صدائیں دیتی ہیں زہرا میرے غریب حسین (نوحہ)

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
صدائیں دیتی ہیں زہرا میرے غریب حسین​
ستم ہوا ہے یہ کیسا ، میرے غریب حسین​
نبی کی گود میں ہر دم حسین ملتا تھا​
اسے تو پشت نبی پر ہی چین ملتا تھا​
ادھر ہے تیروں پر لاشہ​
میرے غریب حسین​
جو وقت عصر جھکایا جبیں کو پیش خدا​
تو خود نہ اٹھا ، اٹھایا گیا تھا سر تیرا​
عجب تھا تیرا یہ سجدہ​
میرے غریب حسین​
صدائیں دیتی ہیں زہرا میرے غریب حسین​
ستم ہوا ہے یہ کیسا ، میرے غریب حسین​
(صاحب کلام: نامعلوم)​
 
عجب تھا تیرا یہ سجدہ
میرے غریب حسین
جزاک اللہ خیر۔۔۔ اللہ عزوجل آل رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے آپ کو بہت آسانیاں عطا فرماے آمین
 
عجب تھا تیرا یہ سجدہ
میرے غریب حسین
جزاک اللہ خیر۔۔۔ اللہ عزوجل آل رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے آپ کو بہت آسانیاں عطا فرماے آمین
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

سید زبیر

محفلین
سبحان اللہ
نبی کی گود میں ہر دم حسین ملتا تھا
اسے تو پشت نبی پر ہی چین ملتا تھا
ادھر ہے تیروں پر لاشہ
میرے غریب حسین
جزاک اللہ
 

منصور مکرم

محفلین
اپنے فتوے اپنی جیب میں رکھیے۔ نوحہ اردو ادب کی ایک صنف رہی ہے، اگر آپ کو پسند نہیں تو ادھر رخ کرنے کی زحمت ہی مت کیجیے۔
غصہ صحت کیلے مضر ہے۔:notworthy:
برداشت نہیں تو پھر محفل میں آنا کیسا۔محفل کا مطلب ہی محفل ہے۔
 

حسان خان

لائبریرین

منصور مکرم

محفلین
کہہ دو غم حسین منانے والوں کو
مومن کبھی شھداء کا ماتم نہیں کرتا

ہے عشق اپنی جان سے زیادہ ال رسول :pbuh: سے
یوں سر عام انکا تماشہ نہیں کرتے

روئیں وہ جو منکر ہیں شھادت ِ حسین کے
ہم زندہ و جاوید کا ماتم نہیں کرتے

اشعار اردو ادب کا حصہ ہیں
 
Top