حفیظ تائب

  1. ام اویس

    حفیظ تائب مہ صفا کی تجلیوں سے چمک اٹھا ریگ زار بطحا ۔

    مہِ صفا کی تجلیوں سے چمک اٹھا ریگ زارِ بطحا تمام ُدور و دراز عالم ، تمام قرب و جوار بطحا خدائے برتر نے جس کو چاہا ، زمانے بھر نے جسے سراہا وہ ہے اطاعت گزار اسرا، وہ ہے صداقت شعار بطحا وہ جوہرِ دو دمان ہاشم ، خدا کی نعمت کا ہے جو قاسم رسائی جس کی ہے لا مکاں تک ، وہ بے بدل شہسوار بطحا وہ ارض...
  2. الف نظامی

    حفیظ تائب آئے ہیں جب وہ منبر و محراب سامنے

    آئے ہیں جب وہ منبر و محراب سامنے تسکیں کے کھل گئے ہیں کئی باب سامنے کیوں جگمگا اُٹھے نہ شبِ تارِ زندگی جب ہو رُخِ رسول ﷺ کا مہتاب سامنے پایا ہے لطفِ سرورِ عالم کو چارہ ساز جب ہو نہ کوئی صورتِ اسباب سامنے سوئے حجاز قافلہ ء شوق ہے رواں دریائے اضطراب ہے پایاب سامنے اس زور سے دھڑکنا یہاں پر روا...
  3. الف نظامی

    حفیظ تائب سوما سعادتاں دا اے ، رحمت حضور ﷺ دی

    سوما سعادتاں دا اے ، رحمت حضور ﷺ دی رنگاں دا سلسلہ اے ، شریعت حضور ﷺ دی ہے جتھوں جتھوں تیک حیاتی دی روشنی ہے اوتھوں اوتھوں تیک رسالت حضور ﷺ دی سورج وی پرتیا سی میرے شاہ دے حکم نال دتی سی روڑیاں وی شہادت حضور ﷺ دی لا ترفعوا دے حکم نوں ہر ویلے یاد رکھ کلیاں توں سول جان طبیعت حضور ﷺ دی ایہو...
  4. الف نظامی

    حفیظ تائب جو اسمِ ذات ہویدا ہوا سرِ قرطاس

    جو اسمِ ذات ہویدا ہوا سرِ قرطاس ہوا خیال منور، مہک گیا احساس اُسی کے فکر میں گم سم ہے کائناتِ وجود اُسی کے ذکر کی صورت ہے نغمۂ انفاس اُسی کے اذن سے ہے کاروانِ زیست رواں اُسی کے حکم پہ غیب و شہود کی ہے اساس اگر ہیں نعمتیں اُس کی شمار سے باہر تو حکمتیں بھی ہیں اس کی ورائے عقل و قیاس ہے ارتباطِ...
  5. محمد خلیل الرحمٰن

    گھڑی گھڑی جی بھر آتا ہے

    گھڑی گھڑی جی بھر آتا ہے حفیظ تائب رحمۃ اللہ علیہ کی پنجابی نعت کا ترجمہ از محمد خلیل الرحمٰن گھڑی گھڑی جی بھر آتاہے یاد وہ نور نگر آتاہے اُٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے روضہِ پاک نظر آتاہے آنکھ اُٹھانا ناممکن ہے سامنے جب وہ در آتاہے حرف لبوں تک آتے آتے آنکھ میں پانی بھر آتاہے اُس کے درد بنا کب...
  6. الف نظامی

    رضا و محسن کا تو ہے نائب ، حفیظ تائب - شہزاد مجددی

    رضا و محسن کا تو ہے نائب ، حفیظ تائب ہے مستند تیرا قولِ صائب ، حفیظ تائب ترے دلائل کے ہیں مصادر کتاب و سیرت تیرا مخالف رہے گا خائب ، حفیظ تائب میں جب بھی کرتا ہوں استغاثہ تری زباں میں تو ٹلتے جاتے ہیں سب مصائب ، حفیظ تائب وہ کیسا منظر تھا اے ستونِ ابولبابہ تیرے قریں جب ہوا تھا تائب ، حفیظ...
  7. حسن محمود جماعتی

