شعر

  1. اسد مقصود

    اس شعر کا خالق کون ہے؟

    تجھ سے چھُٹ کر اوروں سے بھی جھوٹا سچا پیار کیا وہ بھی تیرے عشق کے حیلے، یہ بھی تیرے غم کے بہانے یہ شعر میں نے شفیق الرحمٰن کی کتاب مزید حماقتیں کے ایک افسانے میں پڑھا تھا لیکن اس کے شاعر کا وہاں ذکر نہیں کیا گیا۔ کسی کو معلوم ہے کہ یہ کس کا شعر ہے؟
  2. مومن مخلص

    شعر اور شاعر کی تلاش

    ایک شعر ہے جو مجھے ٹھیک سے یاد نہیں جو کچھ اس طرح ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم بھی پیچھے سے ہُو کرتے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اردو میں گفتگو کرتے کیا آپ میں سے کوئی اسے پورا بتا سکتا یے اور اس شعر کے شاعر کا نام بھی؟؟؟
  3. عمر فراز

    تعارف asslam o alikum,

    ﺗﻮ ﭼﻼ ﮔﯿﺎ ﻣﯿﺮﮮ ﮨﻤﺴﻔﺮ ﺫﺭﺍ ﺩﯾﮑﮫ ﻣﮍ ﮐﮯ ﺗﻮ ﺍﮎ ﻧﻈﺮ ﻣﯿﺮﯼ ﮐﺸﺘﯿﺎﻥ ﮨﯿﻦ ﺟﻠﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﺗﯿﺮﮮ ﺳﺎﺣﻠﻮﻥ ﺳﮯ ﺫﺭﺍ ﭘﺮﮮ ﺑﻨﯽ ﺁﺩﻡ,
  4. خرم جدون

    تعارف السلام علیکم

    السلام علیکم..... خرم مرا نام اور جدون میری قوم ہے. پیشے کے لحاظ سے میں سرکاری ملازم ہوں. شعر و شاعری سے بہت لگاؤ ہے اور اب مجھے شاعری سیکھنے کا شوق یہاں تک لے کہ آیا ہے. آپ سب لوگوں کا تعاون اور خلوص بھرا دستِ شفقت میرے سر پہ رہا تو انشاءاللہ بہت جلد سیکھ لوں گا.
  5. سلمان امین

    تعارف لوحِ جہاں پہ حرفِ مکرر نہیں ہوں میں

    السلام علیکم! میرا نام سلمان امین ہے اور میں نے ’’دی یونیورسٹی آف لاہور‘‘ سے کمپیوٹر سائنسز میں ماسٹرز کیاہے۔ معاشی لحاظ سے میں شعبۂ کمپیوٹر سے ہی منسلک ہوں۔ اردو ادب کا شائق ہوں اور بچپن سے ہی کتاب میرا اوڑھنا بچھونا رہی ہے۔ والدہ، ماموں اور میرے سُسر سب بڑے اچھے پائے کے شاعر رہے ہیں اس لیے...
  6. darwesh

    تعارف شعر

    ﻏﯿﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﻣﻞ ﮐﮧ ﮨﯽ ﺳﮩﯽ، ﺑﮯﺑﺎﮎ ﺗﻮ ﮨﻮﺍ ﺑﺎﺭﮮ ﻭﮦ ﺷﻮﻕ ﭘﮩﻠﮯ ﺳﮯ ﭼﺎﻻﮎ ﺗﻮ ﮨﻮﺍ ﺟﯽ ﺧﻮﺵ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ ﮔﺮﺗﮯ ﻣﮑﺎﻧﻮﮞ ﮐﻮ ﺩﯾﮑﮫ ﮐﺮ ﯾﮧ ﺷﮩﺮ ﺧﻮﻑ ﺧﺪﺍ ﺳﮯ ﺟﮕﺮ ﭼﺎﮎ ﺗﻮ ﮨﻮﺍ ﯾﮧ ﺗﻮ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﺁﺩﻣﯽ ﭘﻮﮨﻨﭽﺎ ﮨﮯ ﻣﺎﮦ ﺗﮏ ﮐﭽﮫ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﺍ، ﻭﮦ ﻭﺍﻗﻒ ﺍﻓﻼﮎ ﺗﻮ ﮨﻮﺍ ﺍﺱ ﮐﺸﻤﮑﺶ ﻣﯿﮟ ﮨﻢ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﮑﮯ ﺗﻮ ﮨﯿﮟ ﺍﮮ ﻣﻨﯿﺮ ﺷﮩﺮ ﺧﺪﺍ ﺳﺘﻢ ﺳﮯ ﻣﮕﺮ ﭘﺎﮎ ﺗﻮ ﮨﻮﺍ ﻣﻨﯿﺮ ﻧﯿﺎﺯﯼ
  7. محمد اسامہ سَرسَری

    اردو کی زبانیں (قطعہ)

    ترکی ، بنگالی ، پشتو ، پنجابی و فارسی انگریزی ، پرتگالی ، فرانسیسی ، لاطنی گجراتی ، ہندی اور عَرَبی ، سندھی ، سنسکِرِت ”اردو“ اسامہ چودہ زبانوں سے ہے بنی
  8. محمد بلال اعظم

