شادیٔ مرگ ِ شاعری

محمداحمد نے 'آپ کی طنزیہ و مزاحیہ تحریریں' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 16, 2018

  1. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,991
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    شادیٔ مرگ ِ شاعری
    (شادی اور شاعری)
    از محمد احمد

    کہتے ہیں شاعر کو شادی ضرور کرنی چاہیے، کہ اگر بیوی اچھی مل جائے تو زندگی اچھی ہو جائے گی ورنہ شاعری اچھی ہو جائے گی۔ موخر الذکر صورت تو اللہ نہ کرے کسی کے ساتھ پیش آئے لیکن اول الذکر صورت میں بھی آنے والی آپ کو محرومِ محض نہیں کرتی بلکہ اُس کی کوشش ہوتی ہے کہ شاعری کا بھی دال دلیہ چلتا رہے۔ اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ دال دلیا پر صبر شکر کریں یا کوئی اور نیا طوطا پال لیں۔ یہ البتہ ذہن میں رہنا چاہیے کہ طوطا دال دلیے سے الرجک ہوتا ہے اور ہری مرچیں چبانے کو ہی اپنے لئے باعث صد افتخار گردانتا ہے۔ طوطا پالنے کی نسبت بکری پالنا ذرا آسان ہے اور تحریک کے لئے مشہور مثل بھی موجود ہے کہ "غم نداری بُز بخر" یعنی اگر آپ کو کوئی غم نہیں ہے تو بکری پال لیجے۔ تاہم بکری سے ملنے والے غموں کے خام مال سے آپ عاشقانہ اور درد بھری شاعری کرنے کے قابل ہو جائیں تو ہم سفارش کریں گے کہ اس صدی کا سب سے بڑا مبالغہ آرائی اور مغالطہ فرمائی کا ایوارڈ آپ کو ہی دیا جائے۔

    جیسا کہ ہم نے بتایا کہ شادی کی صورت میں آپ غم و آلام سے محرومِ محض ہو کر نہیں رہ جاتے بلکہ کچھ نہ کچھ راشن آپ کو ملتا ہی رہتا ہے ۔ اور اسی پر اکتفا کرکے ہمارے ہاں مزاحیہ شاعر اپنے غموں پہ روتے ہیں لے کر "کسی" کا نام۔ یعنی بیگم کا نام۔ مزاحیہ شاعروں سے اکثر یہ سوال پوچھا جاتا ہے کہ آپ کی شاعری صرف بیگم صاحبہ کے ارد گرد ہی کیوں گھومتی ہے تو وہ مسکرا کر کہتے ہیں کہ زندگی کا لطف انہی کھٹی میٹھی باتوں میں ہے۔ اور دل میں کہتے ہیں کہ :

    یہ درد کے ٹکڑے ہیں، اشعار نہیں ساغر
    ہم کانچ کے دھاگوں میں زخموں کو پروتے ہیں

    ہمارا خیال ہے کہ اکثر سنجیدہ شاعر ،شادی کے بعد مزاحیہ شاعری صرف اس لئے کرنے لگتے ہیں کہ اُن کے خیالات پر گرفت ہونے لگے تو وہ کھسیا کر کہیں کہ بھئی یہ تو مزاحیہ شاعری ہے اور مزاحیہ شاعری ایسی ہی ہوتی ہے۔ یعنی بزبانِ حال کہتے نظر آتے ہیں کہ :

    اشعار کے پردے میں ہم "کِن" سے مخاطب ہیں
    اللہ کرے ہرگز وہ جان نہیں پائیں

    کچھ لوگ البتہ شادی کے بعد بھی سنجیدہ شاعری ہی کرتے ہیں لیکن حالات کی ستم ظریفی کے سبب سامعین اُن کی شاعری پر ہنسنے لگتے ہیں اور وہ بے چارے تلملاتے ہوئے مسکراتے ہیں اور مسکرا کر کہتے ہیں کہ یہ مزاحیہ کلام ہی تھا۔

