ساتویں سالگرہ سریع ایکٹیویٹی : سرورق ڈیزائن کیجیے

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اچھا جناب ، ہفتہ لائبریری میں ایکٹیویٹی کا دورانیہ ہے ۔ اس ذیل میں ایک مختصر عنوان کی ٹائپنگ بہت کم وقت میں مکمل کی جا چکی ہے، اس وقت پروف ریڈنگ کے مرحلہ میں ہے، اس دوران اس عنوان کے سرورق (ٹائٹل) ڈیزائن کرنے کے لیے آپ سب کو دعوت دی جا رہی ہے ، یہ ایک کودک کہانی ہے بعنوان "مداری" آپ کو یہ کرنا ہے کہ اس عنوان کا سرورق ڈیزائن کرنا ہے ، جو رکن یہ سرورق (ٹائٹل) ڈیزائن کرنا چاہیں ، خوش آمدید ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
عنوان : مداری
مصنف: مہ گل حبیب
کیو آر کوڈ
qr-109-madari.png
 
اس پی ایس ڈی فائل کے کینوس سائز میں ہی فائنل جے پی بنانی ہوتی ہے۔ اور کوالٹی جس قدر بہتر رکھی جا سکی رکھی جائے۔ تاکہ بڑے سائز میں پکسلیشن نہ ہو۔
یہ تو صرف سیمپل پکچر ہے۔ میڈیا فائر کے لنک پر پی ایس ڈی فائل کے کینوس سائز کی ہی جے پی جی فائل اپ لوڈ کی ہے۔
 
زبیر مرزا

محفلین
سعود بھائی انیس الرحمن نے اتنا اچھا سرورق بنا یا کہ میں نے اپنے سرورق پر مزید کام نہیں کیا
سخت شرمندہ ہو ابھی سے درست کرتا ہوں اور آپ کو ارسال کرتا ہوں
 
سعود بھائی انیس الرحمن نے اتنا اچھا سرورق بنا یا کہ میں نے اپنے سرورق پر مزید کام نہیں کیا
چلیں پھر آپ کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے آپ کے کام کو کسی اور مناسب عنوان کے لئے رکھ چھوڑتے ہیں۔ ویسے آپ کی یہ بات یوں بھی درست ہے کیوں کہ انیس بھائی نے مداری کی تھیم رکھی ہے جبکہ آپ نے جادوگر کی۔ اور دونوں میں تھوڑا سا فرق ہوتا ہے۔ :) :) :)
 
اور ہمارے پاس ایک کہانی جادوگر کی بھی ہے :happy:
 
زبیر مرزا

محفلین
لیکن زحال بھائی ، اس کا مطلب بالکل بالکل بھی یہ نہیں ہو گا کہ آپ کو کام میں رعایت مل سکتی ہے :happy:
مجھ سے کام صرف سعودبھائی کرواسکتے ہیں کان کھینچ کر :) ہمارے ایک ٹیچر ہیں مشہورمصوراطہرجمال جو کم پر سمجھوتا نہیں
کرتے تھے کوئی کام دیتے تو اس قدر جان جوکھم میں ڈال دیتے کہ بندہ چکراجاتا لیکن چیز پرفیکٹ بنتی :) سعود بھائی نے ان کی یاد دلادی اپنے
پرفیکشنیزم سے
 
Top