    اردو محفل کے شعراء سے چند سوالات

    السلام علیکم اردو محفل میں شعراء سے ایک نیا مکالمہ شروع کیا جا رہا ہے محفل کی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر۔ شعر کے فنی محاسن پہ اردو محفل میں کئی مکالمے موجود ہیں لیکن یہ دھاگہ صرف شعراء کے اب تک کے شعری سفر کے متعلق ہے۔ امید ہے ان سوالات سے محفلین کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ شعراءکرام اپنی مصروفیت...
  9. فرقان احمد

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    محفلین اس لڑی میں اپنے پسندیدہ اشعار ارسال کر سکتے ہیں۔ شکریہ! رات دن گردش میں ہیں سات آسماں ہو رہے گا کچھ نہ کچھ، گھبرائیں کیا! (غالب)
  10. ڈاکٹر مشاہد رضوی

    ذاتی کتب خانہ ماں کے آنچل پہ شبنم ٹپکتی رہی، از: مفتی محمد توفیق احسن برکاتی مصباحی(شعری مجموعہ)

    برادرم مفتی محمد توفیق احسن برکاتی مصباحی کا شعری مجموعہ :redrose: ماں کے آنچل پہ شبنم ٹپکتی رہی:redrose:
  11. فاتح

    عادتاً وحشتوں میں جیتا ہوں ۔ فاتح الدین بشیر

    خاکسار کے متعلق ایک دھاگے میں سارہ خان نے اپنے تبصرے میں لکھا تھا کہ یہ غزل فاتح بھائی نے مکمل نہیں پڑھوائی۔۔۔ لہٰذا اسے یہاں ارسال کر رہا ہوں۔ عادتاً وحشتوں میں جیتا ہوں یاد کی تُربتوں میں جیتا ہوں میں غریب الوطن، غریب مزاج کیا عجب غربتوں میں جیتا ہوں بھولنا تجھ کو میرے بس میں نہیں کہنے کو...
  12. محمد بلال اعظم

    کیا یہ شعر احمد فراز کا ہے؟

    آج فیس بک پہ محفل کے ہی ایک ممبر نے یہ شعر پوسٹ کیا تھا، میں نے گوگل کیا تو کچھ پتہ نہیں لگا۔ کیا یہ شعر احمد فراز کا ہے؟ اگر ہے تو پھر پوری غزل چاہیئے۔ چراغ جلانا تو پرانی رسمیں ہیں فراز اب تو تیرے شہر کے لوگ انسان جلا دیتے ہیں ویسے مجھے احمد فراز کا نہیں لگتا۔ میری یاد داشت میں اس وقت ایسی...
  13. محمد بلال اعظم

    فراز مت قتل کرو آوازوں کو

    فراز صاحب کی ایک نظم جو جو آج اُن کے بیٹے سرمد فراز نے ملالہ یوسف زئی سے منسوب کی ہے۔ بہت حسبِ حال لگتی ہے۔ مت قتل کرو آوازوں کو تم اپنے عقیدوں کے نیزے ہر دل میں اتارے جاتے ہو ہم لوگ محبت والے ہیں تم خنجر کیوں لہراتے ہو اس شہر میں نغمے بہنے دو بستی میں ہمیں بھی رہنے دو ہم پالنہار ہیں پھولوں...
  14. محب علوی

    چاند پر اشعار

    اس دھاگے میں چاند سے متعلق اشعار ہوں گے۔ تو اسے اپنی تمناؤں کا مرکز نہ بنا چاند ہرجائی ہے ہر گھر میں اتر جاتا ہے
  15. کاشفی

    آج کا شعر - 5

    عیدِ آئندہ تک رہے گا گلِا ہو چکی عید تو گلے نہ مِلا (میر محمد تقی میر)
  16. امین عاصم

    گزرا آنکھوں سے مری وہ گلِ لالہ اکثر

    گزرا آنکھوں سے مری وہ گل ِ لالہ اکثر میں نے شعروں میں دیا جس کا حوالا اکثر میں نے جس خاک پہ پیر اپنے جمانے چاہے اس نے گیندوں کی طرح مجھ کو اچھالا اکثر موسمِ گل میں دریچے سے در آتیں کرنیں کھول دیتی ہیں مرے ذہن کا تالا اکثر چند باتوں کو خفی جان کے رکھا ورنہ جو بھی محسوس کیا شعر میں ڈھالا اکثر...
  17. ع

    اصلاح۔۔۔

    ایک نظم لکھی ہے ایک فورم کے لیے، اپنے زعمِ ناقص کے مطابق علامہ اقبال ؒ کی نظم کی زمین پر کہی ہے: پرے ہے چرخِ نیلی فام سے منزل مسلماں کی ستارے جس کی گردِ راہ ہوں وہ کارواں تم ہو۔۔۔ ذرا اصلاح کردیں۔۔۔ اور تقطیع ممکن ہے کہ نہیں یہ بھی بتائیں۔ علم ہے موجزن جس میں وہ بحرِ بیکراں تم ہو صداقت جس کا...
  18. شمشاد

    تمہارا خط اگر ہوتا

    تمہارا خط اگر ہوتا تمہارا ای میل آیا ہے نظر اسکرین پہ گاڑے یہ سوچے جا رہی ہوں میں تمہارا خط اگر ہوتا اسے چھو کر تمہارا لمس ہم محسوس کر لیتے کبھی بے چین راتوں میں اسے تکیے پہ رکھ کر لیٹ کر چھت کو تکا کرتے تو یوں لگتا ہمارے پاس ہی ہو تم تمہارے ہجر کا سورج چمکتے تیز نیزوں سے ہمیں...
Top