کاشفی

محفلین
بڑا گھاٹے کا سودا ہے صداؔ یہ سانس لینا بھی
بڑھے ہے عمر جیوں جیوں زندگی کم ہوتی جاتی ہے

(صدا انبالوی)
 
غلط ہے بات کہ رب کا نشاں نہیں ملتا
کوئی جگہ تو بتا وہ جہاں نہیں ملتا

تلاش کر اسے اپنے ہی من کے اندر تو
صنم ہے ایسا کہ ہر گز عیاں نہیں ملتا

لگا ہے دنیا میں دل، آرزو فلک کی ہے
زمیں کی ہو جو کشش آسماں نہیں ملتا

خسارہ عشقِ حقیقی میں ہو نہیں سکتا
کہ اس میں جاں بھی لٹا کر زیاں نہیں ملتا

غمِ فراق میں جلتا ہے روز دل خاکی
یہ ایسی آگ ہے جس کا دھواں نہیں ملتا

فراز عرفان خاکی
 

رباب واسطی

محفلین
غلط ہے بات کہ رب کا نشاں نہیں ملتا
کوئی جگہ تو بتا وہ جہاں نہیں ملتا

تلاش کر اسے اپنے ہی من کے اندر تو
صنم ہے ایسا کہ ہر گز عیاں نہیں ملتا

لگا ہے دنیا میں دل، آرزو فلک کی ہے
زمیں کی ہو جو کشش آسماں نہیں ملتا

خسارہ عشقِ حقیقی میں ہو نہیں سکتا
کہ اس میں جاں بھی لٹا کر زیاں نہیں ملتا

غمِ فراق میں جلتا ہے روز دل خاکی
یہ ایسی آگ ہے جس کا دھواں نہیں ملتا

فراز عرفان خاکی
:zabardast1:
 
غلط ہے بات کہ رب کا نشاں نہیں ملتا
کوئی جگہ تو بتا وہ جہاں نہیں ملتا

تلاش کر اسے اپنے ہی من کے اندر تو
صنم ہے ایسا کہ ہر گز عیاں نہیں ملتا

لگا ہے دنیا میں دل، آرزو فلک کی ہے
زمیں کی ہو جو کشش آسماں نہیں ملتا

خسارہ عشقِ حقیقی میں ہو نہیں سکتا
کہ اس میں جاں بھی لٹا کر زیاں نہیں ملتا

غمِ فراق میں جلتا ہے روز دل خاکی
یہ ایسی آگ ہے جس کا دھواں نہیں ملتا

فراز عرفان خاکی
واہ بھائی کیا خوب غزل کہی ہے ۔
آپ اس غزل کو الگ لڑی میں پوسٹ کرسکتے ہیں ۔لڑی بنانے کے لیے آپ پسندیدہ کلام کے زمرے جائیں ,آپ کو زمرے میں سب سے اوپر بائیں جانب لڑی بنائیں لکھ نظر آئے گا کو کلک کریں ۔
 

فہد اشرف

محفلین
واہ بھائی کیا خوب غزل کہی ہے ۔
آپ اس غزل کو الگ لڑی میں پوسٹ کرسکتے ہیں ۔لڑی بنانے کے لیے آپ پسندیدہ کلام کے زمرے جائیں ,آپ کو زمرے میں سب سے اوپر بائیں جانب لڑی بنائیں لکھ نظر آئے گا کو کلک کریں ۔
یہ زمرہ زیادہ مناسب رہے گا
آپ کی شاعری (پابندِ بحور شاعری)
 
Top