ساحر ساحر لُدھیانوی ::::: ہر چند مِری قوتِ گُفتار ہے محبُوس! ::::Sahir Ludhianvi

طارق شاہ

محفلین



ہر چند مِری قوتِ گُفتار ہے محبُوس
خاموش مگر طبعِ خود آرا نہیں ہوتی

معمورۂ احساس میں ہے حشر سا برپا
انسان کی تذلِیل گوارا نہیں ہوتی

نالاں ہُوں میں بیداریِ احساس کے ہاتھوں
دُنیا مِرے افکار کی دُنیا نہیں ہوتی

بیگانہ صِفت جادۂ منزِل سے گُزر جا
ہر چیز سزاوارِ نظارا نہیں ہوتی

فطرت کی مشیّت بھی بڑی چیز ہے لیکن
فطرت کبھی بے بس کا سہارا نہیں ہوتی

ساحر لدھیانوی
 
Top