طنز و مزا ح

  1. معاذ ذوالفقار

    کیمیا کو اُردو میں پڑھنا

    یہ تحریر اردو میں پڑھنا سلسلے کی تیسری تحریر ہے، پہلی دو تحریریں آپ یہاں سے پڑھ سکتے ہیں: ریاضی کو اردو میں پڑھنا نظامِ شمسی کو اردو میں پڑھنا کیمیا کو اُردو میں پڑھنا کیمیا کا مضمون کسی تعارُف کا محتاج نہیں۔ جب کوئی طالب علم میٹرک کے کسی ایک مضمون میں فیل ہو تو وہ مضمون عموما ریاضی ہوتا ہے ۔...
  2. معاذ ذوالفقار

    ریاضی کو اُردو میں پڑھنا

    ریاضی کو اُردو میں پڑھنا اسکول میں ہمارا سب سے ناپسندیدہ مضمون ریاضی تھا۔ اس لیے ریاضی کے بارے میں مجھے یہ مضمون لکھتے ہوئے کچھ ریاضی پسند عناصر اعتراض کریں گے کہ یہ مسائلِ ریاضی یہ ترا بیان غالب۔سو انہی یارانِ نکتہ داں کے لیے صلائے عام کہ ہم ریاضی کو سراسر اردو میڈیم کے تناظر میں بیان کریں گے۔...
  3. معاذ ذوالفقار

    نظامِ شمسی کو اُردو میں پڑھنا

    (نوٹ: یہ ایک طنزیہ مضمون ہے ۔ جو محض معدوم ہوتے اردو میڈیم نظامِ تعلیم کی ایک یادداشت کے طور پر لکھا گیا) علمِ فلکیات سے ہمیں قطعی طور پر کوئی دِلچسپی نہیں ماسوائے سائنس فکشن فلموں کے ، بشرطِ کہ ان میں ہماری پسندیدہ اداکارائیں جلوہ گر ہوں۔ جہاں تک ہمیں یاد پڑھتا ہے فلکیات سے ہمارا پہلا واسطہ...
  4. عرفان قادر

    اُسے طفل سولھویں کا بھلا کیا ہے نام رکھنا؟

    جسے اپنے گھر میں بچوں کا ہے ازدحام رکھنا اُسے طفل سولھویں کا بھلا کیا ہے نام رکھنا؟ سبھی جیریوں سے یاری، کہیں پڑ نہ جائے بھاری یہ نہ ہو کہ لازمی ہو، تجھے گھر میں "ٹام" رکھنا ہیں عذابِ یادِ ماضی، ترے سب خطوط جن پر مرا نام ٹُو میں رکھ کر، ترا خود فرام رکھنا نہیں کوئی یہ ضروری، کہ ہو میر یا اسد...
  5. شعیب گناترا

    کتابچۂ لطائف و مزاحیہ تحاریر (بلا تبصرہ - احباب صرف اپنا تاثر دیں۔ شکریہ)

    نوٹ: از رہ کرم اس لڑی میں معزز احبابِ اردو محفل لطائف پر صرف اپنا تاثر فراہم کریں۔ تبصرے کرنے کیلئے تبصرۂ کتابچۂ لطائف لڑی میں تشریف لائیں، شکریہ
  6. نیرنگ خیال

    ایک صحتمند مباحثہ (از قلم نیرنگ خیال)

    منظر: ایک وسیع و عریض کمرے میں ایک بڑی سی میز کے گرد چند کرسیاں ترتیب سے لگی ہیں۔ کمرے میں ہلکی ہلکی نیلگوں روشنی ماحول کو کسی بھی گفتگو کے لیے سازگار بنا رہی ہے۔ چھت پر لگے اے سی یونٹ کمرے کے درجہ حرارت کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ لوگو ں کے درجہ حرارت کا ذکر ابتدائی منظر میں غیر مناسب حرکت ہے۔...
  7. محمد تابش صدیقی

    محبت بھی ہے سوشل میڈیائی ٭ فضیل احمد ناصریؔ

    محبت بھی ہے سوشل میڈیائی عداوت بھی ہے سوشل میڈیائی بخار اس کا سیاسی قائدوں پر سیاست بھی ہے سوشل میڈیائی سما جاتی ہے فوراً کیمرے میں سخاوت بھی ہے سوشل میڈیائی ہر اک بزدل مجاہد بن رہا ہے شجاعت بھی ہے سوشل میڈیائی ہر اک نیکی ہے تصویروں کی زد میں عبادت بھی ہے سوشل میڈیائی مفکر بن گئے سارے نکمے...
  8. محمداحمد