    حفیظ تائب شبّیرِ نامدار پہ لاکھوں سلام ہوں

    شبّیرِ نامدار پہ لاکھوں سلام ہو شایانِ ذوالفقار پہ لاکھوں سلام ہو جِس دوش پر نجاتِ دو عالم کا بار ہے اُس دوش کے سوار پہ لاکھوں سلام ہو گُلہائے دیں کو رنگ ملا جس کے خون سے اُس نازشِ بہار پہ لاکھوں سلام ہو شامل رہا جو سبطِ پیمبر کی فوج میں ہر اُس وفا شعار پہ لاکھوں سلام ہو بیمار پر سلام ،...
  8. محمد فائق

    ایک زمین ۔۔۔ پانچ شعراء (حفیظ تائب، نصیر الدین نصیر ، سراج اورنگ آبادی، قمر جلالوی، احمد فراز

    ایک زمین ۔۔۔ پانچ شعراء (حفیظ تائب، نصیر الدین نصیر ، سراج اورنگ آبادی، قمر جلالوی، احمد فراز نعت رسولِ مقبول ﷺ از حفیظ تائب رہی عمر بھر جو انیسِ جاں، وہ بس آرزوئے نبیؐ رہی کبھی اشک بن کے رواں ہوئی، کبھی درد بن کے دبی رہی شہِؐ دیں کے فکر و نگاہ سے مٹے نسل و رنگ کے تفرقے نہ رہا تفاخرِ منصبی،...
  9. الف نظامی

    حفیظ تائب دلوں کی تہہ میں پوشیدہ محبت دیکھنے والا

    دلوں کی تہہ میں پوشیدہ محبت دیکھنے والا وہ محبوبِ خدا ﷺ ! جذبوں کی وسعت دیکھنے والا جہاں میں سننے والا ان کہے الفاظ چاہت کے وہی ہے اَن لکھے حرفِ ارادت دیکھنے والا مکان و لامکاں کی شوکتیں زیر قدم اس کے وہ موجود و عدم کی ہر ولائت دیکھنے والا نہ جھپکی آنکھ جس کی روبرئے جلوہء باری سرِ قوسین ذاتِ...
  10. الف نظامی

    حفیظ تائب اے صاحبِ معراج ﷺ

    بھٹکے ہیں بہت رہگذرِ نور سے ہٹ کر کھو بیٹھے ہیں توقیر، تیری ذات سے کٹ کر حال اپنا ہے تیرے کرمِ خاص کا محتاج -اے صاحبِ معراج ﷺ صد شکر! نگاہوں میں فقط اب ترا در ہے پستی کے مکینوں کی بلندی پہ نظر ہے واماندہء منزل کی ترے ہاتھ میں ہے لاج - اے صاحبِ معراج ﷺ دنیا نمودار ہو پھر صبحِ سعادت قائم ہو...
  11. الف نظامی

    حفیظ تائب دلوں کا شوق ، روحوں کا تقاضا گنبدِ خضرا

    دلوں کا شوق ، روحوں کا تقاضا گنبدِ خضرا زمانے کی نگاہوں کا اجالا گنبدِ خضرا جو رنگ و بو کی دنیا سرزمینِ شہرِ طیبہ ہے تو خلدِ چشم و فردوسِ تمنا گنبدِ خضرا حبیبِ کبریا ﷺ سائے میں اس کے محوِ راحت ہیں دو عالم میں اسی باعث ہے یکتا گنبدِ خضرا خدا کا شکر تائب کی نگاہوں نے بھی دیکھا ہے وہ ہر سینے کے...
  12. محمد بلال اعظم

    "کلیاتِ حفیظ تائبؒ سے نعتوں کا انتخاب"۔۔۔ تبصرہ جات

    السلام علیکم! حفیظ تائبؒ کی نعتیں ٹائپنگ کا دوسرا زینہ "کلیاتِ حفیظ تائبؒ" سے انتخاب۔۔۔ برائے تبصرہ جات استادِ محترم الف عین صاحب استادِ محترم محمد یعقوب آسی صاحب عائشہ عزیز آپی محمد اسامہ سَرسَری بھائی سیدہ شگفتہ آپی قیصرانی انکل
  13. محمد بلال اعظم

    کلیاتِ حفیظ تائبؒ سے نعتوں کا انتخاب۔۔۔ حفیظ تائبؒ

    السلام علیکم! حفیظ تائبؒ کی نعتیں ٹائپنگ کا دوسرا زینہ "کلیاتِ حفیظ تائبؒ" سے انتخاب استادِ محترم الف عین صاحب استادِ محترم محمد یعقوب آسی صاحب عائشہ عزیز آپی محمد اسامہ سَرسَری بھائی سیدہ شگفتہ آپی قیصرانی انکل نوٹ: تبصرہ جات کے لئے یہ دھاگہ استعمال کیا جائے۔
  14. میاں محمد عمر حیدر صابری

