نتائج تلاش

  1. سیدہ شگفتہ

    صدائیں دیتی ہیں زہرا میرے غریب حسین (نوحہ)

    صدائیں دیتی ہیں زہرا میرے غریب حسین ستم ہوا ہے یہ کیسا ، میرے غریب حسین نبی کی گود میں ہر دم حسین ملتا تھا اسے تو پشت نبی پر ہی چین ملتا تھا ادھر ہے تیروں پر لاشہ میرے غریب حسین جو وقت عصر جھکایا جبیں کو پیش خدا تو خود نہ اٹھا ، اٹھایا گیا تھا سر تیرا عجب تھا تیرا یہ سجدہ میرے غریب...
  2. سیدہ شگفتہ

    کمال سیرت احمد ، جلال مرتضوی

    حدود عالم معلوم سے ورا تو ہے بنام جبر صداقت کا معجزہ تو ہے حسین ! گلشن زہرا کے اے گل نو روز دیار صبر کی خوشبو کا سلسلہ تو ہے دکھے دلوں کے لیے تیرا نام جائے پناہ بنام امن محبت کا دائرہ تو ہے کمال سیرت احمد ، جلال مرتضوی کوئی نہیں ہے، اگر ہے تو با خدا تو ہے صاحب کلام: علی زریون
  3. سیدہ شگفتہ

    مگر حسین کی حکمت کا فیصلہ ہے وہی

    وہی علم ہے وہی لوگ ، قافلہ ہے وہی وہی سلگتی ہوئی ریت ، راستہ ہے وہی وہی کٹے ہوئے بازو، چھدی ہوئی مشکیں لب زمانہ پہ عالم بھی ، پیاس کا ہے وہی وہی جلے ہوئے خیمے ، پھٹی ہوئی چادر وہی ہے زخم ، اذیت کی انتہا ہے وہی وہی رعونت شاہی، وہی تکبر حکم مگر حسین کی حکمت کا فیصلہ ہے وہی چلو ادا کریں...
  4. سیدہ شگفتہ

    اس مہینے میں غارتگری منع تھی ۔ ۔ ۔ (اختر حسین جعفری)

    اس مہینے میں غارتگری منع تھی پیڑ کٹتے نہ تھے تیر بکتے نہ تھے بحر پرواز محفوظ تھے آسماں بے خطر تھی زمیں مستقر کے لیے اس مہینے میں غارتگری منع تھی یہ پرانے صحیفوں میں مذکور ہے قاتلوں ، رہزنوں میں یہ دستور تھا اس مہینے کی حرمت کے اعزاز میں دوش پر گردن خم سلامت رہے کربلاؤں میں اترے ہوئے...
  5. سیدہ شگفتہ

    ہجوم ہار گیا، کم شُمار جیت گئے (سلام از ڈاکٹر جاوید اقبال)

    وفا کے نعرہ زنوں کو سلام کرتے ہیں ہم اپنے صف شکنوں کو سلام کرتے ہیں جو دشمنوں کو دبائے ہوئے ہیں ان کو سلام جو اپنے خوں میں نہائے ہوئے ہیں ان کو سلام جو کم ہیں پھر بھی جو چھائے ہوئے ہیں ان کو سلام ہم اپنے صف شکنوں کو سلام کرتے ہیں شہید جیت گئے، شہسوار جیت گئے دیار پاک ترے جانثار جیت گئے...
  6. سیدہ شگفتہ

    تاریخ دے رہی ہے یہ آواز دم بدم

    تاریخ دے رہی ہے یہ آواز دم بدم دشت ثبات و عزم ہے دشت بلا و غم صبر مسیح و جرات سقراط کی قسم اس راہ میں ہے صرف ایک انسان کا قدم جس کی رگوں میں آتش بدر و حنین ہے جس سورما کا اسم گرامی حسین ہے جو صاحب مزاج نبوت تھا وہ حسین جو وارث ضمیر رسالت تھا وہ حسین جو خلوتی شاہد قدرت تھا وہ حسین جس کا...
  7. سیدہ شگفتہ