    بلا ضرورتِ رشتہ

    بلا ضرورتِ رشتہ از محمد احمد آج وہ کافی موڈ میں تھا۔ سامنے سے آنے کے باوجود اُس نے گھوم کر میری کمر پر ہاتھ مارا ۔ "او یار !میں نے تیرے لیے ایک رشتہ دیکھا ہے۔" وہ ایسا خوش تھا کہ جیسے ایسا پہلی بار ہوا ہو۔ "سچی! "میں نے ہمیشہ کی طرح حیرانی کا اظہار کیا۔ "ہاں یار!" بڑی خوبصورت لڑکی ہے۔ "اچھا! "...
  9. محمد تابش صدیقی

    سیکھے ہیں "بندروں" کے لیے ہم مصوری ٭ احمد حاطب صدیقی

    سیکھے ہیں "بندروں" کے لیے ہم مصوری آدمیوں کی عادات و اطوار میں جو بگاڑ پیدا ہوگیا ہے، اُس پر ’جانور حضرات‘ کو تو شاید ہی کبھی کوئی تشویش ہوئی ہو۔ البتہ یہ آدمی ہی ہیں جو (کسی دوسرے) آدمی کو بگڑتا دیکھ کر (اپنا ہی) منہ بگاڑ لیا کرتے ہیں ۔جانور کھڑے تماشا دیکھتے ہیں کہ: ’’دیکھو تو سہی! کیسا...
  10. محمداحمد

    حضرتِ انسان اور ہم یعنی بُلبُلِ بے تاب بقلم خود

    حضرتِ انسان اور ہم یعنی بُلبُلِ بے تاب بقلم خود نہ جانے اس کے پیچھے کیا راز ہے لیکن سچی بات یہ ہے کہ حضرت انسان کو ہم سے شروع سے ہی کچھ پرخاش سی ہے۔ سو اس نے ہمیشہ اس پرخاش پر لبیک کہا اور ہماری چونچ میں دم کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا ۔ یعنی خود اشرف المخلوقات ہو کر بھی ہم سے...
  11. عرفان قادر

    کیا ہے رانجھے نے عقدِ ثانی کا جب ارادہ بِلا ارادہ

    پڑے ہیں تھپّڑ کے ساتھ جوتے بہت زیادہ بِلا ارادہ کیا ہے رانجھے نے عقدِ ثانی کا جب ارادہ بِلا ارادہ طلب کیا، دے کے دھمکیاں آج اُس کی بیگم نے سُوٹ چونکہ تبھی مِلاتا ہے لال مرچوں میں وہ بُرادہ بِلا ارادہ نہ پوچھ تعداد بالکوں کی، نواسیاں جس کی ہیں نواسی پچاس پوتوں کا بن گیا ہے وہ آج دادا بِلا اراد...
  12. عرفان قادر

    ایسے سرتاج کو ملتی ہے ہدایت کم کم

    ایسے سرتاج کو ملتی ہے ہدایت کم کم جس کی سینڈل سے ہو کی جاتی مُرمّت کم کم کرتے رہتے ہیں یہاں گاؤں کے کنگلے بھی بہت "شہر میں رزق تو وافر تھا محبت کم کم" ووٹ لینا ہو تو در در ہیں بھٹکتے پھرتے پھر نظر آتے ہیں اربابِ سیاست کم کم پانچ دیوان ہیں چھَپوائے ہوئے شاعر نے پائی جاتی ہے مگر اُن میں فراست...
  13. محمداحمد

    شادیٔ مرگ ِ شاعری

    شادیٔ مرگ ِ شاعری (شادی اور شاعری) از محمد احمد کہتے ہیں شاعر کو شادی ضرور کرنی چاہیے، کہ اگر بیوی اچھی مل جائے تو زندگی اچھی ہو جائے گی ورنہ شاعری اچھی ہو جائے گی۔ موخر الذکر صورت تو اللہ نہ کرے کسی کے ساتھ پیش آئے لیکن اول الذکر صورت میں بھی آنے والی آپ کو محرومِ محض نہیں کرتی بلکہ اُس کی...
  14. عرفان قادر

