عادتاً وحشتوں میں جیتا ہوں ۔ فاتح الدین بشیر

فاتح

لائبریرین
خاکسار کے متعلق ایک دھاگے میں سارہ خان نے اپنے تبصرے میں لکھا تھا کہ یہ غزل فاتح بھائی نے مکمل نہیں پڑھوائی۔۔۔ لہٰذا اسے یہاں ارسال کر رہا ہوں۔​
عادتاً وحشتوں میں جیتا ہوں
یاد کی تُربتوں میں جیتا ہوں

میں غریب الوطن، غریب مزاج
کیا عجب غربتوں میں جیتا ہوں

بھولنا تجھ کو میرے بس میں نہیں
کہنے کو جرّاتوں میں جیتا ہوں

شام کنجِ قفس میں، صبح بہ دار
جبر کی ہجرتوں میں جیتا ہوں

جان کر تیرے نقشِ پا منزل
خاک ہوں، راستوں میں جیتا ہوں

ضربِ نفیِ وجود و عشق ہوں میں
گویا میں مثبتوں میں جیتا ہوں

کھینچے جاتا ہوں میں عدم کا وجود
عارضی حالتوں میں جیتا ہوں

موت ہے انتہائے ہجر مگر
جینے کی ذلّتوں میں جیتا ہوں​
فاتح الدین بشیرؔ​
 

محمد امین

لائبریرین
بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔ فاتح بھائی ہر شعر بہت خوبصورت ہے۔ ڈھیر ساری داد قبول کیجیے۔ پہلے بھی کہیں پڑھی تھی یہ :) شاید یہاں یا فیس بک پر۔۔۔
 

باباجی

محفلین
فاتح بھائی
کمال کردیا
آئی ایم سپیچ لیس


شام کنجِ قفس میں، صبح بہ دار
جبر کی ہجرتوں میں جیتا ہوں


جان کر تیرے نقشِ پا منزل
خاک ہوں، راستوں میں جیتا ہوں

ضربِ نفیِ وجود و عشق ہوں میں
گویا میں مثبتوں میں جیتا ہوں


موت ہے انتہائے ہجر مگر
جینے کی ذلّتوں میں جیتا ہوں
کمال کمال
آپ کی اجازت ہو تو میں اسے اپنے دوستوں کو ایس ایم ایس کر سکتا ہوں ؟؟؟
 
لاجواب غزل ہے فاتح صاحب، سبھی اشعار بہت اچھے ہیں۔
ضربِ نفیِ وجود و عشق ہوں میں
گویا میں مثبتوں میں جیتا ہوں ۔
کیا کہنے۔ بہت خوب۔ بہت داد قبول کیجیئے ۔
لگتا ہے قبل مسیح کی سبھی غزلیں پڑھنے کو ملنے والی ہیں ۔اللہ بھلا کرے آپکا :)
 

فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی
کمال کردیا
آئی ایم سپیچ لیس


شام کنجِ قفس میں، صبح بہ دار
جبر کی ہجرتوں میں جیتا ہوں


جان کر تیرے نقشِ پا منزل
خاک ہوں، راستوں میں جیتا ہوں

ضربِ نفیِ وجود و عشق ہوں میں
گویا میں مثبتوں میں جیتا ہوں


موت ہے انتہائے ہجر مگر
جینے کی ذلّتوں میں جیتا ہوں
کمال کمال
آپ کی اجازت ہو تو میں اسے اپنے دوستوں کو ایس ایم ایس کر سکتا ہوں ؟؟؟
اس درجہ پذیرائی اور محبت پر ممنون ہوں۔
 

فاتح

لائبریرین
لاجواب غزل ہے فاتح صاحب، سبھی اشعار بہت اچھے ہیں۔ضربِ نفیِ وجود و عشق ہوں میں
گویا میں مثبتوں میں جیتا ہوں ۔
کیا کہنے۔ بہت خوب۔ بہت داد قبول کیجیئے ۔
لگتا ہے قبل مسیح کی سبھی غزلیں پڑھنے کو ملنے والی ہیں ۔اللہ بھلا کرے آپکا :)
بہت شکریہ مدیحہ صاحبہ۔
جی بالکل! ان دنوں پرانی غزلیں نکل رہی ہیں۔۔۔ :)
 

مقدس

لائبریرین
ارے فاتح بھائی میری لکھی غزل پر اپنا نام لکھ دیا آپ نے
ذرا گھر آنے دیں مجھے
ٹھیک کرتی ہوں آپ کو
 
میں غریب الوطن، غریب مزاج​
کیا عجب غربتوں میں جیتا ہوں​
شام کنجِ قفس میں، صبح بہ دار​
جبر کی ہجرتوں میں جیتا ہوں​
کھینچے جاتا ہوں میں عدم کا وجود​
عارضی حالتوں میں جیتا ہوں​
بہت خوبصورت غزل جناب فاتح بھائی، بہت داد قبول فرمائیے۔
واہ کیا بات ہے
کھینچے جاتا ہوں میں عدم کا وجود​
عارضی حالتوں میں جیتا ہوں​
 
Top