ساحر لدھیانوی

  1. طارق شاہ

    ساحر :::: اہلِ دل اور بھی ہیں اہلِ وفا اور بھی ہیں -- Sahir Ludhianvi

    غزلِ ساحر لدھیانوی اہلِ دل اور بھی ہیں اہلِ وفا اور بھی ہیں ایک ہم ہی نہیں دُنیا سے خفا، اور بھی ہیں کیا ہُوا، گر مِرے یاروں کی زبانیں چُپ ہیں میرے شاہد مِرے یاروں کے سِوا اور بھی ہیں ہم پہ ہی ختم نہیں، مسلکِ شورِیدہ سری ! چاک دل اور بھی ہیں، چاک قبا اور بھی ہیں سر سلامت ہے تو کیا سنگِ...
  2. طارق شاہ

    ساحر :::: ہم جو اِنسانوں کی تہذیب لیے پھرتے ہیں -- Sahir Ludhianvi

    لوگ عورت کو فقط جسم سمجھ لیتے ہیں ساحر لدھیانوی لوگ عورت کو فقط جسم سمجھ لیتے ہیں رُوح بھی ہوتی ہے اُس میں یہ کہاں سوچتے ہیں رُوح کیا ہوتی ہے اِس سے اُنہیں مطلب ہی نہیں وہ تو بس تن کے تقاضوں کا کہا مانتے ہیں رُوح مرجائے، تو ہر جسم ہے چلتی ہوئی لاش اِس حقیقت کو سمجھتے ہیں نہ پہچانتے ہیں کئی...
  3. نیرنگ خیال

    ساحر شاہکار

    مصور میں ترا شاہکار واپس کرنے آیا ہوں اب ان رنگین رخساروں میں تھوڑی زردیاں بھردے حجاب آلود نظروں میں ذرا بے باکیاں بھر دے لبوں کی بھیگی بھیگی سلوٹوں کومضمحل کردے نمایاں رنگِ پیشانی پہ عکس سوزِ دل کر دے تبسم آفریں چہرے میں کچھ سنجیدہ پن بھر دے جواں سینے کی مخروطی اٹھانیں سرنگوں کر دے گھنے...
  4. نیرنگ خیال

    ساحر فن کار

    میں نے جو گیت ترے پیار کی خاطر لکھے آج ان گیتوں کو بازار میں لے آیا ہوں آج دکان پہ نیلام اٹھے گا اُن کا تو نے جن گیتوں پہ رکھی تھی محبت کی اساس آج چاندی کے ترازو میں تلے گی ہر چیز میرے افکار، مری شاعری ، میرا احساس جو تری ذات سے منسوب تھے ان گیتوں کو مفلسی جنس بنانے پہ اتر آئی ہے بھوک تیرے رخِ...
  5. نیرنگ خیال

    ساحر کل اور آج

    کل بھی بوندیں برسی تھیں کل بھی بادل چھائے تھے اور کوئی نے سوچا تھا بادل یہ آکاش کے سپنے ان زلفوں کے سائے ہیں دوش ہوا پر میخانے ہی میخانے گھر آئے ہیں رت بدلے گی پھول کھلیں گے جھونکے مدھ برسائیں گے اُجلے اُجلے کھیتوں میں رنگین آنچل لہرائیں گے چرواہے بنسی کی دھن سے گیت فضا میں بوئیں گے آموں کے...
  6. نیرنگ خیال

    ساحر خون پھر خون ہے

    آج ہم نے پسندیدہ کلام میں اس کو تلاشنے کی کوشش کی تو پتا چلا کہ ابھی تک یہ مشہور زمانہ شاعری اس زمرے کا حصہ نہیں بنی۔ ظلم پھر ظلم ہے، بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے خون پھر خون ہے، ٹپکے گا تو جم جائے گا خاک صحرا پہ جمے یا کف قاتل پہ جمے فرقِ انصاف پہ یا پائے سلاسل پہ جمے تیغ بیداد پہ، یا لاشۂ بسمل...
  7. عاطف سعد

    ہر قدم مرحلہ دار و صلیب آج بھی ہے - ساحر لدھیانوی

    السلام علیکم
  8. عاطف سعد

    ہوس نصیب نظر کو کہیں قرار نہیں - ساحر لدھیانوی

    السلام علیکم
  9. فاتح

    ساحر مادام (آپ بے وجہ پریشان سی کیوں‌ ہیں مادام) ۔ ساحر لدھیانوی

    ساحر لدھیانوی کی ایک شہرہ آفاق نظم مادام آپ بے وجہ پریشان سی کیوں‌ ہیں مادام؟ لوگ کہتے ہیں تو پھر ٹھیک ہی کہتے ہوں گے میرے احباب نے تہذیب نہ سیکھی ہوگی میرے ماحول میں انسان نہ رہتے ہوں گے نورِ سرمایہ سے ہے روئے تمدّن کی جِلا ہم جہاں ‌ہیں وہاں‌ تہذیب نہیں پل سکتی مفلسی حسِّ لطافت کو مٹا دیتی ہے...
  10. مقدس

