حفیظ تائب دلوں کی تہہ میں پوشیدہ محبت دیکھنے والا

الف نظامی نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 18, 2015

  1. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,556
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    دلوں کی تہہ میں پوشیدہ محبت دیکھنے والا
    وہ محبوبِ خدا ! جذبوں کی وسعت دیکھنے والا

    جہاں میں سننے والا ان کہے الفاظ چاہت کے
    وہی ہے اَن لکھے حرفِ ارادت دیکھنے والا

    مکان و لامکاں کی شوکتیں زیر قدم اس کے
    وہ موجود و عدم کی ہر ولائت دیکھنے والا

    نہ جھپکی آنکھ جس کی روبرئے جلوہء باری
    سرِ قوسین ذاتِ ربِ عزت دیکھنے والا

    شبستانِ حرا کیوں کر نہ بنتا مرکزِ عرفان
    کہ ہے پہلے پہل نورِ نبوت دیکھنے والا

    (حفیظ تائب)​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
    • متفق متفق × 1
  2. زبیر مرزا

    زبیر مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,997
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    سبحان اللہ
     
  3. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    15,434
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    سبحان الله. جزاک الله!
     
  4. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,556
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused

اس صفحے کی تشہیر