست × 8
    • پر مزاح پر مزاح × 6
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  2. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    18,770
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    جزاک اللہ خیرا اجرا کثیرا
    نبیل بھیا یہ آپ کی محبت اور خلوص ہے جو آپ نے دھاگے کی ابتداء میں خیروبرکت کے لیے ہمارا ذکر کیا۔
    یہ نئے محفلین ہمیں چنے کے جھاڑ پر چڑھا دیتے ہیں اور آپ ہماری سادگی سے تو واقف ہی ہیں ۔اب بتائیں اس میں ہمارا کیا دوش ۔
    بس یہی تک ہے میرے عشق کی منزل کا مقام
    میں تماشہ ہوں تیرا ، تو میرا تماشائی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 10
    • دوستانہ دوستانہ × 3
  3. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    3,348
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    معان بھائی ، لگتا ہے کہ ابتدا میں آپ کے ذکر سے خیر و برکت کے علاوہ دفعِ شر بھی مقصود تھا ۔ تبھی تو کسی شاعر نے ابھی تک یہاں آکر نہیں جھانکا ۔ :D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 15
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    3,348
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    چونکہ سالگرہ کا موقع ہے اور سب لوگ بانیانِ محفل اور تاسیسی اراکین کو خراجِ عقیدت پیش کررہے ہیں تو میں بھی اپنی تک بندی کی ابتدا انہی تاسیسی اراکین کے نام کررہا ہوں ۔ تعارف کی ضرورت نہیں ۔ آپ تمام لوگ خاصے ہنسوڑے بھی ہیں اور سمجھدار بھی ۔ :D

    کرسی پہ بیٹھتے ہیں وہ چلمن کے اُس طرف
    لیکن اٹھا بھی دیتے ہیں پردہ کبھی کبھی
    ڈی پی میں جن کی آنکھیں نہیں ، ناک بھی نہیں
    پھر بھی پہن کے پھرتے ہیں چشمہ کبھی کبھی
    سب لوگ ہوشیار کہ آئے ہوئے ہیں وہ
    دیتے ہیں جرمنی سے جو خطبہ کبھی کبھی​
     
    • زبردست زبردست × 10
    • پر مزاح پر مزاح × 5
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    3,348
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    بائیسکل چلاتے ہیں ویسے تو ٹھیک ٹھاک
    ٹکر بھی ماردیتے ہیں قبلہ کبھی کبھی
    حملہ یہ ہر لڑی پہ نہیں کرتے بالعموم
    جانے بھی دیتے ہیں کوئی دھاگا کبھی کبھی
    ہوتے ہیں یوں تو تین ہی لفظوں میں ہمکلام
    پورا بھی بول دیتے ہیں جملہ کبھی کبھی
     
    • زبردست زبردست × 9
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  6. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    3,348
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    ہروقت کھیلتے ہیں یہ کال آف ڈیوٹی
    کرتے ہیں تھوڑی دیر کا وقفہ کبھی کبھی
    وقفے میں کھاتے ہیں یہ پلاؤ کی اک پلیٹ
    لے کر اِدھر کو آتے ہیں بُھرتا کبھی کبھی
    ہر اک پہ پھینکتے ہیں تبسم کے تین پھول
    ہوتا ہے ساتھ پھولوں کے گملا کبھی کبھی
     
    • زبردست زبردست × 6
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  7. ظہیراحمدظہیر

    ظہیراحمدظہیر محفلین

    مراسلے:
    3,348
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    محترمی و مکرمی عزت مآب استادِ سخن جناب الف عین صاحب قبلہ کی محبتوں اور محنتوں کی نذر! امید ہے سالگرہ کے موقع پر درگزر سے کام لیں گے کہ یہ بھی آپ کی اردو سے محبت اور اصلاحِ سخن میں آپ کی محنت کو خراج پیش کرنے کا ایک شوخ انداز ہے ۔

