حسین باغ نبوت کا پھول ہے

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میرا حسین باغ نبوت کا پھول ہے​
حیدر کی اس میں جان ہے خون بتول ہے​
آل نبی کا پیار ہے ایماں کی زندگی​
ان سے نہیں پیار تو سب کچھ فضول ہے​
دنیا میں اور کون ہے شبیر کے سوا​
ایسا سوار جس کی سواری رسول ہے​
ایسی عظیم ذات ہے آقا حسین کی​
جس کے لیے رسول کے سجدوں میں طول ہے​
جس کے لیے یزید نے کتنے ستم کیے​
وہ تاج تو حسین کے قدموں کی دھول ہے​
جو جی میں آئے ان کے گھرانے سے مانگ لے​
مالک یہ سب جہان کی آل رسول ہے​
 

رانا

محفلین
آل نبی کا پیار ہے ایماں کی زندگی
ان سے نہیں پیار تو سب کچھ فضول ہے
بہت عمدہ۔ ایک ایک شعر سے دل کے جذبات عیاں ہورہے ہیں۔ جزاک اللہ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
A-plus چینل پر یہ کلام پیش کیا گیا ہے اور آخر میں افضل نوشاہی نام تھا شاید یہ صاحب کلام ہیں یا شاید انھوں نے پڑھا ہے اسے
 
یہ کلام کس کا ہے؟
بہت خوبصورت کلام ہے۔ امام حسین علیہ السلام پر اللہ رحمتیں اور برکتیں۔ آمین

حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں۔ (فرمان رسول ﷺ)​
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یہ کلام کس کا ہے؟
بہت خوبصورت کلام ہے۔ امام حسین علیہ السلام پر اللہ رحمتیں اور برکتیں۔ آمین

حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں۔ (فرمان رسول ﷺ)​

یہ کلام ٹی وی چینل پر پیش کیا گیا تھا، اس کے آخر میں ایک نام درج تھا افضل نوشاہی تاہم یہ درج نہیں تھا کہ وہ صاحب کلام ہیں یا یہ کہ انھوں نے اس کلام کو پیش کیا ہے۔
 

سید زبیر

محفلین
سبحان اللہ
دنیا میں اور کون ہے شبیر کے سوا
ایسا سوار جس کی سواری رسول ہے
ایسی عظیم ذات ہے آقا حسین کی
جس کے لیے رسول کے سجدوں میں طول ہے
جزاک اللہ
 
Top