ساحر لدھیانوی

  1. فرخ منظور

    ساحر ہم عصر ۔ ساحر لدھیانوی

    ہم عصر ساحر لدھیانوی تو بھی کچھ پریشاں ہے تو بھی سوچتی ہوگی تیرے نام کی شہرت تیرے کام کیا آئی میں بھی کچھ پشیماں ہوں میں بھی غور کرتا ہوں میرے کام کی عظمت میرے کام کیا آئی تیرے خواب بھی سونے میرے خواب بھی سونے تیری میری شہرت سے تیرے میرے غم دونے تو بھی اک سلگتا بن میں بھی اک سلگتا بن...
  2. سیما علی

    ساحر یہ آنکھیں دیکھ کر ہم ساری دنیا بھول جاتے ہیں

    یہ آنکھیں دیکھ کر ہم ساری دنیا بھول جاتے ہیں انہیں پانے کی دھن میں ہرتمنا بھول جاتے ہیں تم اپنی مہکی مہکی زلف کے پیچوں کو کم کرلو مسافر ان میں گِھر کر اپنا رستہ بھول جاتے ہیں یہ آنکھیں جب ہمیں اپنی پناہوں میں بلاتی ہیں ہمیں اپنی قسم ہم ہر سہارا بھول جاتے ہیں تمہارے نرم و نازک ہونٹ جس دم...
  3. سیما علی

    ساحر اہل دل اور بھی ہیں اہل وفا اور بھی!! ہیں

    اہل دل اور بھی ہیں اہل وفا اور بھی!! ہیں ایک ہم ہی نہیں دنیا سے خفا اور بھی ہیں ہم پہ ہی ختم نہیں مسلک شوریدہ سری!!!! چاک دل اور بھی ہیں چاک قبا اور بھی ہیں کیا ہوا گر مرے یاروں کی زبانیں چپ ہیں میرے شاہد مرے یاروں کے سوا اور بھی ہیں سر سلامت ہے تو کیا سنگ ملامت کی کمی جان باقی ہے تو پیکان...
  4. میم الف

    ساحر نور جہاں کے مزار پر

    پہلوئے شاہ میں یہ دخترِ جمہور کی قبر کتنے گم گشتہ فسانوں کا پتہ دیتی ہے کتنے خوں ریز حقائق سے اٹھاتی ہے نقاب کتنی کچلی ہوئی جانوں کا پتہ دیتی ہے کیسے مغرور شہنشاہوں کی تسکیں کے لیے سالہا سال حسیناؤں کے بازار لگے کیسے بہکی ہوئی نظروں کے تعیش کے لیے سرخ محلوں میں جواں جسموں کے انبار لگے کیسے ہر...
  5. فرخ منظور

    ساحر مفاہمت ۔ ساحر لدھیانوی

    مفاہمت نشیبِ ارض پہ ذروں کو مشتعل پا کر بلندیوں پہ سفید و سیاہ مل ہی گئے جو یادگار تھے باہم ستیزہ کاری کی بہ فیضِ وقت وہ دامن کے چاک سل ہی گئے جہاد ختم ہوا دورِ آشتی آیا سنبھل کے بیٹھ گئے محملوں میں دیوانے ہجومِ تشنہ‌ لباں کی نگاہ سے اوجھل چھلک رہے ہیں شرابِ ہوس کے پیمانے یہ جشن،...
  6. محمد فہد

    دیکھا ہے زندگی کو کچھ اتنے قریب سے

    دیکھا ہے زندگی کو کچھ اتنے قریب سے چہرے تمام لگنے لگے ہیں عجیب سے اے روحِ عصر جاگ، کہاں سو رہی ہے تو آواز دے رہے ہیں پیمبر صلیب سے اس رینگتی حیات کا کب تک اٹھائیں بار بیمار اب الجھنے لگے ہیں طبیب سے ہر گام پر ہے مجمعِ عشّاق منتظر مقتل کی راہ ملتی ہے کوئے حبیب سے اس طرح زندگی نے دیا ہے ہمارا ساتھ...
  7. فہد اشرف

    ساحر جواہر لال نہرو

    جواہر لال نہرو جسم کی موت کوئی موت نہیں ہوتی ہے جسم مٹ جانے سے انسان نہیں مر جاتے دھڑکنیں رکنے سے ارمان نہیں مر جاتے سانس تھم جانے سے اعلان نہیں مر جاتے ہونٹ جم جانے سے فرمان نہیں مر جاتے جسم کی موت کوئی موت نہیں ہوتی ہے وہ جو ہر دین سے منکر تھا، ہر اک دھرم سے دور پھر بھی ہر دین، ہر اک دھرم...
  8. اَبُو مدین

