وقت کا گھوڑا

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وقت کا گھوڑا
وقت کا گھوڑا بھاگا جائے​
بھاگا جائے ، ہاتھ نہ آئے​
وقت کا گھوڑا تیز ہے اتنا​
یوں سمجھو میزائل جتنا​
پاک وطن کے پیارے بچو!​
قوم کی آنکھ کے تارے بچو!​
قدر کرو تم وقت کی ہر دم​
دور رہے گا تم سے ہر غم​
وقت کو ناحق جو کھوتے ہیں​
پچھتاتے ہیں اور روتے ہیں​
لیکن جو ہیں اچھے بچے​
محنتی ، ہمت والے، سچے​
لکھتے پڑھتے رہتے ہیں جو​
آگے بڑھتے رہتے ہیں جو​
اک دن لائق بن جائیں گے​
لائق فائق بن جائیں گے​
قائد اور اقبال بنیں گے​
ملک و وطن کی ڈھال بنیں گے​

(شاعر : ڈاکٹر خواجہ عابد نظامی)​
 
Top