ہم نے بھی کھانا پکایا

عرفان سعید نے 'کچن کارنر' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 6, 2018

  1. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,702
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    2003 میں جب تعلیم کی غرض سے جاپان کے لیے نکلے تو ایک انڈہ فرائی کرنے کے علاوہ کچھ نہ آتا تھا۔ فلائیٹ سے دو دن پہلے کچھ چاول وغیرہ پکانے سیکھے لیکن وہ بھی بھول گئے۔ جاپان جا کر ایک سال خوب خوار ہوتا رہا۔ سب سے زیادہ مسئلہ پیاز کاٹتے وقت پیش آتا۔ ایک تو آنکھوں سے پانی نکلتا اور ایک میری بے بسی کے آنسو اس میں مل جاتے۔ تب خیال آتا کہ کیا فائدہ ایسی کیمیا کا کہ اگر اپنے مطلب کا کھانا ہی نہ پکا اور کھا سکوں!
    خیر ایک سال بعد شادی ہوگئی اور بیگم بھی تعلیم کے لیے جاپان آ گئیں۔ ذہین تو خیر تھیں ہی لیکن پکانے میں بھی لاثانی! اللہ نظر نہ لگائے! ایک سال میں جتنے دکھ اس پکانے کے ہاتھوں سہے تھے، سب چند دنوں میں زائل ہو گئے۔ بیگم بھی ہمارے ساتھ لیب میں اپنے تجربات میں مصروف رہتیں۔ اس لیے پکاتے وقت مدد کرنا ہمارے اخلاقی فرائض میں داخل تھا۔ جب کبھی مردانیت کا دورہ پڑتا اور میں یہ اخلاقیات فراموش کر دیتا، بیگم فٹ سے اعلی تعلیم کا ایسا طعنہ جڑتیں کہ میں ان کا ہاتھ بٹانے حاضر ہو جاتا۔ جو اصل کام ہے وہ تو اہلیہ خود ہی کرتیں، ہمیں مصالحے ڈالنے کی اجازت بھی بمشکل ملتی۔ لیکن ہمارا ساتھ ساتھ رہنا نہایت ضروری تھا اور چھوٹی موٹی چیزیں ہمارے ہاتھوں بیگم کی بارگاہ میں حاضر ہوتیں۔
    شب و روز کے اس معمول کے بعد ہم نے بغور بیگم کی حرکات و سکنات کا مشاہدہ شروع کیا تو اس دنیائے پکوان کے کچھ اسرا و رموز ہم پر افشا ہونے شروع ہوئے، جس کا جب بھی ہم نے بیگم کے سامنے اظہار کیا جواب میں سو سو باتیں سننے کو ملیں۔ شادی کوایک دہائی سے بھی زیادہ کا عرصہ گزر گیا اور کھانا پکاتے اب اگر ہم باورچی خانے میں نہ ہوں تو طبیعت خود ہی مضطرب ہو جاتی ہے۔ گویا ادھر ہنڈیا چڑھانے کی تیاری شروع ہوئی ادھر ہم لاشعوری طور پر ہنڈیا کے سامنے پہنچ گئے۔
    سال پہلے حالات کچھ ایسے ہوئے کہ بیگم کو ایک ماہ کے لیے بچوں سمیت پاکستان جانا پڑ گیا۔ وہ کچھ افسردہ خاطر ہوئیں کہ میں اکیلا کیسے کھاؤں گا۔ ہم نے انہیں تسلی دی کہ کچھ نہ کچھ کر لیا کروں گا۔ جب وہ چلی گئیں تو جہانِ پکوان کے جو اسرر و رموز ہم پر ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں کھلے تھے ہم نے ان کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔ روز ہم کچھ نہ کچھ پکاتے اور ماشاءاللہ اچھا ہی بنتا تھا۔ ایک ماہ میں ہم تو خود کو شیف ذاکر سمجھنے لگے۔ بیگم کی واپسی کے دن قریب آ گئے۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ ان کی آمد پر ان کو مطلع کیے بغیر ایک پر تکلف کھانا بنا کر انہیں حیران و پریشان کر دیں گے۔ ان کی واپسی سے ایک دن پہلے ہم نے پکانے کی تمام اشیا جمع کر لیں اور پوری دل جمعی سے تن تنہا کچن میں پکانے پر جت گئے۔ بیگم اور بچوں کو ائیر پورٹ سے واپس لانے سے پہلے ہم نے کھانے کی میز سجائی اور انہیں لینے چلے گئے۔

    جب انہیں لے کر واپس آئے تو کھانے کی میز پر انہوں نے کیا دیکھا؟ یہ اگلے مراسلوں میں بتاتا ہوں۔
     
