نتائج تلاش

  1. عرفان سعید

    دورِ جدید کی زندگی

    دورِ جدید کی زندگی جب میں اپنے ارد گرد نگاہ ڈالتا ہوں، مجھے فنِ تعمیر کی شاہکار آسمان سے باتیں کرتی عمارتیں دکھا ئی دیتی ہیں، لیکن شخصیت اور مزاج کی قد آوری مفقود نظر آتی ہے۔ بے شمار منازل کی طرف جانے والی شاہراہیں وسعت و کشادگی میں اپنی مثال آپ ہیں، لیکن خیالات و نظریات ضیق و تنگی کا شکار ہیں۔...
  2. عرفان سعید

    آگ کا دریا

    اب عشق نہیں مشکل، بس اتنا سمجھ لیجیے کب آگ کا دریا ہے، کب ڈوب کے جانا ہے مایوس نہ ہوں عاشق مل جائے گی معشوقہ بس اتنی سی زحمت ہے موبائل اُٹھانا ہے (ساغر خیامی)
  3. عرفان سعید

    امتحانات

    ہزاروںسوالات ایسےکہ ہر سوال پہ دم نکلے بہت نکلے مرے جواب لیکن پھر بھی کم نکلے ڈرے کیوں میرا ٹیچر؟ کیا رہے گی آخر اُس کی عزت وہ گپ، جو میرے قلم سے تین گھنٹے ہر دم نکلے؟ لکھتے ہی چلےجانا منٹو کا سنتے آئے ہیں لیکن بہت بڑےافسانے میری زبان سے پیہم نکلے بھر م کھل جائے ظالم تیرے دماغ کی...
  4. عرفان سعید

    شعر برائے اصلاح

    نہ ذوقِ نوری ہے مجھ کو نہ ہے اندیشۂ ناری مرے قبلۂ تخیل پہ ابابیلوں کی پہرہ داری
  5. عرفان سعید

    زندگی کا سفر

    زندگی کا سفر زندگی کا سفر ہمیشہ یک طرفہ شاہراہ پر جاری و ساری رہتا ہے۔ وقت کی تیز گام گاڑی کو روکنا تو ممکن نہیں ہوتا، لیکن چند لمحوں کو ہم اس گزرگاہ پر رُک تو سکتے ہیں،کچھ دیر کو سستا تو سکتے ہیں، سوچ بچار تو کر سکتے ہیں، اپنے ہمراہ زادِ راہ کا حساب تو لگا سکتے ہیں، اپنے لائحہ عمل کا جائزہ تو...
  6. عرفان سعید

    حقیقتِ کبریٰ کے شائق! نمایاں یہ فضاؤں میں

    السلام علیکم اپنی زندگی کی سب سے پہلی غزل برائےاصلاح پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔ مبتدی اور طفلِ مکتب ہوں، اساتذہ کرام اور احبابِ محفلین سے رہنمائی کی درخواست ہے۔ اساتذہ کرام بطور خاص جناب الف عین صاحب جناب محمد اسامہ سَرسَری صاحب ، اور سب کہنہ مشق شعرا سے اصلاح کے لیے ملتمس ہوں...
  7. عرفان سعید

    رہنمائی درکار ہے

    عزیزانِ محفل! ایک سادہ سے معاملے میں مدد کا درخواست گزار ہوں۔ اپنے مراسلے میں کسی رکنِ محفل یا پہلے سے موجود مضمون کو ٹیگ کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟ خاکسار عرفان
  8. عرفان سعید

    موجِ بحر (۲)

    موجِ بحر فرطِ طرب میں موجِ بحر اترائی جب نازک ادا سےجوسحرشرمائی تب خمِ موج گہنائے رخِ ماہِ حسیں برقِ تموّج سے چھپا مہرِ مبیں اٹھتی لپکتی اک ادائے ناز سے سورج سے محوِ بوس اک انداز سے مستی و شوقِ فوق میں یوں ناچنا پشتِ ردائے موج سورج جھانکنا (آج سے چھ ماہ قبل مبادیاتِ سخن سے ناشناسی کے باوصف شعر...
  9. عرفان سعید

    نہ طوفاں گرائے عمارت ہوں وہ میں

    شعر نہ طوفاں گرائے عمارت ہوں وہ میں جو عنواں بنائے عبارت ہوں وہ میں (علمِ عروض سے واجبی سی شُد بُد کے بعد وزن میں کہنے کی اوّلین کاوش)
  10. عرفان سعید

    اقبال خفتگان خاک سے استفسار

    مہرِ روشن چھپ گیا ، اٹھی نقابِ روئے شام شانۂ ہستی پہ ہے بکھرا ہوا گیسوئے شام یہ سیہ پوشی کی تیاری کس کے غم میں ہے محفلِ قدرت مگر خورشید کے ماتم میں ہے کر رہا ہے آسماں جادو لبِ گفتار پر ساحرِ شب کی نظر ہے دیدۂ بیدار پر غوطہ زن دریائے خاموشی میں ہے موجِ ہوا ہاں ، مگر اک دور سے آتی ہے آوازِ درا دل...
  11. عرفان سعید

    غالب میں ہوں مشتاقِ جفا، مجھ پہ جفا اور سہی

    میں ہوں مشتاقِ جفا، مجھ پہ جفا اور سہی تم ہو بیداد سے خوش، اس سے سوا اور سہی غیر کی مرگ کا غم کس لئے، اے غیرتِ ماہ! ہیں ہوس پیشہ بہت، وہ نہ ہُوا، اور سہی تم ہو بت، پھر تمھیں پندارِ خُدائی کیوں ہے؟ تم خداوند ہی کہلاؤ، خدا اور سہی حُسن میں حُور سے بڑھ کر نہیں ہونے کی کبھی آپ کا شیوہ و انداز و ادا...
  12. عرفان سعید

