مبارکباد منصب ہزاری کی سعادت بہت بہت مبارک ہو

عرفان سعید

محفلین
معزز محفلین!
آخر وہ گھڑی آن پہنچی جس کے انتظار میں ایک دہائی سے ہم دُہائیاں دے رہے تھے! محفل کے انتہائی با سعادت جن نے تقریبا گیارہ سال سے کچھ کم عرصے میں منصبِ ہزاری کا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے غالبا پہلی ویب گوہسٹ کا لقب بھی پا لیا ہے۔ اس عظیم سعادت پر ہم اس نیک جن کو محفل کے ساتھ جڑے رہنے پر بے انتہا مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں اب وہ نسبتا تیز رفتاری سے اپنے منتر محفل پر پھونکا کریں گے۔
 
جاسمن

لائبریرین

یہ ہوا ناں مبارکباد کا دھاگہ۔
شاباش عرفان!
 
جاسمن

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو محفل کے پہلے جن میرا مطلب ہے بہت قدیم (سینئر) محفلین کو۔
اللہ ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں نصیب کرے۔ آمین!
 
1f526ce47765bc748e429bf401e37bed05ded595.gif

58e59535421487.56f65753df142.gif

Congratulations-GIF26-1.gif-1.gif
 
سعادت

تکنیکی معاون
معزز محفلین!
آخر وہ گھڑی آن پہنچی جس کے انتظار میں ایک دہائی سے ہم دُہائیاں دے رہے تھے! محفل کے انتہائی با سعادت جن نے تقریبا گیارہ سال سے کچھ کم عرصے میں منصبِ ہزاری کا اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے غالبا پہلی ویب گوہسٹ کا لقب بھی پا لیا ہے۔ اس عظیم سعادت پر ہم اس نیک جن کو محفل کے ساتھ جڑے رہنے پر بے انتہا مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں اب وہ نسبتا تیز رفتاری سے اپنے منتر محفل پر پھونکا کریں گے۔
ایک بار پھر شکریہ، عرفان۔ اور لڑی شروع کرنے کا بھی شکریہ۔ :)

بہت بہت مبارک ہو محفل کے پہلے جن میرا مطلب ہے بہت قدیم (سینئر) محفلین کو۔
اللہ ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں نصیب کرے۔ آمین!
مکرر شکریہ، جاسمن۔ :)

بہت بہت مبارک ہو سعادت بھائی
مکرر شکریہ، ربیع۔ :)

بہت شکریہ، عدنان بھائی۔ :) (ایسے شتونگڑے ڈھونڈ لانا آپ لوگوں کا ہی کمال ہے!)
 
الف عین

لائبریرین
یہاں حاضری دے کر با قاعدہ مبارکباد دینے کا شرف حاصل کر رہا ہوں، قبول کرو مبارکباد۔ یہ لڑی بھی سعید ہاتھوں نے بنائی ہے شاید اس کے اثر سے بھی پوسٹ کرنے کی رفتار میں اضافہ ہو
 
عرفان سعید

محفلین
مابدولت برادرم سعادت کو قلب صمیم کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
:congrats: :great::best::good::a6:بہت بہت:congrats: ہو:):)

ہم ایک مدتِ طویل اور انتطارِ ثقیل کے بعد مابدولت کے قلبِ عمیق اور لسانِ دقیق سے جاری و ساری ہونے والے تہنیت و تحسین کے زریں و بریں الفاظ کو دیکھنے پر فرحت و انبساط کے جذبات و احساسات کے اظہار کو اپنے لیے اعزاز و فراز جانتے ہیں۔
مابدولت کو بصد ادب و احترام مطلع کیا جاتا ہے کہ شہنشاہِ جنات کا تاج بھی اب آپ کے سر رکھا جا رہا ہے۔ آپ اس جہانِ غیر مرئی مخلوقات کی بادشاہی کے لیے تخت پر رونق افروز ہونے ذیل کی لڑی میں جلوہ فرما ہوں۔ محفل کے جنات چشمِ براہ ہیں۔

محفل کے جِن بھوت
 
آخری تدوین:

سعادت

تکنیکی معاون
یہاں حاضری دے کر با قاعدہ مبارکباد دینے کا شرف حاصل کر رہا ہوں، قبول کرو مبارکباد۔ یہ لڑی بھی سعید ہاتھوں نے بنائی ہے شاید اس کے اثر سے بھی پوسٹ کرنے کی رفتار میں اضافہ ہو
مکرر شکریہ، اعجاز صاحب۔ :)

آپ کو مبارک ہو سعادت صاحب یہاں بھی۔

(دیکھیے ایسے بڑھتے ہیں مراسلے سُود سمیت)۔ :)
مکرر شکریہ، وارث بھائی۔ :) (مراسلوں کی تعداد تو واقعی بڑھ رہی ہے، ایک ہی دن میں چھ سات ہو گئے!)

بہت بہت ساری مبارکباد سعادت صاحب کو۔
مکرر شکریہ، وجی۔ :)

سعادت صاحب! دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد قبول فرمائیے۔ یقین جانیے، آپ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔
بہت شکریہ، فرقان۔ :)

مبارک ہو سعادت بھائی
:)
بہت شکریہ، عباس۔ :)

مابدولت برادرم سعادت کو قلب صمیم کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔
:congrats: :great::best::good::a6:بہت بہت:congrats: ہو:):)
بہت شکریہ، عالی‌جاہ! :) ہم آپ کی مبارکباد کو اپنے لیے باعثِ افتخار گردانتے ہیں!

دربار جنات میں بھی ہدیہ تہنیت عرض ہے سعادت بھائی. :)
مکرر شکریہ، حاتم۔ :)
 
مبارکاں ہوون جی۔:)
بہت مبارک ہو سعادت بھائی۔
آپ کی جو رفتار ہے، اس میں تو ہر سو پر ایک مبارک بادی لڑی بننی چاہیے۔
یہ ایک زبردست آئیڈیا ہے۔ ساتھ میں اگر پہلے ہزاری کا 30 روزہ جشن منانے کا اعلان بھی کر دیا جائے تو مراسلوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے :)
 
Top