نتائج تلاش

  1. عرفان سعید

    توحید کا عقلی ثبوت ۔۔۔ سید ابوالاعلی مودودی

    میٹرک کے امتحانات سے فارغ ہو کر مولانا مودودی کا ایک کتابچہ پڑھا۔ یہ ان کی اولین تحریر تھی جو میں نے پڑھی۔ اس تحریر کا نقش آج بھی ذہن پر قائم ہے۔ یہ مضمون جہاں ایک طرف ان کے بے مثال عمق و تبحر کا عکاس ہے تو دوسری جانب ان کی بے نظیر انشاء پردازی اور سلیس و رواں اسلوبِ تحریر کا نہایت عمدہ نمونہ...
  2. عرفان سعید

    نہ کھاتے ہمیں اس میں تکرار کیا تھی

    (اقبال سے معذرت کے ساتھ) نہ کھاتے ہمیں اس میں تکرار کیا تھی جو کھائی تھی مرغی وہ بیمار کیا تھی تمہاری سہیلی نے سب راز کھولا خطا اس میں شوہر کی سرکار کیا تھی بھری بزم میں بیوی نے بھی لتاڑا چھڑی ہاتھ میں تھی یا تلوار، کیا تھی تو بھاگا نظرآتے ہی اس کا ابا ذرا یہ بتا تیری رفتار کیا تھی ملی ہے...
  3. عرفان سعید

    کرکٹ میچ

    کرکٹ میچ بیزار ہو گئے تھے جو شاعر حیات سے کرکٹ کا میچ کھیل لیا شاعرات سے واقف نہ تھے جو دوستو! عورت کی ذات سے چوکے لگا رہے تھے خیالوں میں رات سے آئی جو صبح شام کے نقشے بگڑ گئے سروں سے ہم غریبوں کے اسٹمپ اکھڑ گئے ناز و ادا و حسن نے جادو جگا دیے پہلے تو اوپنر کے ہی چھکے چھڑا دیے ون ڈاؤن پہ جو...
  4. عرفان سعید

    ارتقا سے متعلق اشعار

    آج کل محفل پر حیاتیاتی ارتقا پر گرما گرم اور دلچسپ گفتگو چل رہی ہے۔ جب کبھی مذہب اور سائنس کا نظری تصادم ہوا ہے نظریہ ارتقا تختہ مشق ضرور بنا ہے۔ اس سے قطع نظر کہ کون سا نقطہ نظر قوی ہے، اس لڑی میں ہم دیکھنے کی کوشش کریں گے کہ شاعر حضرات اپنے تخیل کی جولانیوں کے ساتھ ارتقا کو کس نظر سے دیکھتے...
  5. عرفان سعید

    گدھوں کا مشاعرہ

    گدھوں کا مشاعرہ اک رات میں نے خواب میں دیکھا یہ ماجرا اک جا پہ ہو رہا ہے گدھوں کا مشاعرہ وہ نیلے پیلے قمقمے میداں ہرا بھرا بیٹھا ہے فرش سبز پہ اک سرمئی گدھا جتنے گدھے ہیں سب کے تخلص ہیں واہیات کونے میں بیٹھی دم کو ہلاتی ہیں خریات کچھ موٹے تازے خر تھے کئی لاغر و نحیف کچھ فنے خاں گدھے تھے کئی...
  6. عرفان سعید

    آم

    آم تجربہ ہے ہمیں محبت کا دل حسینوں سے پیار کرتا ہے آم تیری یہ خوش نصیبی ہے ورنہ لنگڑوں پہ کون مرتا ہے (ساغر خیامی)
  7. عرفان سعید

    لڑکی کی دعا

    لڑکی کی دعا "لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری" زندگی بھر کرے عاشق مرا سیوا میری صبح سے شام تلک ہو کے مگن گاتا رہے میرا عاشق مری الفت میں بھجن گاتا رہے یوں میں چمکوں کہ زمانے میں اندھیرا ہو جائے کوئی لنگڑا کوئی اندھا کوئی لولا ہو جائے میرے جلووں کو عطا کر دے وہ قدرت یارب میری نفرت کو بھی...
  8. عرفان سعید

    ریلوے کی چائے

    ریلوے کی چائے ڈھونڈا بہت جناب نہ وحدانیت ملی انسان ملے ہزار، نہ انسانیت ملی ہر شے میں اختلاف ملا آپ کی قسم بس ریلوے کی چائے میں یکسانیت ملی (ساغر خیامی)
  9. عرفان سعید

    کرکٹ

    کرکٹ (احمد علوی) ان کی نظروں میں ہیں سب شاعر اعظم بے کار آج ہر لڑکی کے اعصاب پہ کرکٹ ہے سوار ان کو شاعر کوئی اس دنیا میں بھاتا ہی نہیں ان کو کرکٹ کے سوا کچھ نظر آتا ہی نہیں ان کو بلبل نہیں بھاتی انہیں گرگٹ ہے پسند لڑکیوں کو مری غزلیں نہیں کرکٹ ہے پسند لڑکیاں غالب و اقبال سے ناواقف ہیں میرؔ و...
  10. عرفان سعید

    قبلہ حکیم صاحب

    قبلہ حکیم صاحب ( کائنات بشیر) عزت مآب قبلہ جناب حکیم جی! ہوا کے ہاتھ اک ارمان بھیجا ہے روشنی کے ذریعے اک پیغام بھیجا ہے فرصت اگر ملے تو اسے قبول کر لینا اس ناچیز نے پیارا ساسلام بھیجا ہے خاکسار۔۔ گ، ب، ج جواب: وعلیکم السلام، والسلام۔۔ چشم ما روشن دل ما شاد ( شکر ہے کسی نے تو ہمارے دل کو...
  11. عرفان سعید