    کھاتی ہے خوف آپ سے بگڑی ہوئی غزل
    رکھتے ہیں اپنے ہاتھ سے ڈنڈا کبھی کبھی
    کرتے ہیں کھُل کھلا کے مرمت یہ شعر کی
    لیکن ترس بھی کھاتے ہیں تھوڑا کبھی کبھی
    تاکہ دلائے دوسرے شعروں کو عبرتیں
    زندہ بھی چھوڑدیتے ہیں مصرع کبھی کبھی

     
    • زبردست زبردست × 10
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  8. سین خے

    سین خے محفلین

    مراسلے:
    2,329
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    • متفق متفق × 4
    • دوستانہ دوستانہ × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  9. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    9,888
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    جناب ظہیراحمدظہیر بھائی کی نذر

    بھائی کی ڈاکٹری کا پوچھو ہو، ان نے ایسا کام کیا
    ڈاکٹری چھوڑی، شاعر بن گئے، ہاتھ میں بیڑا تھام لیا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
    • زبردست زبردست × 5
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  10. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    9,888
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    کچا ہمارے بھائی کا املا ہے گو ابھی
    ہجے درست لکھتے ہیں ، لیکن کبھی کبھی
    تحریر ان کی گرچہ لطیفوں کی پوٹ ہے
    ان کی محبتوں کے تو گھائل ہیں ہم سبھی

    (شان الحق حقی صاحب سے معذرت کے ساتھ)
     
    آخری تدوین: ‏جولائی 13, 2020
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
    • زبردست زبردست × 4
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  11. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,907
    • متفق متفق × 5
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. اکمل زیدی

    اکمل زیدی محفلین

    مراسلے:
    4,113
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    ظہیر بھائ تک بندوں کا دھاگا ہے یہ اور آپ ٹہرے مستند اب ہمارے جیسےتک بندوں کی کیا دال گلے گی...:unsure:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  13. اکمل زیدی

    اکمل زیدی محفلین

    مراسلے:
    4,113
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    ہم نہی تو نہ سہی یہاں تو ماہر ہو جائینگے
    اس دھاگے کے طفیل ہم بھی شاعر ہو جائینگے;)
     
    آخری تدوین: ‏جولائی 13, 2020
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. اکمل زیدی

    اکمل زیدی محفلین

    مراسلے:
    4,113
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    کسی بحر کا نہیں لفظوں کے زیب و زین کا نہ ہوگا
    یہاں دل کو دھژکا استاد محترم الف عین کا نہ ہو گا:D
     
    آخری تدوین: ‏جولائی 13, 2020
    • زبردست زبردست × 4
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  15. اکمل زیدی

    اکمل زیدی محفلین

    مراسلے:
    4,113
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    پاس.ہوتے ہوتے اصلاح سخن میں غزل اکتر رہ جاتی ہے
    اصلاح میں ہمارے سر پہ بس ڈنڈے کی کٹر رہ جاتی ہے:LOL:
     
    • زبردست زبردست × 4
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  16. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    18,770
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    :party::party::party:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  17. اکمل زیدی

    اکمل زیدی محفلین

    مراسلے:
    4,113
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    شاعر یہاں نہ ہی جھانکیں تو بہتر ہے....:daydreaming:
    کیوں عدنان بھیا...:lol:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  18. اکمل زیدی

    اکمل زیدی محفلین

    مراسلے:
    4,113
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    سنو !بام عروج پر اب ہر شعر ہمارا ہے
    ڈوبتے شاعر کو اس دھاگے کا سہارا ہے:cool:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  19. اکمل زیدی

    اکمل زیدی محفلین

    مراسلے:
    4,113
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    شعری ملبوسات ٹانگنے کو ضرورت تھی ایک کیل کی
    شکریہ ادا کرتے اور ساتھ عین نوازش ہے سر نبیل کی :dancing:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 8
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  20. سید عاطف علی

    سید عاطف علی لائبریرین

    مراسلے:
    10,302
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Cheerful
    ڈبے میں ایک ڈبہ ہے اور اس میں ایک کیک
    ہیں محفلین بھائی بہن اک سے بڑھ کے ایک
    :LOL:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 9
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4

اس صفحے کی تشہیر