    وہ کربلائے محمد، یہ کربلائے حسین

    نہیں بجھے گا دل درد آشنائے حسین کہ اس کی لو ، ہے شب صبر میں دعائے حسین ہمارا سلسلہ طائف سے نینوا تک ہے وہ کربلائے محمد ، یہ کربلائے حسین نہیں نہیں ، یہ نہیں ہے غروب کا منظر یہ آسمان نے پہن رکھی ہے قبائے حسین (صاحبِ کلام: عباس تابش)
  8. سیدہ شگفتہ

    جو تھا ازل سے وہی معرکہ تو آج بھی ہے

    جو تھا ازل سے وہی معرکہ تو آج بھی ہے حسین آج نہیں، کربلا تو آج بھی ہے بس اپنی جاں سے گزرنا ہے اور کچھ بھی نہیں اے اہل صدق و وفا راستہ تو آج بھی ہے بس اس کے نام کا سب نے علم اٹھانا ہے ہمارے ساتھ نبی کی دعا تو آج بھی ہے اٹھو کہ دہر سے باطل کی بات مٹ جائے حسین ابن علی کی صدا تو آج بھی...
  9. سیدہ شگفتہ

    حسین باغ نبوت کا پھول ہے

    میرا حسین باغ نبوت کا پھول ہے حیدر کی اس میں جان ہے خون بتول ہے آل نبی کا پیار ہے ایماں کی زندگی ان سے نہیں پیار تو سب کچھ فضول ہے دنیا میں اور کون ہے شبیر کے سوا ایسا سوار جس کی سواری رسول ہے ایسی عظیم ذات ہے آقا حسین کی جس کے لیے رسول کے سجدوں میں طول ہے جس کے لیے یزید نے کتنے ستم کیے...
  10. سیدہ شگفتہ

    آج کا دن کیسا رہا؟ - 6

    اچھا لیکن بہت تھکا دینے والا
  11. سیدہ شگفتہ

    بیت بازی کا مقابلہ رکھا جائے !

    السلام علیکم دل ہے کہ ایک مقابلہ رکھا جائے بیت بازی کا ، کیا اراکین اس میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ یعنی اس مقابلہ میں شریک ہونے کے لیے؟
  12. سیدہ شگفتہ

    دل الفت سرکار بسانے کے لیے ہے

    دل الفت سرکار بسانے کے لئے ہے جاں آپ کی حرمت پہ لٹانے کے لیے ہے دل کہنے لگا کرتے ہی روزے کا نظارہ یہ نقش تو آنکھوں میں سجانے کے لیے ہے پیغام سناتی ہے یہی آیہ تطہیر عزت میرے آقا کے گھرانے کے لیے ہے ہم امتی ان کے ہیں تو کیسے رہیں محروم جب ان کا کرم سارے زمانے کے لیے سرور جو بلاوا نہیں آیا...
  13. سیدہ شگفتہ

    تاسف انا للہ و انا الیہ راجعون!

    انا للہ و انا الیہ راجعون! ہمارے محترم رکن محفل و لائبریری ذوالقرنین بھائی کے قریبی عزیز خالق حقیقی سے جا ملے ہیں، اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انہیں اپنے جوار رحمت میں بلند جگہ عطا فرمائے اور سب اہل خانہ کو حوصلہ عطا فرمائے، آمین
  14. سیدہ شگفتہ

    آپ جو بلند حوصلہ ہیں !

    زندگی میں کبھی خوشی اور کبھی دکھ کا سامنا ہوتا ہے، ان دونوں کی موجودگی میں زندگی کا توازن قائم ہوتا ہے اور ہمیں مضبوطی ملتی ہے۔ یہ سلسلہ عائشہ عزیز ، ناعمہ عزیز اور شاکر بھائی دوست اور سب گھر والوں کی ہمت ، صبر اور حوصلہ کے نام جنہیں زندگی نے مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، ہم سب کی بہت سی...
  15. سیدہ شگفتہ

