محمد احمد

  1. فاخر رضا

    کیا قابل اجمیری کا دیوان یونیکوڈ میں ہے

    سلام میرے پاس قابل اجمیری کا دیوان ہے جو تین کتابوں پر مشتمل ہے۔ کیا یہ دیوان کسی نے پہلے سے ٹائپ کیا ہے۔ ورنہ میں اسے ٹائپ کردیتا ہوں۔ مجھے یہ بھی بتائیں کہ اگر یہ ٹائپ نہیں ہوا تو کہاں ٹائپ کر کے شامل کروں۔ شکریہ
  2. جاسمن

    مبارکباد محمد احمد بھائی کی ننھی پری

    محمداحمد بھائی کے گھر اللہ تعالی نے رحمت بھیجی ہے۔ دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اللہ آپ کے گھرانے کوہمیشہ شاد و آباد رکھے۔آمین!
  3. محمداحمد

    عقل ہے محوِ تماشا ۔۔۔ از ۔۔۔ محمد احمدؔ

    تازہ تحریر (کل کی) اہلِ محفل کے نام عقل ہے محوِ تماشا محمد احمدؔ رحیم چاچا اچھے خاصے گدھے تھے اور میں اُن کا بھی گدھا تھا۔ یوں تو گدھا ہونے میں کوئی خاص برائی نہیں ہے لیکن جب انسانوں میں گدھے کے نام سے سے منسوب خصوصیات والے لوگ دیکھتا ہوں تو مجھے کافی شرمندگی ہوتی ہے۔ ان میں سے بھی کچھ لوگ تو...
  4. ظہیراحمدظہیر

    کہنے کو تو گلشن میں ہیں رنگ رنگیلے پھول ( محمد احمد )

    پچھلے دنوں شاعرِ خوش بیان محمد احمد بھائی کے بلاگ ’’رعنائیِ خیال‘‘ پر جانا ہوا تو ان کی یہ تازہ غزل نظر آئی ۔ احمد بھائی کی اجازت کے بغیر یہ غزل اس گلدستۂ سخن میں شامل کرہا ہوں ۔ ان کے مخصوص لہجے اور لفظیات کی حامل یہ غزل وہی تاثر اور فضا لئے ہوئے ہے کہ جو اُن کے کلام میں بالعموم...
  5. محمد تابش صدیقی

    احوال کچھ ملاقاتوں کا

    جب سے اردو محفل کا حصہ بنا ہوں، کسی بھی شہر جانا ہو تو دیگر مصروفیات کے ساتھ ایک خواہش محفلینز سے ملاقات کی بھی رہتی ہے۔ جو کہ اکثر و بیشتر دیگر مصروفیات کے سبب محض خواہش بن کر رہ جاتی ہے۔ بعض اوقات کسی سے بار بار کے رابطہ کے باوجود ملاقات نہیں ہو پاتی، اور بعض اوقات ایک فون ، یا میسج ہی ملاقات...
  6. محمد تابش صدیقی

    غزل: دن بھلے جیساکٹے، سانجھ سمے خواب تو دیکھ ٭ محمد احمد

    دن بھلے جیساکٹے، سانجھ سمے خواب تو دیکھ چھوڑ تعبیر کے خدشوں کو، ارے! خواب تو دیکھ جھونپڑی میں ہی بنا اپنے خیالوں کا محل گو پُرانا ہے بچھونا !تُو نئے خواب تو دیکھ تیرا ہر خواب مسرت کی بشارت لائے سچ ترے خواب ہوں اللہ کرے، خواب تو دیکھ دل شکستہ میں ہوا، جب بھی مِرا دل ٹوٹا حوصلے آگے بڑھے،...
  7. گلزیب انجم

    سیری نالا بان سے لیا گیا اقتباس (یاداں)

    (یاداں) تحریر: گل زیب انجم زیب مولوی نذر محمد ■ مولوی نذر محمد بابا سیف محمد کے چوتھے چراغِ چشم تهے آپ نہایت برگزیدہ انسان تهے آپ کو صوم و صلوٰۃ اور نعت خوانی سے خاص شغف تها . اکثر امامت اور موذن کے فرائض بهی آپ ہی انجام دیتے نہایت ہی تزکیہ نفس بزرگ تهے گفتگو میں حلیمی چال میں میانہ...
  8. محمداحمد