    غالب کوئی دن گر زندگانی اور ہے

    کوئی دن گر زندگانی اور ہے اپنے جی میں ہم نے ٹھانی اور ہے آتشِ دوزخ میں یہ گرمی کہاں سوزِ غم ہائے نہانی اور ہے بارہا دیکھی ہیں ان کی رنجشیں پر کچھ اب کے سر گرانی اور ہے دے کے خط منہ دیکھتا ہے نامہ بر کچھ تو پیغامِ زبانی اور ہے قاطعِ اعمار ہیں اکثر نجوم وہ بلائے آسمانی اور ہے ہو چکیں غالبؔ بلائیں سب...
  13. عرفان سعید

    انسان کی ترقی

    انسان کی ترقی رشک سے تکتی ہے ثریا اس کی اڑان کو فکرِانسان دور بہت دور کیا آرامیدہ ہے؟ گردِ ماہِ کامل اس کے قدموں کی دُھول ترقیٔ شعور اسی خاک میں کیا خوابیدہ ہے؟ عرش پر فرشتے کرتے ہیں یہ سرگوشیاں امینِ نیابت کی چشمِ فراست آبدیدہ ہے؟ گردشِ سیّالِ پیکرِ خاکی اس کی مٹھی میں کاہے کو انسانیت مگر آج...
  14. عرفان سعید

    بیگم کا پکوان!

    بیگم کا پکوان! کیسے بیان کروں ترے ذوقِ پکوان کو رشک سے دیکھوں خیال کی اڑان کو حُسن کریدے راز جو تری نظرِجمال میں فن چاہے بلندیاں جو تری فکرِ کمال میں گلشن کے لہلہاتے پھولوں کو بھی یہ جستجو کہاں سے آخر لے آتی ہے تویہ خوشبو اک ادائے نزاکت سےکھانےتو سجائے خورشیدِ درخشاں کی تابانیوں کو جو...
  15. عرفان سعید

    اختلافِ رائے

    اختلافِ رائے ایک خالصتًاعلمی اختلاف جب صرف مختلف نقطہ ہائے نظر، اندازِفکر کے فرق اور محض اختلافِ رائے کی سرحدوں کو پھلانگ کر ذاتی بغض و عناد، حریفانہ طرزِ سوچ اور مخالفت و دشمنی کی حدودمیں قدم رکھتا ہے، تو یہ وہ خطرناک راہ گزر ہے، جس پر اگر کوئی فرد چلے تو لازمًا ذہنی پسماندگی کا شکار ہو کر...
  16. عرفان سعید

    ماڈرن خودی

    ماڈرن خودی اقبال! ترا شاہین دیتا ہے بیانِ حلفی کہاں ہوئی فلسفۂ خودی کی حق تلفی؟ زمانہ تو اب قیامت کی چال چل رہا جب جی چاہا ، فٹ سے اُتار لی سیلفی (عرفان) سیلف = خود سیلفی = خودی
  17. عرفان سعید

    علم

    علم تری دُنیائے علم میں صدیوں سے جمود قصرِ عظمت کے نشاں ہیں نیست و نابود خالدؓ کی شمشیر ہو چُکی اب زنگ آلود نہ جانے کب ہوگی افکارِ نو کی نمود سلطانئ علم ہی ضامنِ ترقئ جہاں ہے خود عرفانی ہی عُروج کی زباں ہے (عرفان)
  18. عرفان سعید

    حقیقتِ انقلاب

    حقیقتِ انقلاب گُونج رہی ہے تری فضاؤں میں جو صدائے انقلاب خُود فریبی چھوڑ، چہرہِ حقیقت سےذرا اُٹھا نقاب سوئے فکر چل، توسنِ ادراک کے ہم رکاب رُوح کو کر، ہوش و خرد کے سمندر میں غرقاب ارتقائے اُمم مقیّدہے جہالت کی زنجیر میں سرِّ سُلطانئ عالم پنہاں ہے علم کی شمشیر میں
  19. عرفان سعید

    ظرافت

    ظرافت جانتے ہیں پیزا کہاں ہماری قسمت میں ایک روپے والے تندور کی روٹی ہی سہی مٹن کڑاہی، بریانی، کوفتے، حلیم و نہاری زیادہ نہیں تو بس چکن کی تِکابوٹی ہی سہی ہر دم رہتی ہیں آپ فیس بُک پر مصروف کبھی اک پیار بھری نگاہ، کھوٹی ہی سہی اوروں پر تو برسائیں آپ حُسن کے تیر ہم پہ اگر سوٹا نہیں تو...
  20. عرفان سعید

    ندی کا منظر (بانگِ درا سے)

    ندی کا منظر (بانگِ درا سے) عرفان سعید آتی ہے ندی فرازِ کوہ سے گاتی ہوئی کوثر و تسنیم کی موجوں کی شرماتی ہوئی آئنہ سا شاہدِ قدرت کو دکھلاتی ہوئی سنگِ رہ سے گاہ بچتی ، گاہ ٹکراتی ہوئی چھیڑ تی جا اس عراق دل نشیں کے ساز کو اے مسافر! دل سمجھتا ہے تری آواز کو ہمالہ کے فلک بوس کہساروں کی چوٹیوں...
Top