    مٹن کی شان ۔۔۔

    آج سوچا ہے کہ کچھ لکھوں مٹن کی شان میں شاعری موجود تھی پہلے نہ اِس میدان میں جب نہیں اُردو میں ہے اس لفظ کا نعم البدل کیوں نہ انگلش میں یا پنجابی میں ہی کی جائے گَل ہے مٹن کیا چیز، میرے دوست بتلائیں گے کیا؟ سوچ کر ڈھینچوں کا بھی کچھ لوگ شرمائیں گے کیا؟ ٹھیک ہے، خود ہی لُغت سے دیکھ لیتا ہوں...
  15. فاخر رضا

    معیاری مزاح کی راہ میں ایک سنجیدہ کوشش

    معیاری مزاح کی راہ میں ایک سنجیدہ کوشش اس حوالے سے ہمارے پاس بہت سے لکھاری موجود ہیں۔ ان میں سر فہرست مشتاق احمد یوسفی، دلاور فگار، ضمیر جعفری، انور مقصود، وغیرہ ہیں۔اگر یہ کہا جائے کہ ان افراد نے مزاح اور طنز کو ملا دیا ہے تو بےجا نہ ہوگا۔ خالص مزاح شاید بڑے لکھاریوں کے ہاں کم ہی ملتا ہے۔ اگر...
  16. Ammar baig

    سرجری والے

    سرجری والے وطن عزیز پاک سر زمین شاد باد میں ہر پیشے کو اپنے اصل نام کے علاوہ ایک الٹرنیٹو ٹائٹل سے پکارا جاتا ہے!! مثلا انجنیرز کو بیکار و بیروزگار!! سیاست دانوں کو کرپٹ!! لائرز (وکلاء) کو لائرز(جھوٹے)!!۔ایسے ہی ڈاکٹرز نے اس فیلڈ میں بھی اپنی ڈسٹنکشن برقرار رکھتے ہوئے قصاب المعروف قصائی کا...
  17. عاطف ملک

    ایف ایم ریڈیو کے تماشے۔۔۔۔۔۔از گلِ نوخیز اختر

    ایف ایم ریڈیو کے تماشے۔۔۔۔۔۔از گلِ نوخیز اختر رات کا ایک بج چکا تھا‘لائٹ تین گھنٹے سے غائب تھی‘ یو پی ایس بھی جواب دے گیا تھا‘ سب سوئے ہوئے تھے‘ مجھے نیند نہیں آرہی تھی لہٰذا موبائل پر ہینڈز فری لگائی اور ایک ایف ایم ریڈیو چینل آن کرلیا۔میزبان صاحب خمار آلود آواز میں عجیب وغریب فلسفہ بیان کر...
  18. عظیم خواجہ

    ایک مشاہدہ

    مسلمان کب اور کس جگہ مرتا ہے اسکا اس کے اگلے جہان کے سفر سے بہت گہرا تعلق ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر غسل خانے میں گر کر موت واقع ہو جائے تو بات تشویش کی حد تک معیوب ہوجاتی ہے کہ ایسا کیوں ہوا۔ موصوف غسل خانے میں ہی کیوں مرے وہ تو نجس جگہ ہوتی ہے۔ ہالانکہ وضو بھی وہیں انجام دیا جاتا ہے جسے ہم ان...
  19. محمداحمد

    ایک 'جُوں' کا کھلا خط [اردو دان طبقے کے نام ] - از - محمد احمدؔ

    ایک 'جُوں' کا کھلا خط اردو دان طبقے کے نام اس کھلے خط کی وساطت سے میں مسمات "جُوں" بقائمی ہوش و حواس اردو دان طبقے کے آگے چند حقائق رکھنا چاہتی ہوں تاکہ میرے متعلق ایک گمراہ کن محاورے اور کچھ دیگر قبیح غلط فہمیوں کا ازالہ ہو سکے اور آئندگان کی اصلاح کا بندوبست بھی۔ دیکھا گیا ہے کہ...
  20. حسن محمود جماعتی

    میں پاکستان ہوتا جارہا ہوں::: اشعار:::

    بہت ویران ہوتا جا رہا ہوں بہت سنسان ہوتا جا رہا ہوں بہت اگنور کرتی ہے مجھے وہ بلوچستان ہوتا جا رہا ہوں تیری یادوں کی بمباری ہے ایسی وزیرستان ہوتا جا رہا ہوں برستی جا رہی ہے یوں نحوست میں ہندوستان ہوتا جا رہا ہوں ہے ڈر اپنوں کا غیروں سے زیادہ میں پاکستان ہوتا جا رہا ہوں (نامعلوم)
Top