    وقت کا گھوڑا

    وقت کا گھوڑا وقت کا گھوڑا بھاگا جائے بھاگا جائے ، ہاتھ نہ آئے وقت کا گھوڑا تیز ہے اتنا یوں سمجھو میزائل جتنا پاک وطن کے پیارے بچو! قوم کی آنکھ کے تارے بچو! قدر کرو تم وقت کی ہر دم دور رہے گا تم سے ہر غم وقت کو ناحق جو کھوتے ہیں پچھتاتے ہیں اور روتے ہیں لیکن جو ہیں اچھے بچے محنتی ،...
  16. سیدہ شگفتہ

    بچوں کا ترانہ

    بچوں کا ترانہ گوشہ گوشہ ترا ہے بہار آفریں ذرہ ذرہ گہر ، چاند جیسی زمیں کیسے سرسبز و شاداب ہیں گلستاں تیرے صحرا حسیں ، کوہ بھی دلنشیں زندہ باد اے وطن زندہ باد اے وطن خوب محنت سے تعلیم پاتے ہوئے اور اندھیروں کو یکسر مٹاتے ہوئے چپے چپے کو پُر نور کر دیں گے ہم شمع علم و یقیں جگمگاتے ہوئے...
  17. سیدہ شگفتہ

    ساتویں سالگرہ مختصر ایکٹیویٹی : مراحل اپڈیٹ کیجیے۔

    السلام علیکم، سالگرہ کے موقع پر ایک مختصر ایکٹیویٹی کا اہتمام کیا گیا ہے اور اب تک چند مختلف مراحل انجام پا چکے ہیں ، ایکٹیویٹی میں اب منتخب عنوان پر ہونے والے مراحل کی اپڈیٹ شامل کرنا ہیں، اس حوالے سے اگر کوئی رکن اپڈیٹ کے لیے آگے آنا چاہیں تو خوش آمدید! آپ اپنا نام یہاں اس دھاگے میں یا ذپ...
  18. سیدہ شگفتہ

    ساتویں سالگرہ سریع ایکٹیویٹی : سرورق ڈیزائن کیجیے

    اچھا جناب ، ہفتہ لائبریری میں ایکٹیویٹی کا دورانیہ ہے ۔ اس ذیل میں ایک مختصر عنوان کی ٹائپنگ بہت کم وقت میں مکمل کی جا چکی ہے، اس وقت پروف ریڈنگ کے مرحلہ میں ہے، اس دوران اس عنوان کے سرورق (ٹائٹل) ڈیزائن کرنے کے لیے آپ سب کو دعوت دی جا رہی ہے ، یہ ایک کودک کہانی ہے بعنوان "مداری" آپ کو یہ کرنا...
  19. سیدہ شگفتہ

    ساتویں سالگرہ مختصر ایکٹیویٹی : ٹائپنگ صفحہ 5 از مداری

    یہ ایکٹیویٹی ہفتہ لائبریری میں ان اراکین کے لیے شامل کی جا رہی ہے جو ٹائپنگ کرنا چاہیں: آپ نے اس اسکین صفحہ کو ٹائپ کرنا ہے: جو رکن محفل فورم چاہیں اسے ٹائپ کر کے اسی دھاگے میں پوسٹ کر دیں۔ اور ٹائپنگ سے پہلے یہاں اپنا نام نشاندہی کر دیں تاکہ ایک ہی صفحہ پر دوسرے اراکین کام نہ کریں۔
  20. سیدہ شگفتہ

    ساتویں سالگرہ مختصر ایکٹیویٹی : ٹائپنگ صفحہ 4 از مداری

    یہ ایکٹیویٹی ہفتہ لائبریری میں ان اراکین کے لیے شامل کی جا رہی ہے جو ٹائپنگ کرنا چاہیں: آپ نے اس اسکین صفحہ کو ٹائپ کرنا ہے: جو رکن محفل فورم چاہیں اسے ٹائپ کر کے اسی دھاگے میں پوسٹ کر دیں۔ اور ٹائپنگ سے پہلے یہاں اپنا نام نشاندہی کر دیں تاکہ ایک ہی صفحہ پر دوسرے اراکین کام نہ کریں۔
Top