    آخری تدوین: ‏ستمبر 7, 2018
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
    • زبردست زبردست × 5
  2. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,702
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
  3. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,702
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
  4. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,702
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    بیف کا حلیم بھی ہم نے تیار کیا ہوا تھا۔ بیگم نے اس کی تحسین فرمائی۔ یاد رہے انسٹنٹ حلیم ہم نے بالکل استعمال نہیں کیا۔ گندم تک گھر میں بھگو کر گھنٹوں اسے اپنے ہاتھوں سے گھوٹا لگایا۔

    [​IMG]
     
    • زبردست زبردست × 8
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  5. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,702
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    حلیم کے لوازمات کی پلیٹ بھی ہم نے تیار کی۔ اس کو دیکھ کر وہ لازما خوش ہوئیں۔ تعریف تو کی لیکن کچھ کنجوسی دکھا گئیں کہ کہیں ان کے سر ہی نہ چڑھ جاؤں۔

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • زبردست زبردست × 5
  6. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,702
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    چکن بریانی: بیگم نے کہا اسے پکاتے ہوئے تو لگتا ہے خوب رنگ رلیاں منائی ہیں۔

    [​IMG]
     
    آخری تدوین: ‏ستمبر 6, 2018
    • زبردست زبردست × 7
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  7. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,702
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    شملہ مرچ اور قیمہ: اس کی بیگم نے دل کھول کر داد دی

    [​IMG]
     
    • زبردست زبردست × 7
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  8. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,702
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    یہ رہا ڈنر ٹیبل

    [​IMG]
     
    • زبردست زبردست × 12
  9. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,579
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ماشاء اللہ آپ تو سگھڑ ترین نکلے۔
    محفل کے شوہران سے گزارش ہے کہ اس لڑی کو اپنی بیگم کی نظر سے دور رکھیں۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 8
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,579
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    پنی والے آئٹم کا تعارف؟
     
  11. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,702
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    اگر ایلومینیم فوئل کے متعلق بات کر رہے ہیں تو اس میں گرما گرم نان تھے۔ صرف یہی ریڈی میڈ تھے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  12. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,702
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    خالد محمود چوہدری صاحب کو خصوصی احتیاط کرنا ہو گی۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  13. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,909
    بہت خوب!! ان میں سے کونسی ڈش آپ کی پسندیدہ ہے؟؟ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
  14. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,702
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    اچھا پکا ہو تو سب کچھ ہی پسند ہے۔
    یہ تو خود پکایا تھا اس کی تو کیا ہی بات ہے! :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  15. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,796
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    ہفتے میں کتنے انڈے کھاتے تھے؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  16. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,702
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    ویسے ہوتا یہی تھا کہ جب کچھ بن نہ پڑی انڈا بنا لیا۔
    لیکن میں نے جاپانی فوڈ پہلے دن سے ہی کھانا شروع کر دی تھی۔ دوپہر کا کھانا اکثر یونیورسٹی کے کیفے ٹیریا سے کھاتے تھے۔ رات کے کھانے کے لیے بھی کھلا ہوتا تھا۔ البتہ اپنے روایتی کھانوں کو کافی مس کیا پہلے سال میں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  17. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,909
    کہا جاتا ہے کہ کھانا پکانے والے کی بھوک ختم ہو جاتی ہے۔ لگتا ہے کہ آپ کے ساتھ الٹ حساب ہے۔ :)
     
  18. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,702
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    یہ پکاتے وقت تو خود کھانے سے زیادہ بیگم اور بچوں کو کھلانے کا جوش تھا۔ اور بیگم، جن کا پکانے کا ذوق انتہائی اعلی ہے، اس بارے میں کیا کہتی ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  19. زیک

    زیک محفلین

    مراسلے:
    38,796
    جھنڈا:
    UnitedStates
    موڈ:
    Bookworm
    اس پر تو خصوصی داد بنتی ہے۔ اچھی حلیم بنانا آسان نہیں
     
    • متفق متفق × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  20. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    6,702
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Mellow
    بہت شکریہ!
    میرا تجربہ یہ ہے کہ اچھی حلیم کے لیے انسٹنٹ تو بالکل استعمال نہ کی جائے۔
    چکن حلیم کو حلیم کہنا میرے نزدیک چکن اور حلیم دونوں سے زیادتی ہے۔
    سب دالیں اورگندم کو گھر میں بھگو کر استعمال کیا جائے۔
    ہاتھ کا گھوٹا جو ذائقہ اور شکل لاتا ہے اس کا کوئی نعم البدل نہیں، لیکن اس میں لگتی ہے محنت زیادہ!
    لوازمات کے بغیر حلیم کھانا ایسا ہی ہے جیسے عروسی لباس کے بغیر دلہن بیاہ لانا۔
     
    آخری تدوین: ‏ستمبر 6, 2018
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • متفق متفق × 1

اس صفحے کی تشہیر