ہجوم ہار گیا، کم شُمار جیت گئے (سلام از ڈاکٹر جاوید اقبال)

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وفا کے نعرہ زنوں کو سلام کرتے ہیں​
ہم اپنے صف شکنوں کو سلام کرتے ہیں​
جو دشمنوں کو دبائے ہوئے ہیں ان کو سلام​
جو اپنے خوں میں نہائے ہوئے ہیں ان کو سلام​
جو کم ہیں پھر بھی جو چھائے ہوئے ہیں ان کو سلام​
ہم اپنے صف شکنوں کو سلام کرتے ہیں​
شہید جیت گئے، شہسوار جیت گئے​
دیار پاک ترے جانثار جیت گئے​
وفا ہے معجزہ جسم و جاں ، سو، کام آئی​
ہجوم ہار گیا ، کم شمار جیت گئے​
صاحب کلام: ڈاکٹر جاوید اقبال​
 
Top