ورچوئل نماز جماعت

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
کیا کوئی دوست آج کل آڈیو وڈیو لنک پر جماعت میں شریک ہو رہے ہیں، اور کیسا تجربہ جا رہا ہے؟ علماء کا اس سلسلے میں کیا مؤقف ہے؟
یہاں مقصد صرف معلومات شئیر کرنا ہے۔ پلیز یہاں کوئی بحث شروع نہیں کریں۔
 
وعلیکم السلام ،
نبیل بھائی وڈیو لنک کے ذریعے نماز جمعہ سے پہلے بیان کا تو علم ہے مگر یہ وڈیو لنک کے ذریعے نماز باجماعت کا ابھی تک نہ سنا ہے اور نہ ہی علماءاکرام کا کوئی مؤقف نظر سے گزرا ہے۔
ویسے جہاں تک میری معلومات ہے ایسے نماز پڑھنے سے نماز نہیں ہوگی ۔نماز واجب الادا رہے گی ۔
 
شکیب

محفلین
اکثر علماء اتصال صفوف کو ضروری بتاتے ہیں۔ حرم شریف میں مولانا مکی صاحب کے درس میں سوال کیا تھا، انہوں نے بتایا کہ صف نظر آ رہی ہو تو بھی نماز ہو جاتی ہے۔
ورچوئل کی کوئی گنجائش نہیں۔
 
کیا ورچوئیل با جماعت نماز میں پاکستان، سعودی عرب، آئر لینڈ ، امریکہ ، کنیڈا سے ایک ساتھ شریک ہوسکتے ہیں؟ اگر ایسا ہو تو پھر نماز کے اوقات کا تعین کیسے ہوگا؟
 
فہد اشرف

محفلین
وعلیکم السلام ،
نبیل بھائی وڈیو لنک کے ذریعے نماز جمعہ سے پہلے بیان کا تو علم ہے مگر یہ وڈیو لنک کے ذریعے نماز باجماعت کا ابھی تک نہ سنا ہے اور نہ ہی علماءاکرام کا کوئی مؤقف نظر سے گزرا ہے۔
ویسے جہاں تک میری معلومات ہے ایسے نماز پڑھنے سے نماز نہیں ہوگی ۔نماز واجب الادا رہے گی ۔
شاید جمعے کی شرائط میں مسجد بھی ہے یعنی کہ جمعے کی نماز مسجد میں ادا کی جائے گی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
کیا آپ کے مشاہدے میں ایسا کوئی واقعہ آیا ہے؟
یا آپ اپنا ایک انو ویٹوتصور وضع کر رہے ہیں ؟ :)

خود سے کچھ نیا ایجاد کرنے کا تو نہیں سوچا۔ مشاہدے میں تو کافی پہلے سے یہ کچھ موجود ہے۔ کچھ لوگ مسجد حرام کی لائیو ٹرانسمیشن آن کرکے اس کے ساتھ نیت باند لیتے ہیں۔ میں نے اس طریقے پر کبھی دھیان نہیں دیا۔ لیکن آج کل جبکہ سب گھروں میں نماز ادا کر رہے ہیں تو میرے ذہن میں یہ سوال آیا تھا کہ کیا اس کی کچھ گنجائش ہے؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین

فرض نماز کے لیے تو یہ طریقہ ٹھیک نہیں لگتا ۔
البتہ کسی نماز میں اس طرح محض شریک ہونے میں کیا عیب ہو سکتا ہے ؟
واللہ اعلم ۔
 
جاسم محمد

محفلین
السلام علیکم،
کیا کوئی دوست آج کل آڈیو وڈیو لنک پر جماعت میں شریک ہو رہے ہیں، اور کیسا تجربہ جا رہا ہے؟ علماء کا اس سلسلے میں کیا مؤقف ہے؟
یہاں مقصد صرف معلومات شئیر کرنا ہے۔ پلیز یہاں کوئی بحث شروع نہیں کریں۔
جماعت میں شریک تو نہیں ہو رہے البتہ ہر جمعہ کا خطبہ آن لائن ہی سُن لیتے ہیں۔
 
Top