کاشفی

محفلین
بلائیں لے رہا ہوں اس زمیں کے ذرّے ذرّے کی
لُٹا تھا جس جگہ راہ وفا میں کارواں میرا
(مرزا کاظم حسین محشر لکھنوی)
 

کاشفی

محفلین
زورِ نظر سے خودبخود بند نقاب کھُل گئے
حوصلہ چشمِ شوق کا ہم نے انہیں دکھا دیا
(مرزا کاظم حسین محشر لکھنوی)
 

کاشفی

محفلین
دے کے ساغر مجھے کس لطف سے ساقی نے کہا
"دیکھتے جاؤ ابھی ہم تمہیں کیا دیتے ہیں"
(مرزا کاظم حسین محشر لکھنوی)
 

کاشفی

محفلین
اُٹھے کبھی گھبرا کے تو میخانے میں ہو آئے
پی آئے تو پھر بیٹھ رہے یادِ خدا میں
(ریاض احمد ریاض خیرآبادی)
 

کاشفی

محفلین
محفلِ مئے میں ہیں زاہد کے فرشتے بھی شریک
یہ تکلف تو نہ تھے بزم میں ہم سے پہلے
(ریاض احمد ریاض خیرآبادی)
 

کاشفی

محفلین
درد سا اُٹھ کے نہ رہ جائے کہیں دل کے قریب
میری کشتی نہ کہیں غرق ہو ساحل کے قریب
(ہادی مچھلی شہری)
 

کاشفی

محفلین
جو سینے میں دل ہے تو بارِ محبت
اُٹھے یا نہ اُٹھّے، اُٹھانا پڑے گا
(آرزو لکھنوی)
 

کاشفی

محفلین
بہت خوب کاشفی صاحب ۔۔ کیا میں بھی یہاں کُچھھ پوسٹ کر سکتا ہوں؟؟؟
اور یہاں کیسے شعر پوسٹ کرنے ہیں؟؟؟؟؟

شکریہ عرفان صاحب!۔ بالکل آپ یہاں پوسٹ کریں۔۔ میں تو کافی دیر سے اس انتظار میں ہوں کہ اہلِ سخن یہاں اشعار پوسٹ کریں۔۔ آپ کا ذوق اعلیٰ ہے اس لیئے مجھے اُمید ہے کہ آپ اچھے اشعار ہی پوسٹ کریں گے۔۔
 
Top