    یوں تو ہماری قوم کے لوگ اتنے سفاک اور ظالم نہیں ہیں کہ دوسروں کے غموں پر ہنسنا شروع کر دیں لیکن کیا کیا جائے کہ شادی شدہ لوگوں کے دُکھ کنواروں کو سمجھ نہیں آتے سو وہ کچھ نہ سمجھتے ہوئے مسکرا دیتے ہیں اور شادی شُدہ لوگ چونکہ خود بُھگت کر بیٹھے ہوتے ہیں سو اُن کی ہنسی خودبخود نکل جاتی ہے۔

    شادی شدہ شاعروں کو ہمارا مشورہ یہ ہے کہ وہ اپنی بیاض بیگموں سے چھپا کر رکھیں کہ اگر وہ غریب ملی نغمہ بھی لکھیں گے تو اُس پر بھی اُن کی گرفت ہو سکتی ہے کہ ملی نغمہ تو چلو ٹھیک ہے لیکن اس میں فضا، کہکشاں، خوشبو اور چاندنی وغیرہ کا اس قدر ذکر کیوں ہے۔ اب اُنہیں کوئی کیا سمجھائے کہ ہمارے ہاں ایسے تمام الفاظ جو لطافت اور خوبصورتی کے استعارے ہوتے ہیں اُنہیں لڑکیوں کے ناموں کے لئے چُن لیا جاتا ہے یہاں تک بھی ٹھیک ہے لیکن افسوس یہ ہے کہ یہی لڑکیاں آگے جا کر بیویاں بن جاتی ہیں اور تمام تر جمالیاتی احساسات اور لطافتوں سے عاری و بھاری ہو جاتی ہیں۔

    اگر آپ ایک خاتون ہیں او ر ابھی تک یہ تحریر پڑھ رہی ہیں تو ہم اس بات کا اعتراف ضرور کریں گے کہ خواتین میں جمالیاتی حس ختم ہر گز نہیں ہوتی بلکہ اُن بے چاریوں کا مقصد صرف شوہروں کی "آؤٹ آف دی باکس" جمالیاتی حسیات کا قلعہ قمہ کر نا ہوتا ہے، جو کچھ ایسا غلط بھی نہیں ہوتا۔

    یہ بھی ضروری نہیں ہے کہ ہر شادی شدہ شاعر ملی نغمے ہی لکھ رہا ہو ۔ سو شاعروں کی بیویوں کو بھی اُن پر ظاہر ہونے والے جنوں کے آثار پر نظر رکھنی چاہیے اور یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ اُن کے شوہرِ نامدار کو کون دیوانہ بنا رہا ہے۔ اس کی اشد ضرورت اسلئے بھی ہے کہ اس قسم کے دیوانے "بکار خیر "کافی ہشیار ہوتے ہیں۔

    کچھ عاشقانہ شاعری کرنے والے ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جن کی شاعری پر شادی سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا ۔ تاہم اس بارے میں ہم کچھ وثوق سے نہیں کہہ سکتے کہ ایسے حضرات قفس کو ہی آشیاں سمجھ بیٹھتے ہیں یا قفس کی تیلیوں کو دریچہ کور (window blinds) اور دریچہ کور کو پردہء سیمیں سمجھتے ہوئے اپنے تصورات کی دنیا کو مجسم کر لیتے ہیں۔ اور غالباً بڑے غرّے سے یہ کہتے ہوں گے کہ:

    اے پردہ نشین تم کو یہ پردہ مبارک ہو
    ہم اپنے تصور میں تصویر بنا لیں گے

    اور یہ بھی کہ :

    ہم پہ تو وقت کے پہرے ہیں "فلاں" کیوں چپ ہے

    بہرکیف ،تمام گفتگو کو سمیٹتے ہوئے ہم بہ استفادہء شکیب تمام شادی زدہ شعراء کو مشورہ دیں گے کہ:

    شاعری کیجے کہ یہ فطرتِ شاعر ہیں شکیب
    جالے لگ جاتے ہیں جب بند مکاں ہوتا ہے

    گفتگو کی اجازت تو ویسے بھی آپ کو خال خال ہی ملتی ہوگی۔
     
    آخری تدوین: ‏اگست 16, 2018
    • زبردست زبردست × 8
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. خالد محمود چوہدری