    منہ دھو رکھیے۔ [فیس واش کی فسوں کاریاں] از ۔۔۔ محمد احمدؔ

    منہ دھو رکھیے فیس واش کی فسوں کاریاں از ۔۔۔ محمد احمدؔ منہ دھو رکھنے کا مشورہ زندگی میں کبھی نہ کبھی آپ کو بھی ضرور ملا ہوگا۔ یہ الگ بات ہے کہ آپ نے اسے مشورہ سمجھا ہی نہ ہو۔ اگر سمجھا ہوتا تو طبیعت کے ساتھ ساتھ چہرے کی جلد بھی صاف ہو جاتی۔ لگے ہاتھ چہرے کا نکھار ، طعنے کی پھٹکار کو کچھ...
  9. محمداحمد

    تعریف غزل کی ۔۔۔ از ۔۔۔ محمد احمدؔ

    تعریف غزل کی محمد احمدؔ وکیپیڈیا کے مطابق غزل کے لغوی معنی ہیں"عورتوں سے باتیں کرنا" یا "عورتوں کی باتیں کرنا"۔ تاہم اس تعریف میں لفظ "یا" بہت اہم ہے ورنہ اگر آپ کسی خاتون سے دیگر خواتین کی باتیں کرنا شروع کردیں تو غزل کہیں پیچھے رہ جائے گی اور باقی ماندہ شعراء آپ کا مرثیہ لکھ رہے ہوں گے۔...
  10. راحیل فاروق

    مبارکباد جواں بخت کو نیک اختر مبارک

    میرے بھائی، میرے محسن، میرے مربی، محمداحمد کے لیے! جواں بخت کو نیک اختر مبارک مبارک مبارک مکرر مبارک نیا ہی رہے یہ نیا رشتہ دائم نئی زندگی اور نیا گھر مبارک ہوئے دل کے ویرانے آباد آخر محبت کی مسجد کو دو سر مبارک معیت میں عزت رفاقت میں الفت تبرک تبرک سے بڑھ کر مبارک خدا پاس لایا خدا ساتھ...
  11. محمداحمد

    ظالم سماجی میڈیا ۔۔۔ از ۔۔۔ محمد احمدؔ

    ظالم سماجی میڈیا محمد احمد ہم ازل سے سُنتے آ رہے ہیں کہ سماج ہمیشہ ظالم ہوتا ہے اور سماج کے رسم و رواج زیادہ نہیں تو کم از کم دو محبت کرنے والوں کو جکڑ لیا کرتے ہیں۔ شکر ہے کہ ہم اکیلے ان کی مطلوبہ تعداد کو کبھی نہیں پہنچے سو حضرتِ سماج جکڑالوی سے بچے رہے ۔ تاہم جانے انجانے میں ہم سماجی...
  12. محمداحمد

    ظہیر بھائی کا فن اور ہماری خوش قسمتی

    ہمیں کچھ عرصے پہلے ہی پتہ چلا کہ محفل کے ہر دلعزیز دوست اور باکمال شاعر جناب ظہیراحمدظہیر صاحب کیلیگرافی اور مصوری سے بھی شغف رکھتے ہیں۔ ناصرف شغف رکھتے ہیں بلکہ ید طولیٰ بھی رکھتے ہیں۔ ہماری خوش قسمتی دیکھیے کہ ظہیر بھائی نے اپنے ہاتھ سے ہمارا نام لکھا اور اسے کیا ہی خوب سجایا۔ مزید یہ کہ...
  13. محمداحمد

    سیاست میں آئیے ۔۔۔ از ۔۔۔ محمد احمدؔ

    سیاست میں آئیے محمد احمد کس نے کہا تھا کھیل سے ہی کھیل جائیے اور کھیل کے وقار کو بٹّا لگائیے اتنا ہی گر جو پیسہ کمانے کا شوق ہے چھوڑیں یہ کھیل ویل سیاست میں آئیے
  14. محمداحمد

    الل ٹپ غزل ۔۔۔ از ۔۔۔ محمد احمدؔ

    غزل آنکھوں میں نمی ، ہونٹوں پہ مسکان الل ٹپ کرتا ہے سبھی حرکتیں انسان الل ٹپ آتے ہیں مجھے دیکھ، اُسے یاد قواعد سب کو ہی جگہ دیتا ہے دربان الل ٹپ یاں مرتی رہی بھوک سے مخلوق مسلسل اور واں ہیں بھرے نیلم و مرجان الل ٹپ اِک اس ہی غزل پہ نہیں موقوف یہ حرکت! لکھا ہے یونہی اُن نے یہ دیوان...
  15. محمداحمد

