آپ جو بلند حوصلہ ہیں !

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
زندگی میں کبھی خوشی اور کبھی دکھ کا سامنا ہوتا ہے، ان دونوں کی موجودگی میں زندگی کا توازن قائم ہوتا ہے اور ہمیں مضبوطی ملتی ہے۔ یہ سلسلہ عائشہ عزیز ، ناعمہ عزیز اور شاکر بھائی دوست اور سب گھر والوں کی ہمت ، صبر اور حوصلہ کے نام جنہیں زندگی نے مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، ہم سب کی بہت سی دعائیں اور بیسٹ وشز آپ کے لیے، آپ ہم سب کی دعاؤں میں شامل ہیں، اللہ تعالٰی آپ کو صحت و مزید ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے، آمین​
ہماری ایک عزیز ساتھی محفلین بھی گزشتہ دنوں ایک آزمائش سے گزری ہیں ، اللہ تعالٰی آپ کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے اور آپ کو بہت سی خوشیاں ملیں، آمین​
یہ دھاگہ آپ سب کے نام جو یہاں شامل محفلین ہیں اور ان سب کے نام جو شامل دنیا ہیں اور زندگی میں کسی نہ کسی آزمائش سے گزرے ہیں یا گزر رہے ہیں اور خدا کی رضا کو مقدم جانتے ہیں اور زندگی میں خوشی اور دکھ کی موجودگی سے ایک مثبت توازن تعمیر کرتے ہیں بلند ہمت اور عزم و حوصلہ کے ساتھ ۔​
 

نایاب

لائبریرین
محترم بہنا بہت سلجھی سوچ کا عکاس ہے آپ کا یہ دھاگہ
اللہ تعالی ہم سب محفلین ہی نہیں بلکہ سب انسانوں پر اپنا کرم فرمائے ۔
دکھوں کی آزمائیش کو ہم سے دور رکھتے ہمیں اپنی رحمتوں برکتوں سے نوازے آمین
دکھ سے کسی کو چھٹکارا کہاں ۔ ؟
زندگی‘ دکھ اور سکھ کے تانے اور بانے کی کارفرمائی کے سوا اور کیا ہے ؟
دکھ اور سکھ تو زندگی کی ابتدا سے اس کی بنت میں شامل ہیں!
سکھ کا ہم انتظار کرتے رہتے ہیں اور دکھ ہمیں اچانک آ دبوچ لیتا ہے ۔
اور ہمیں یوں لگتا ہے کہ ہماری ذات ایک آئینہ کی طرح ہزاروں کرچیوں میں بکھر گئی ہو ۔
! اور ہمیں اس الجھن میں مبتلا ہو جاتے ہیں کہ اس کرچی کرچی آئینے کو کس صورت سمیٹیں ۔
جب ہم لاچار ہوجاتے ہیں تو ہمارا انسانی عزم آگے بڑھتا ہے
اور ناگہانی دکھ کے ہاتھوں پاش پاش ہو نے والی ہماری ذات کو سنوارنے لگتا ہے ۔
دکھ سے ابھرتے ان دیکھے رنگ ہماری روح میں اپنی پرتیں کھولتے ہیں ۔
ہماری روح ان رنگوں کے نور میں محو ہو سکھ کی جانب سفر کرنے لگتی ہے ۔
اور ہم دکھ سے شعوری بے خبری اپنا کر سکھ کے منتظر ہونے لگتے ہیں ۔
یادیں آنکھیں خشک اور پلکیں خوں رنگ کر رہی ہوتی ہیں!
یہ دکھ کا زخم ہرا رہتا ہے گر وقت اسے مندمل بھی کر دے ۔
دکھ کی پرتیں‘ پیاز کی طرح ہوتی ہیں اور آنکھوں کو نم کیے رکھتی ہیں
زندگی بدلتی رہتی ہے ۔ ایّام بدلتے رہتے ہیں۔ ضرورت پوری ہو نہ ہو ‘ زندگی کا لطف ختم نہیں ہوتا ۔۔
۔
 

زبیر مرزا

محفلین
بے شک اللہ صبرکرنے والوں کے ساتھ ہے
بڑا مقام ان لوگوں کا جو مصیبت پر،غم پر اور کسی آزمائش پر صبرکرتے ہیں- اللہ تعالٰی آپ بہن بھائیوں پر اپنا خاص کرم فرمائے
اور اس صبر کا آپ کو اجرعظیم عطا فرمائے- (آمین)
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
خزاں کی بعد دور فصلِ گل آتا ہے گلشن میں
چمن والو! خزاں میں پھول پرجھایا ہی کرتے ہیں

یہ آنے والا غم دعا ہے کہ راحت میں بدل جائے
وہی غمگسار ہے غم دیتا ہے تو انہیں جھیلنے کا سلیقہ بھی عطا کرتا ہے !
 

مہ جبین

محفلین
زندگی کا سفر کاٹنا ہے اگر ، آگ پر رقص کرنے کا فن سیکھ لے​
جسم چاہے جلے ، روح پھولے پھلے ، جینا چاہے تو مرنے کا فن سیکھ لے​
سب کریں گے ترے درد پر رشک بھی سب کے ہاتھوں میں ہونگے ترے اشک بھی​
ایک بس کام کر مشعلیں تھام کر ، پانیوں میں اترنے کا فن سیکھ لے​
بیٹا دوست (شاکر عزیز ) ، ناعمہ عزیز اور عائشہ عزیز !​
میرے پاس تم سب کے عزم ، حوصلے اور ہمت کو بیان کرنے کے لئے کچھ بھی الفاظ نہیں ہیں بس صرف دعائیں ہیں کہ اللہ پاک اس مشکل کے وقت کو تم سب کے لئے آسانیوں سے بدل دے​
تمام تکلیفوں کو راحتوں سے اور تمام دکھوں کو سکھوں سے بدل دے​
تمام بے چینیوں اور بے قراریوں کو چین سکون سے بدل دے​
اور زندگی کی الجھنوں کو سلجھنوں سے اور تمام بیماریوں کو شفاؤں سے بدل دے آمین یا رب العالمین​
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
سکھا دیتی ہے قدرت جن کو اندازِ جہانبانی
وہ ہر الجھی ہوئی گتھی کو سلجھایا ہی کرتے ہیں

لگن ہو جن کے دل میں وہ پہنچ جاتے ہیں منزل تک
حوادث راستے میں دام پھیلایا ہی کرتے ہی ہیں

وہی ہیں مرد جن پر یاس کے سائے نہیں پڑتے
وہ بڑھ کر تند طوفانوں سے ٹکرایا ہی کرتے ہیں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ویسے تو ہم سب ہی منیر کے اس شعر سے کسی نہ کسی صورت متفق نظر آتے ہیں کہ
چاہتا ہوں میں منیر اس عمر کے انجام پر
ایک ایسی زندگی جو اسطرح مشکل نہ ہو
اور وہیں دعاگو بھی نظر آتے ہیں کہ
حشر میں اے خدا نہیں دینا
پھر کوئی سزا زندگی جیسی
مگر دکھ اور آلام تو سب اللہ کیطرف سے ہے اور بیشک اللہ دنوں کو ہمارے درمیان پھیرنے والا ہے۔ اللہ سبحان و تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم عاصی اسکی آزمائش کے لائق نہیں ہمیں اپنی رحمت کے گھنے سایہ میں رکھے۔ میں تہہ دل سے آپ سب کے لیئے دعا گو ہوں۔
آمین
 
Top