    فیس بُک

    فیس بُک جو بھی کرنی ہو پڑوسن سے وہ ہر اِک بات ڈال فیس بُک پر اب محّلے بھر کے تُو حالات ڈال ہو کہیں ختنے، عقیقے، عقد یا مہندی کی رسم بے جھجھک اب ساری تصویریں بہ عنوانات ڈال اس گلوبل گاؤں میں ڈالے گا تجھ پر کون ہاتھ بیچ جھگڑے میں کسی کے تُو بھی اپنی لات ڈال داد لینی ہو تو دے ہر ایک کو اچھے’’...
  12. عرفان سعید

    اقبال اور واپڈا

    اقبال اور واپڈا ’’اقبالؔ و واپڈا‘‘ میں یہ کیسا ربط پایا مظہرؔ کو بیٹھے بیٹھے اِک دن خیال آیا یہ فلسفہ سمجھنا ہرگز نہیں ہے مشکل دونوں نے سوئی ملت کو بارہا جگایا (ڈاکٹر سید مظہرؔ عباس رضوی)
  13. عرفان سعید

    مبارکباد منصب ہزاری کی سعادت بہت بہت مبارک ہو

    معزز محفلین! آخر وہ گھڑی آن پہنچی جس کے انتظار میں ایک دہائی سے ہم دُہائیاں دے رہے تھے! محفل کے انتہائی با سعادت جن نے تقریبا گیارہ سال سے کچھ کم عرصے میں منصبِ ہزاری کا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے غالبا پہلی ویب گوہسٹ کا لقب بھی پا لیا ہے۔ اس عظیم سعادت پر ہم اس نیک جن کو محفل کے ساتھ جڑے رہنے پر...
  14. عرفان سعید

    کیمیا اور کیمسٹری کے اشعار

    آپ نے کیمیا پڑھی ہے یا نہیں، اچھی لگتی ہے یا زہر، اس سے قطع نظر یہ ایک حقیقت ہے کہ ہمارے بدن سے لیکر ہمارے گرد و پیش میں عناصر و مرکبات کا کھیل ہر لحظہ جاری و ساری ہے۔ میں چونکہ کیمسٹری کا ایک ادنی سا طالب علم ہوں تو اس میں دلچسپی ایک فطری سی بات ہے۔ اس کھیل میں کرنا یہ ہے کہ ایسے اشعار جن میں...
  15. عرفان سعید

    سید ابو الاعلی کا یومِ وفات

    سید ابو الاعلی مودودی دورِ حاضر کی ایک نادرۂ روزگار شخصیت تھے۔ 22 ستمبر 1979کو آپ اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے اور آج ہی کے دن آپ کو 5۔ اے ذیلدار پارک میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مولانا ایک سحر انگیز اور کثیر الجہت شخصیت کے مالک تھے۔ ان کے فکرِ دین سے اتفاق کیا جائے یا اختلاف، ان کی غیر معمولی علمی...
  16. عرفان سعید

    طبع رواں اور موزوں طبع

    ایک طالب علمانہ سوال ہے "طبع رواں" اور "موزوں طبع" فطری ہے یا اکتسابی؟
  17. عرفان سعید

    مبارکباد وجی کے چوبیس ہزار مراسلے

    وجی بھائی نے آج 24000 مراسلوں کا سنگِ میل عبور کرلیا ہے۔ اردو محفل میں اس اہم منصب کے حصول پر انہیں ڈھیروں مبارک ہو۔ ہم دعا گو ہیں کہ اسی طرح آپ کے مراسلوں سے لطف اٹھاتے رہیں اور آپ کے دم سے محفل کی رونق قائم و دائم رہے۔ آمین
  18. عرفان سعید

    جاپان کا موسمِ خزاں

    فن لینڈ میں اس سال معمول کے مقابلے میں کافی گرمی پڑی، جس کے اثرات سے درختوں کے پتے ابھی تک قائم و دائم ہیں۔ گرچہ پتوں نے زرد اور سرخ رنگ سے موسمِ خزاں کی آمد کا پتا دینا شروع کر دیا ہے۔ عام طور پر فن لینڈ میں ستمبر کے وسط میں ہی کافی پتے زرد اور سرخ ہو کر زمین پر گرنا شروع کر دیتے ہیں۔ جب بھی...
  19. عرفان سعید

    ہمارے جگر گوشوں کی سالگرہ

    چند دن پہلے میری جان سے پیاری بیٹی سارہ کی پانچویں سالگرہ تھی۔ ہر ماں باپ کی طرح ہم نے بھی یہ موقع خوب دھوم دھام سے منایا۔ ہمارے گھر کا معاملہ یہ ہے کہ ادھر ایک سالگرہ ختم ہوئی اور ساتھ ہی اگلی سالگرہ کی تیاریوں کی باتیں شروع ہو گئیں۔ یہ سلسلہ ہر سال ایسے ہی چلتا ہے۔ سالگرہ کی سجاوٹ، کیک کا...
  20. عرفان سعید

    ہم نے بھی کھانا پکایا

    2003 میں جب تعلیم کی غرض سے جاپان کے لیے نکلے تو ایک انڈہ فرائی کرنے کے علاوہ کچھ نہ آتا تھا۔ فلائیٹ سے دو دن پہلے کچھ چاول وغیرہ پکانے سیکھے لیکن وہ بھی بھول گئے۔ جاپان جا کر ایک سال خوب خوار ہوتا رہا۔ سب سے زیادہ مسئلہ پیاز کاٹتے وقت پیش آتا۔ ایک تو آنکھوں سے پانی نکلتا اور ایک میری بے بسی کے...
Top