ہمارے جگر گوشوں کی سالگرہ

عرفان سعید

محفلین
چند دن پہلے میری جان سے پیاری بیٹی سارہ کی پانچویں سالگرہ تھی۔ ہر ماں باپ کی طرح ہم نے بھی یہ موقع خوب دھوم دھام سے منایا۔ ہمارے گھر کا معاملہ یہ ہے کہ ادھر ایک سالگرہ ختم ہوئی اور ساتھ ہی اگلی سالگرہ کی تیاریوں کی باتیں شروع ہو گئیں۔ یہ سلسلہ ہر سال ایسے ہی چلتا ہے۔ سالگرہ کی سجاوٹ، کیک کا ڈیزائن، کھانے پینے کے انتظامات، ان سب میں کوشش کی جاتی ہے کہ ہر سال کوئی الگ اور نیا کیا جائے۔ اس میں ساری سوچ و بچار کا ذمہ بیگم نے لیا ہوا ہے۔ جب کوئی اچھوتا خیال حتمی طور پر طے پاجاتا ہے تو اس کے بےشمار انتظامات میں ہم دونوں جان کھپا دیتے ہیں۔
اس لڑی میں ارادہ ہے کہ اپنے بیٹے اور بیٹی کی گزشتہ تقاریبِ سالگرہ سے کچھ آرائشی تصاویر کو شریکِ محفل کیا جائے۔
 

عرفان سعید

محفلین
حسن کی پہلی سالگرہ پر حالات کچھ ایسے تھے کہ جرمنی سے فن لینڈ جانے کے لیے گھر کا سارا سامان کنٹینر میں لادا جارہا تھا۔ بس ایک ہنگامی سی تقریب ہوئی اور تصاویر بھی کوئی قابلِ ذکر نہ بن سکیں۔
دوسری سالگرہ سے پیشِ خدمت ہیں۔

کمرے کی سجاوٹ: جس کے تمام انتظامات بدستِ خود انجام پائے۔

 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
ماشاءاللہ۔
اللہ آپ کے بچوں کو صحت و زندگی دے ۔نیک بنائے۔ قسمت اچھی کرے۔ آپ دونوں کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ خوشیاں اور آسانیاں دے۔ اللہ آپ کے گھرانے کو شاد و آباد رکھے۔ آمین!
 
Top