بیت بازی کا مقابلہ رکھا جائے !

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

دل ہے کہ ایک مقابلہ رکھا جائے بیت بازی کا ، کیا اراکین اس میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ یعنی اس مقابلہ میں شریک ہونے کے لیے؟
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
میں حاضر ہوں۔
ویسے بھی پچھلے کئی سال سے طارق عزیز کی بیت بازی میں جانا چاہتا ہوں لیکن کوئی تیار ہی نہیں ہوتا۔
اسی بہانے یہاں ہی کچھ تیاری ہو جائے گی آخر آگے سپورٹس ویک بھی تو آنا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
دو ٹیمیں ہوں، ایک خواتین کی اور ایک حضرات کی۔

کوئی سا بھی دن رکھ لیں۔

شعر کے جواب میں اگر دس منٹ کے اندر اندر جواب نہ آیا تو مخالف ٹیم شعر دے کر اضافی اسکور حاصل کر سکتی ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں حاضر ہوں۔
ویسے بھی پچھلے کئی سال سے طارق عزیز کی بیت بازی میں جانا چاہتا ہوں لیکن کوئی تیار ہی نہیں ہوتا۔
اسی بہانے یہاں ہی کچھ تیاری ہو جائے گی آخر آگے سپورٹس ویک بھی تو آنا ہے۔

کون کون سے اراکین یہاں اشعار شیئر کرنے اور بیت بازی میں دلچسپی رکھتے ہیں؟ انہیں ٹیگ کر دینا چاہیے۔
 
فیمیل اراکین کی تعداد بہت کم ہے اور میل اراکین کی تعداد بہت زیادہ !
نہیں شگفتہ اب ایسی بات بھی نہیں ہے فیمل بھی زیادہ ہیں :) ...اور بات تو شوق و میلان کی ہے نہ ...مردوں میں ہوسکتا ہے بہت کم لوگ دلچسپی رکھتنے ہوں جبکہ ہو سکتا ہے کر خواتین کم ہو کر بھی زیادہ دلچسپی رکھتی ہوں:) اور ہاں کیسی ہیں اپ ؟:)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
اپسس اس کے لیے تو مجھے ڈھیر سارے شعر یاد کرنے ہوں گے۔ ویسے کسی سے پوچھ سکتی ہوں؟
لیکن مجھے یقین ہے میری ضرورت ہی نہیں پڑے گی آپ لوگ اس کی اچھی طرح مینج کر لیں گی۔ اور ہاں قرۃالعین اعوان اپیا کو بھی بلا لیں۔
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
اپسس اس کے لیے تو مجھے ڈھیر سارے شعر یاد کرنے ہوں گے۔ ویسے کسی سے پوچھ سکتی ہوں؟
لیکن مجھے یقین ہے میری ضرورت ہی نہیں پڑے گی آپ لوگ اس کی اچھی طرح مینج کر لیں گی۔ اور ہاں قرۃالعین اعوان اپیا کو بھی بلا لیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
دو ٹیمیں ہوں، ایک خواتین کی اور ایک حضرات کی۔

کوئی سا بھی دن رکھ لیں۔

شعر کے جواب میں اگر دس منٹ کے اندر اندر جواب نہ آیا تو مخالف ٹیم شعر دے کر اضافی اسکور حاصل کر سکتی ہے۔

ٹھیک ہے شمشاد بھائی، اب دونوں ٹیموں کے ہیڈز یعنی سرغنہ کے لیے نام بھی اگر تجویز کر سکیں تو کر دیجیے۔

دن میرے خیال میں اتوار کا ٹھیک رہے گا ۔

دس منٹس کا وقت زیادہ نہیں ؟ 3 یا 5 منٹس اگر رکھے جائیں تو مناسب ہوں گے کیا؟
 
Top