    نعت کی سچائی اور رعنائی بات کو آیات تک پہنچا دیتی ہے

    نعت کا لفظ حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی کی ذات گرامی اور صفات حمیدہ و طیبہ کے بیان کے لیے مخصوص ہے‎‎‏ _ دوسری ہستیوں کے لیے جو الفاظ استعمال ہوئے ہیں ان میں وصف، مدح، مدحت، منقبت، تعریف، توصیف اور دیگر الفاظ استعمال ہوئے لیکن لفظ نعت سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدح کے...
  15. میاں محمد عمر حیدر صابری

    بس ایک بار اور

    اے چشم_اشکبار برس ایک بار اور طیبہ کی سرزمین کو ترس ایک بار اور ہر بار میں جاؤں مدینے بھرے نہ دل میرا ہر بار آ کے کہوں بس ایک بار اور بس ایک بار اور
  16. الف نظامی

    حفیظ تائب یا رب ثنا میں کعب کی دلکش ادا ملے

    یا رب ثنا میں کعب کی دلکش ادا ملے فتنوں کی دوپہر میں سکوں کی ردا ملے حسان کا شکوہِ بیاں مجھ کو ہو عطا تائیدِ جبرئیل بوقتِ ثنا ملے بوصیریء عظیم کا ہوں میں بھی مقتدی بیماری ءالم سے مجھے بھی شفا ملے جامی کا جذب ، لہجہ قدسی نصیب ہو سعدی کا صدقہ شعر کو اذنِ بقا ملے آئے قضا شہیدی ء خوش بخت کی...
  17. الف نظامی

    حفیظ تائب یوں ذہن میں جمالِ رسالت سما گیا

    یوں ذہن میں جمالِ رسالت سما گیا میرا جہانِ فکر و نظر جگمگا گیا خلقِ عظیم و اسوہ ء کامل حضورﷺ کا آدابِ زیست سارے جہاں کو سکھا گیا اس کے قدم سے پھوٹ پڑا چشمہ ء بہار وہ دشتِ زندگی کو گلستاں بنا گیا انوارِ حق سے جس نے بھرا دامنِ حیات جو نکہتِ وفا سے زمانے بسا گیا کتنا بڑا کرم ہے کہ تائب سا بے...
  18. الف نظامی

    حفیظ تائب غریبوں کی جو ثروت ہیں ، ضعیفوں کی جو قوت ہیں ؛ حفیظ تائب

    غریبوں کی جو ثروت ہیں ، ضعیفوں کی جو قوت ہیں انہیں عالم کے ہر دکھ کی دوا کہنا ہی پڑتا ہے انہیں فرماں روائے انس و جاں کہتے ہی بنتی ہے انہیں محبوبِ رب ِدوسرا کہنا ہی پڑتا ہے زہے تاثیر ، ان کا نام نامی جب لیا جائے لبوں کو لازما صلِ علی کہنا ہی پڑتا ہے جہاں بھر کو کیا سیراب جن کے فیضِ بے حد نے...
  19. الف نظامی

    حفیظ تائب اکھیں شہر مدینہ ڈٹھا

    اکھیں شہر مدینہ ڈٹھا انج جیویں اک سُفنہ ڈٹھا اوہ ہر دن سی گھڑی برابر جس جس دن اوہ روضہ ڈٹھا کھسر پھسر نہ آئی مینوں جس پل گنبد خضری ڈٹھا رج رج کدوں وگائے اتھرو رج رج کدوں مواجہ ڈٹھا سجدیاں لئی تھاں لبھ نہ سکی جدوں ریاض الجنہ ڈٹھا راتاں نوں جد وہلک لگی ہر تھم جھم جھم کردا ڈٹھا حضرت...
  20. محمد بلال اعظم

    حفیظ تائب سو بسو تذکرے اے میرِؐ امم تیرے ہیں

    سو بسو تذکرے اے میرِؐ امم تیرے ہیں اوجِ قوسین پہ ضَو ریز عَلَم تیرے ہیں وقت اور فاصلے کو بھی تری رحمت ہے محیط سب زمانے ترے، موجود و عدم تیرے ہیں جیسے تارے ہوں سرِ کاہکشاں جلوہ فشاں عرصۂ زیست میں یوں نقشِ قدم تیرے ہیں اہلِ فتنہ کا تعلّق نہیں تجھ سے کوئی قافلے خیر کے اے خیر شیم تیرے ہیں...
Top