    لوگ ہیں اور ہے افسانہ ہمارا

    لوگ ہیں اور ہے افسانہ ہمارا آپ اُنہیں جانتے تو ہوں گے۔ یوں تو اُن کے بارے میں جاننے کے لئے استخارہ تجویز کیا گیا ہے لیکن استخارے میں عموماً ہاں یا نہ کے اشارے ملا کرتے ہیں سو اگر آپ اُن کے حوالے سے کسی تامل، تذبذب، تردد، تکلف وغیرہ وغیرہ کا شکار ہیں اور ایک چھوٹی سی ہاں یا نہ آپ کے ذہن کو...
  16. محمد احمد رضا ایڈووکیٹ

    اسلام اور مسکراہٹ (اسلام کی روشنی میں مزاح)

    اسلام اور مسکراہٹ (مختلف اخبارات اور میگزین میں شائع ہونے والی میری خصوصی تحریر) فکر و دانش محمد احمد رضا المہروی ایڈووکیٹ 0334-5954794 اللہ تعالی نے سورۃ النجم میں ارشاد فرمایا (وانہ ھو اضحک و ابکی) ترجمہ: اور بے شک وہ ہی ہنساتا اور رلاتا ہے۔ ہم اگر سیرت نبوی ﷺ کا مطالعہ کریں تو ہزار ہا مسائل...
  17. ذوالفقار نقوی

    "نہ" کو دو حرفی یعنی "نا" باندھنا

    جاں نثار اختر کی ایک غزل پیش ِ خدمت ہے جس میں انہوں نے " نہ " کو دو حرفی باندھا ہے ..۔ اب شہر میں جینے کے بھی اسباب رہے نا وہ آگ لگی ہے کہ بجھائے سے بجھے نا تو مجھ کو کوئی راز لگے سر سے قدم تک سوچوں کہ یہ کیا راز ہے کچھ راز کھلے نا دیکھی ہے محبت بھی کبھی سنگ دلوں میں ایسا نہیں پتھر پہ...
  18. محمداحمد

    مژگاں تو کھول ۔از ۔ محمد احمدؔ

    مژگاں تو کھول! محمد احمدؔ اگر آپ تاریخ سے دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ نے کئی ایک جگہ سنا اور پڑھا ہوگا کہ سنہ سترہ سو فلاں فلاں میں فلاں صاحب کی ولولہ انگیز تقریر سے قوم میں بیداری کے لہر دوڑ گئی ۔ اور پھر 60 سال بعد فلاں فلاں واقعے کے ظہور پذیر ہونے سے ملت جاگ اُٹھی ۔ اور پھر 90 سال بعد فلاں سانحے...
  19. راحیل فاروق

    یہ میرے خواب ہیں، یہ میں ہوں، یہ رہا مرا دل - محمد احمدؔ

    مجھی سے کرتا نہ تھا کوئی مشورہ مرا دل سراب و خواب کے صحرا میں جل بجھا مرا دل نہ دیکھے طور طریقے، نہ عادتیں دیکھیں کسی کی شکل پہ اک روز مر مٹا مرا دل وفا تو خیر ہوئی اس جہان میں عنقا جو وہ ملے تو یہ پوچھوں کہ کیا ہوا مرا دل؟ مآلِ دیدہ وری پوچھتے ہو، دیکھ لو خود بجھی ہوئی مری آنکھیں، بجھا ہوا...
  20. محمداحمد

    غزل ۔۔۔ وہ تشنگی کا دشت جب سراب رکھ کے سو گیا ۔۔۔ محمد احمدؔ

    غزل وہ تشنگی کا دشت جب سراب رکھ کے سو گیا تو میں بھی اپنی پیاس پر سحاب رکھ کے سو گیا میں تشنہ تھا سو خواب میں سراب دیکھتا رہا جو تھک گیا تو سر تلے حباب رکھ کے سو گیا فسانہ پڑھتے پڑھتے اپنے آپ سے اُلجھ گیا عجیب کشمکش تھی میں کتاب رکھ کے سو گیا جو میرے گرد و پیش میں عجیب وحشتیں رہیں میں اپنی...
Top