وہ کربلائے محمد، یہ کربلائے حسین

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نہیں بجھے گا دل درد آشنائے حسین​
کہ اس کی لو ، ہے شب صبر میں دعائے حسین​
ہمارا سلسلہ طائف سے نینوا تک ہے​
وہ کربلائے محمد ، یہ کربلائے حسین​
نہیں نہیں ، یہ نہیں ہے غروب کا منظر​
یہ آسمان نے پہن رکھی ہے قبائے حسین​
(صاحبِ کلام: عباس تابش)​
 
Top