    ساحر آؤ کہ آج غور کریں اس سوال پر۔ ساحر لدھیانوی

    آؤ کہ آج غور کریں اس سوال پر دیکھے تھے ہم نے جو وہ حسیں خواب کیا ہوئے دولت بڑھی تو ملک میں افلاس کیوں بڑھا خوشحالئ عوام کے اسباب کیا ہوئے جو اپنے ساتھ ساتھ چلے کوئے دار تک وہ دوست وہ رفیق وہ احباب کیا ہوئے کیا مول لگ رہا ہے شہیدوں کے خون کا مرتے تھے جن پہ ہم وہ سزا یاب کیا ہوئے بے کس برہنگی...
  9. فرحان محمد خان

    ساحر لب پہ پابندی تو ہے احساس پر پہرا تو ہے

    لب پہ پابندی تو ہے احساس پر پہرا تو ہے پھر بھی اہلِ دل کو احوالِ بشر کہنا تو ہے خونِ اعدا سے نہ ہو خونِ شہیداں ہی سے ہو کچھ نہ کچھ اس دور میں رنگِ چمن نکھرا تو ہے اپنی غیرت بیچ ڈالیں اپنا مسلک چھوڑ دیں رہنماؤں میں بھی کچھ لوگوں کا یہ منشا تو ہے ہے جنہیں سب سے زیادہ دعویٔ حب الوطن آج ان...
  10. فرحان محمد خان

    ساحر اتنی حسین اتنی جواں رات کیا کریں

    اتنی حسین اتنی جواں رات کیا کریں جاگے ہیں کچھ عجیب سے جذبات کیا کریں پیڑوں کے بازوؤں میں مہکتی ہے چاندنی بے چین ہو رہے ہیں خیالات کیا کریں سانسوں میں گھل رہی ہے کسی سانس کی مہک دامن کو چھو رہا ہے کوئی ہات کیا کریں شاید تمہارے آنے سے یہ بھید کھل سکے حیران ہیں کہ آج نئی بات کیا کریںساحر...
  11. فرحان محمد خان

    ساحر یہ زلف اگر کھل کے بکھر جائے تو اچھا

    یہ زلف اگر کھل کے بکھر جائے تو اچھا اس رات کی تقدیر سنور جائے تو اچھا جس طرح سے تھوڑی سی ترے ساتھ کٹی ہے باقی بھی اسی طرح گزر جائے تو اچھا دنیا کی نگاہوں میں بھلا کیا ہے برا کیا یہ بوجھ اگر دل سے اتر جائے تو اچھا ویسے تو تمہیں نے مجھے برباد کیا ہے الزام کسی اور کے سر جائے تو اچھا ساحر لدھیانوی
  12. کاشفی

    سلامِ حسرت قبول کر لو، مری محبت قبول کر لو

    سلامِ حسرت قبول کر لو مری محبت قبول کر لو اُداس نظریں تڑپ تڑپ کر تمہارے جلوؤں کو ڈھونڈتی ہیں جو خواب کی طرح کھو گئے، اُن حسین لمحوں کو ڈھونڈتی ہیں اگر نہ ہو ناگوار تم کو، تو یہ شکایت قبول کر لو مری محبت قبول کر لو تمہی نگاہوں کی آرزو ہو، تمہی خیالوں کا مدّعا ہو تمہی مرے واسطے صنم ہو، تمہی مرے...
  13. کاشفی

    تم اپنا رنج و غم اپنی پریشانی مجھے دے دو - ساحر لدھیانوی

    تم اپنا رنج و غم اپنی پریشانی مجھے دے دو (ساحر لدھیانوی)
  14. طارق شاہ

    ساحر ساحر لُدھیانوی ::::: ہر چند مِری قوتِ گُفتار ہے محبُوس! ::::Sahir Ludhianvi

    ہر چند مِری قوتِ گُفتار ہے محبُوس خاموش مگر طبعِ خود آرا نہیں ہوتی معمورۂ احساس میں ہے حشر سا برپا انسان کی تذلِیل گوارا نہیں ہوتی نالاں ہُوں میں بیداریِ احساس کے ہاتھوں دُنیا مِرے افکار کی دُنیا نہیں ہوتی بیگانہ صِفت جادۂ منزِل سے گُزر جا ہر چیز سزاوارِ نظارا نہیں ہوتی فطرت کی مشیّت...
  15. لاریب مرزا

