علم کا محل
عرفان سعید
علم کے محل کی تزئین و آرائش اور اِس کے بام و در کی نقش آ رائی جِس رنگ و روغن سے کی جاتی ہے وہ سنجیدگی و متانت، حلم و بُردباری،فکر و نظر ، عمق و تبحر ، کشادہ دلی و عالی ظرفی،وسعتِ قلبی و وسیعِ النظری، غیر متعصبانہ اور مثبت سوچ کی بھٹی سے کشید ہو کر دلیل و بْرہان کے قلم کی...