ساحر اے شریف انسانو ۔ ساحر لدھیانوی

فاتح

لائبریرین
16 جولائی 2007 کو میں نے ہی محفل کے ایک دھاگے "میری پسند کی شاعری" پر ساحر لدھیانوی کی یہ نظم ارسال کی تھی اور شاید محفل پر وہ میرا دوسرا یا تیسرا مراسلہ تھا۔ موجودہ حالات کے پس منظر میں دوبارہ اسے ایک نئے دھاگے کے طور پر ارسال کر رہا ہوں۔ امید ہے یہ اعادہ احباب کی طبع نازک پر گراں نہیں گزرے گا۔

گو کہ یہ نظم ہندوستان اور پاکستان کی جنگ کے پس منظر میں لکھی گئی اور معاہدہ تاشقند کے موقع پر نشر کی گئی لیکن جب تک اس کا مقصد پورا نہیں ہوتا یہ تازہ ہی رہے گی۔

اے شریف انسانو
خون اپنا ہو یا پرایا ہو
نسلِ آدم کا خون ہے آخر
جنگ مشرق میں ہو کہ مغرب میں
امنِ عالم کا خون ہے آخر

بم گھروں پر گریں کہ سرحد پر
روحِ تعمیر زخم کھاتی ہے
کھیت اپنے جلیں کہ اوروں کے
زیست فاقوں سے تلملاتی ہے

ٹینک آگے بڑھیں کہ پیچھے ہٹیں
کوکھ دھرتی کی بانجھ ہوتی ہے
فتح کا جشن ہو کہ ہار کا سوگ
زندگی میّتوں پہ روتی ہے

جنگ تو خود ہی ایک مسئلہ ہے
جنگ کیا مسئلوں کا حل دے گی
آگ اور خون آج بخشے گی
بھوک اور احتیاج کل دے گی

اس لئے اے شریف انسانو!
جنگ ٹلتی رہے تو بہتر ہے
آپ اور ہم سبھی کے آنگن میں
شمع جلتی رہے تو بہتر ہے

(2)

برتری کے ثبوت کی خاطر
خوں بہانا ہی کیا ضروری ہے
گھر کی تاریکیاں مٹانے کو
گھر جلانا ہی کیا ضروری ہے

جنگ کے اور بھی تو میداں ہیں
صرف میدانِ کشت وخوں ہی نہیں
حاصلِ زندگی خِرد بھی ہے
حاصلِ زندگی جنوں ہی نہیں

آؤ اس تیرہ بخت دنیا میں
فکر کی روشنی کو عام کریں
امن کو جن سے تقویت پہنچے
ایسی جنگوں کا اہتمام کریں

جنگ، وحشت سے بربریّت سے
امن، تہذیب و ارتقا کے لئے
جنگ، مرگ آفریں سیاست سے
امن، انسان کی بقا کے لئے

جنگ، افلاس اور غلامی سے
امن، بہتر نظام کی خاطر
جنگ، بھٹکی ہوئی قیادت سے
امن، بے بس عوام کی خاطر

جنگ، سرمائے کے تسلّط سے
امن، جمہور کی خوشی کے لئے
جنگ، جنگوں کے فلسفے کے خلاف
امن، پُر امن زندگی کے لئے

(ساحر لدھیانوی)

 

فاتح

لائبریرین
ابن سعید اور وارث صاحبان نظم پسند کرنے پر آپ کا بے حد شکریہ۔
سارہ خان اور عندلیب صاحبات آپ کے شکریوں‌کا بھی شکریہ۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
بچپن میں تو ساحر لدھیانوی کے اسیر تھے اور عہدَ شباب کے پنجہ کے اسیر ہو کر کس ساحر کے ہوئے یہ بھی بیان ہو;)

حضور عہدِ شباب آتے ہی بہتوں سے درخواست کی لیکن کسی نے گھاس نہیں ڈالی - بالآخر ہماری بیگم کو ہی ہم پر سحر کرنا پڑا - :grin:
 

فاتح

لائبریرین
ساحر کی یہ نظم آج ارسال کرنا چاہ رہا تھا لیکن تلاش کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ کارِ خیر تو ہم کئی سال پہلے انجام دے چکے ہیں۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ساحر کی یہ نظم آج ارسال کرنا چاہ رہا تھا لیکن تلاش کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ کارِ خیر تو ہم کئی سال پہلے انجام دے چکے ہیں۔ :)
فاتح بھائی ۔۔۔ جس نے ساحر نہیں پڑھا اس نے زمانہ نہیں پڑھا۔۔۔ جون ایلیا کے بعد کسی کا کلام سب سے زیادہ یاد ہے تو وہ ساحر ہے ۔۔۔۔
 

حسینی

محفلین
لیکن اگر دنیا میں جنگیں ختم ہو جائیں تو اسلحہ مافیا کا اسلحہ کون خریدے گا۔۔۔ جن کا سالانہ اربوں ڈالر کے اسلحہ کا کاروبار ہیں۔
لیکن زیادہ تر ہم مسلمانوں کی بدبختی ہے کہ ہم ہی دوسروں کے آلہ کار بن کر لڑتے ہیں۔
یورپ اور امریکہ تو آرام سے امن میں رہ رہے ہیں اور ہمارا تماشا دیکھ رہے ہیں۔

بہرحال ساحر بھائی کی نظم واقعی عالی بود۔۔۔ ماشاء اللہ اچھی شراکت ہے۔۔ بہت شکریہ۔۔
 

فاتح

لائبریرین
لیکن اگر دنیا میں جنگیں ختم ہو جائیں تو اسلحہ مافیا کا اسلحہ کون خریدے گا۔۔۔ جن کا سالانہ اربوں ڈالر کے اسلحہ کا کاروبار ہیں۔
لیکن زیادہ تر ہم مسلمانوں کی بدبختی ہے کہ ہم ہی دوسروں کے آلہ کار بن کر لڑتے ہیں۔
یورپ اور امریکہ تو آرام سے امن میں رہ رہے ہیں اور ہمارا تماشا دیکھ رہے ہیں۔

بہرحال ساحر بھائی کی نظم واقعی عالی بود۔۔۔ ماشاء اللہ اچھی شراکت ہے۔۔ بہت شکریہ۔۔
سو فیصد بجا فرماتے ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
مجھے اس کی معاشرے پر کی گئی شاعری بہت پسند ہے۔۔۔ ۔ اس نے حالات کو بہت عمدہ بیان کیا ہے۔۔۔
اس شاعری میں سے وقتاً فوقتاً آپ ہی کچھ نہ کچھ محفل میں بھی ارسال کرتے رہا کریں کہ ساحر تو ماننے والے نہیں یہ بات۔ :)
 

ساقی۔

محفلین
ساحر لدھیانوی کی یہ نظم شیئر کرنے لگا تھا ۔جو کہ پہلے ہی موجود ہے یہاں ۔ کیا لاجواب نظم ہے۔
 

کاشفی

محفلین
کوئی دیکھے یا نہ دیکھے شبیر تو دیکھے گا۔۔۔لیکن حیرت ہے اب تک شبیر نے بھی نہیں دیکھا اور نہ میری نظر سے یہ نظم گزری۔۔
خوبصورت نظم شیئر کرنے کے لیئے بیحد شکریہ فاتح الدین بشیر بھائی۔۔۔
 
Top