    ساحر ہراس

    تیرے ہونٹوں پہ تبسم کی وہ ہلکی سی لکیر میرے تخیل میں رہ رہ کے جھلک اٹھتی ہے یوں اچانک ترے عارض کا خیال آتا ہے جیسے ظلمت میں کوئی شمع بھڑک اٹھتی ہے تیرے پیراہنِ رنگیں کی جنوں خیز مہک خواب بن بن کے مرے ذہن میں لہراتی ہے رات کی سرد خموشی میں ہر اک جھونکے سے ترے انفاس، ترے جسم کی آنچ آتی ہے میں...
  16. طارق شاہ

    ساحر ساحر لُدھیانوی ::::: جہانِ کُہنہ کے مفلوُج فلسفہ دانو ! ::::Sahir Ludhianvi

    جہانِ کُہنہ کے مفلوُج فلسفہ دانو ! نظامِ نَو کے تقاضے سوال کرتے ہیں یہ شاہراہیں اِسی واسطے بنی تھیں کیا؟ کہ اِن پہ دیس کی جنتا سِسک سِسک کے مَرے زمیں نے کیا اِسی کارَن اناج اُ گلا تھا کہ نسلِ آدم و حوّا ، بِلک بِلک کے مَرے مِلیں اِسی لیے ریشم کے ڈھیر بُنتی ہیں کہ دُخترانِ وطن تار تار کو...
  17. طارق شاہ

    ساحر ساحر لدھیانوی ::::: بَشرطِ استواری ::::: Sahir Ludhianvi

    بَشرطِ استواری خُونِ جمہور میں بھیگے ہُوئے پرچم لے کر مجھ سے افراد کی شاہی نے دُعا مانگی ہے صُبح کے نُور پہ تعزِیز لگانے کے لیے شب کی سنگِین سیاہی نے وَفا مانگی ہے اور یہ چاہا ہے کہ میں قافلۂ آدم کو ٹوکنے والی نِگاہوں کا مددگار بنُوں جس تصوّر سے چراغاں ہے سرِ جادۂ زِیست اُس تصوِیر کی...
  18. ڈاکٹر سلمان عابد

    تعارف میرا تعارف

    نام: ڈاکٹر سلمان عابد پیشہ: تدریس شوق: کیریر گائیڈنس موجد: اردو میں کیریر گائیڈنس موضوع بانی: ساحر لدھیانوی جینئس گلوبل ریسرچ کونسل، مصنف: 12 کتب شعری مجموعہ: ایک : آگ کے پھول حالیہ تصانیف:میں ساحر ہوں" ( ساحر لدھیانوی کی حیات ایک خود نوشت انداز میں ، اپنی نوعیت کی اب تک کی پہلی کتاب) ایم فل...
  19. غزل قاضی

    ساحر یہ عشق عشق ہے

    نہ تو کارواں کی تلاش ہے ، نہ ہم سفر کی تلاش ہے مرے شوقِ خانہ خراب کو تری رہ گزر کی تلاش ہے ( ب ) مرے نامراد جنوں کا ہے جو علاج کوئی تو موت ہے جو دوا کے نام پہ زہر دے اسی چارہ گر تلاش ہے ( ا ) ترا عشق ہے مری آرزو ، ترا عشق ہے میری آبرو ترا عشق کیسے میں چھوڑ دوں ، مری عمر بھر کی تلاش ہے دل عشق...
  20. یونس

    ساحر یاد ِرفتگاں‘ ساحرلدھیانوی کی ایک خوبصورت نظم

    یادِ رفتگاں پھر وہ عزیز و اقربأ جو توڑ کر عہد وفا احباب سے منہ موڑ کر دنیا سے رشتہ توڑ کر حدِّافق سے اس طرف رنگِ شفق کے اس طرف اِک وادئ خاموش کی اِک عالمِ مدہوش کی گہرائیوں میں سو گئے تاریکیوں میں کھو گئے ان کا تصور ناگہاں لیتا ہے دل میں چٹکیاں اور خوں رلاتا ہے مجھے بے کل بناتا ہے مجھے
Top