    ساحر صدیوں سے انسان یہ سُنتا آیا ہے

    صدیوں سے انسان یہ سنتا آیا ہے دکھ کی دھوپ کے آگے سکھ کا سایا ہے ہم کو ان سستی خوشیوں کا لوبھ نہ دو ہم نے سوچ سمجھ کر غم اپنایا ہے جھوٹ تو قاتل ٹھہرا اس کا کیا رونا سچ نے بھی انساں کا خوں بہایا ہے پیدائش کے دِن سے موت کی زد میں ہیں اس مقتل میں کون ہمیں لے آیا ہے اوّل اوّل جس دل نے...
  11. فرخ منظور

    ساحر لدھیانوی اور امرتا پریتم کی ایک یاد گار تصویر

    تصویر بشکریہ راشد لطیف۔ بمبئی 1958
  12. پ

    ساحر نظم - تیری آواز - ساحر لدھیانوی

    نظم - تیری آواز - ساحر لدھیانوی رات سنسان تھی بوجھل تھیں فضا کی سانسیں روح پر چھائے تھے تھے بے نام غموں کے سائے دل کو یہ ضد تھی کہ تو آئے تسلی دینے میری کوشش تھی کہ کمبخت کو نیند آجائے دیر تک آنکھوں میں چبھتی رہی تاروں کی چمک دیر تک ذہن سلگتا رہا تنہائی میں اپنے ٹھکرائے ہوئے دوست کی...
  13. پ

    ساحر غزل-اس طرف سے گزرے تھے قافلے بہاروں کے -ساحر لدھیانوی

    غزل اس طرف سے گزرے تھے قافلے بہاروں کے آج تک سلگتے ہیں ، زخم رہگزاروں کے خلوتوں کے شیدائی، خلوتوں میں کھلتے ہیں ہم سے پوچھ کر دیکھو راز پردہ داروں کے گیسوؤں کی چھاؤں میں ، دل نواز چہرے ہیں یاحسیں دھندلکوں میں پھول ہیں چناروں کے پہلے ہنس کے ملتے ہیں ، پھر نظر چراتے ہیں آشنا صفت...
  14. پ

    ساحر نظم- آج کا پیار____ تھوڑا بچا کر رکھو -ساحر لدھیانوی

    نظم- آج کا پیار____ تھوڑا بچا کر رکھو -ساحر لدھیانوی آپ کیا جانیں مجھ کو سمجھتے ہیں کیا میں تو کچھ بھی نہیں اس قدر پیار ،اتنی بڑی بھیڑ کا میں، میں رکھوں گا کہاں؟ اس قدر پیار رکھنے کے قابل، نہیں میرا دل ،میری جاں مجھ کو اتنی محبت نہ دو دوستو سوچ لو دوستو! پیار اک شخص کا بھی اگر مل...
  15. فرخ منظور

    آپ آئے تو خیالِ دلِ ناشاد آیا ۔ مہندر کپور

    آپ آئے تو خیالِ دلِ ناشاد آیا گلوکار: مہندر کپور نغمہ نگار: ساحر لدھیانوی فلم: گمراہ (1963) موسیقی: روی
  16. فرخ منظور

    قوالی نہ تو کارواں کی تلاش ہے، نہ تو ہم سفر کی تلاش ہے - قوّالی

    نہ تو کارواں کی تلاش ہے، نہ تو ہم سفر کی تلاش ہے - قوّالی فلم: برسات کی رات شاعر: ساحر لدھیانوی موسیقی: روشن
  17. فرخ منظور

    رفیع زندگی بھر نہیں بھولے گی وہ برسات کی رات - محمد رفیع

    زندگی بھر نہیں بھولے گی وہ برسات کی رات - محمد رفیع فلم: برسات کی رات موسیقی: روشن شاعر: ساحر لدھیانوی
  18. فرخ منظور

    رفیع من رے تو کاہے نہ دھیر دھرے - محمد رفیع

    من رے تو کاہے نہ دھیر دھرے - محمد رفیع فلم: چتر لیکھا 1964 موسیقی: روشن شاعر: ساحر لدھیانوی
  19. فاتح

    ساحر اے شریف انسانو ۔ ساحر لدھیانوی

    16 جولائی 2007 کو میں نے ہی محفل کے ایک دھاگے "میری پسند کی شاعری" پر ساحر لدھیانوی کی یہ نظم ارسال کی تھی اور شاید محفل پر وہ میرا دوسرا یا تیسرا مراسلہ تھا۔ موجودہ حالات کے پس منظر میں دوبارہ اسے ایک نئے دھاگے کے طور پر ارسال کر رہا ہوں۔ امید ہے یہ اعادہ احباب کی طبع نازک پر گراں نہیں گزرے گا۔...
  20. طالوت

    ساحر یہ دنیا --------- ساحر لدھیانوی

    یہ محلوں ، یہ تختوں ، یہ تاجوں کی دنیا یہ انساں کے دشمن سماجوں کی دنیا یہ دولت کے بھوکے رواجوں کی دنیا یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟ ہر اک جسم گھائل ، ہر اک روح پیاسی نگاہوں میں الجھن ، دلوں میں اداسی یہ دنیا ہے یا عالمِ بد حواسی یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے ؟ یہاں اک...
Top