    خالد محمود چوہدری محفلین

    مراسلے:
    11,617
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    :great:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  3. ربیع م

    ربیع م محفلین

    مراسلے:
    3,564
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Lonely
    بہت عرصے بعد...
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  4. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,991
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    ...سمجھ آئی۔ :p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  5. عرفان سعید

    عرفان سعید محفلین

    مراسلے:
    5,881
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Hungover
    اسی فلسفے کی پیروی میں بڑا سائنسدان بنا جاتا ہے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  6. ربیع م

    ربیع م محفلین

    مراسلے:
    3,564
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Lonely
    اس فلسفے کے تحت ہر شعبے میں اونچا نام کمایا جا سکتا ہے.
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  7. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,991
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    عباس تابش ہوتے تو آپ سے یہ سوال کرتے:

    مجھ گمنام سے پوچھتے ہیں فرہاد و مجنوں
    عشق میں کتنا نام کمایا جا سکتا ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  8. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,991
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    :):):)
     
  9. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,840
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    کیا میں بھی جانتا ہوں کسی ایسے شاعر کو۔۔۔۔ o_O

    یہ مشورہ نہیں لگ رہا۔۔۔ :twisted:

    بقول شاعر
    یوں اُس کی یاد ہے دل میں بسی ہوئی
    جیسے خزانہ ہو زیرِ زمیں کہیں

    سو عین ممکن ہے کہ لطافتیں بھی کہیں دب دبا گئی ہوں۔۔۔ :p

    یار مجھے فلک شیر بھائی کی یاد آرہی ہے۔۔۔ :laugh1:

    احمد بھائی بہت ہی عمدہ تحریر ہے۔۔۔ مزا آگیا۔۔۔ :redheart:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,364
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بار بار یہ تہیہ کر کے چھوڑ دیتا ہوں کہ بعد میں پڑھوں گا۔ لیکن پڑھوں گا ضرور۔

    پچھلے دنوں ایک شاعر سے متعارف ہوا۔ ان کا ایک شعر
    آ کے دفتر سے اسے یاد کیا
    لیجیے کام پر چلے گئے ہم
    محمد سلیم ساگر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  11. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    12,677
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    ہر کامیاب شخص کے پیچھے اس کی بیوی ہوتی ہے۔:)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  12. جاسمن

    جاسمن مدیر

    مراسلے:
    12,677
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Fine
    بہت خوبصورت اور مزے کی تحریر۔
    شاباش!:)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. اے خان

    اے خان محفلین

    مراسلے:
    4,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    کل ہی خریدی ہے.
    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  14. اے خان

    اے خان محفلین

    مراسلے:
    4,421
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    خوبصورت تحریر :redheart:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  15. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,991
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    پتہ نہیں!

    ہم تو نہیں جانتے۔ :)
    تو کیا انتباہ سمجھیں۔ :p
    ہاہاہاہا۔۔۔!


    مضامین دیکھ کر۔ :D
    بہت شکریہ۔ آپ کی حوصلہ افزائی ہمیشہ میرے لئے زادِ راہ رہی ہے۔

    شاد آباد رہیے۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  16. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,991
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    چلیے اسی بہانے تہیہ کرنے کی مشق ہو رہی ہے۔ :)
    واہ!

    حالانکہ اُنہیں کہنا چاہیے تھا کہ ہم تو گئے کام سے۔ :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  17. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,991
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    اور ہر ناکام شخص کے پیچھے؟

    بہت شکریہ!

    حوصلہ افزائی کے لئے ممنون ہوں۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  18. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,991
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    پھر اب کیا کیفیت ہے؟ :D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  19. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,991
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    بہت شکریہ۔

    جیتے رہیے۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  20. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,840
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    بکری سے پوچھنا ہےکہ نئے مالک سے خوش ہے۔

    بکری کی؟
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5

اس صفحے کی تشہیر