حفیظ تائب دلوں کا شوق ، روحوں کا تقاضا گنبدِ خضرا

الف نظامی نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏ستمبر 15, 2014

  1. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,556
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    دلوں کا شوق ، روحوں کا تقاضا گنبدِ خضرا
    زمانے کی نگاہوں کا اجالا گنبدِ خضرا

    جو رنگ و بو کی دنیا سرزمینِ شہرِ طیبہ ہے
    تو خلدِ چشم و فردوسِ تمنا گنبدِ خضرا

    حبیبِ کبریا ﷺ سائے میں اس کے محوِ راحت ہیں
    دو عالم میں اسی باعث ہے یکتا گنبدِ خضرا

    خدا کا شکر تائب کی نگاہوں نے بھی دیکھا ہے
    وہ ہر سینے کے اندر بسنے والا گنبدِ خضرا
    (حفیظ تائب)​
     
  2. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,556
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    حبیبِ کبریا ﷺ سائے میں اس کے محوِ راحت ہیں
    دو عالم میں اسی باعث ہے یکتا گنبدِ خضرا

     

اس صفحے کی تشہیر