غزل ۔ زندگانی کا بنا لیجے چلن حُسنِ سُلُوک ۔ محمد احمدؔ

محمداحمد

لائبریرین
ایک پرانی غزل اہلِ محفل کی نذر:

غزل

زندگانی کا بنا لیجے چلن حُسنِ سُلُوک
لوگ جیسے بھی ہوں رکھیے حسنِ ظن، حُسنِ سُلُوک

سعیِ پیہم ہو کہ ہر دن زندگی کا خوب ہو
ہر عمل حسنِ عمل ہو ہر جتن حُسنِ سُلُوک

رہبرو! فتنہ گرو! غارت گرانِ دیں سُنو
الحذر! اب چاہتا ہے یہ وطن، حُسنِ سُلُوک

دھوپ ہے تو کیسا شکوہ، آپ خود سایہ بنیں
بے غرض کرتے ہیں سب سرو و سمن حُسنِ سُلُوک

مسکرائیں، رنج بانٹیں، اور شجر کاری کریں
چاہتے ہیں آپ سے کوہ و دمن حُسنِ سُلُوک

ہم بُرائی کو بُرائی سے بدل سکتے نہیں
راہرو ہو یا ہو کوئی راہزن حُسنِ سُلوک

آپ بھی احمدؔ فقط ناصح نہ بنیے، کیجے کچھ!
ہر ادا حُسنِ ادا ہو، ہر سخن حُسنِ سُلُوک

محمد احمدؔ
 
ایک پرانی غزل اہلِ محفل کی نذر:

غزل

زندگانی کا بنا لیجے چلن حُسنِ سُلُوک
لوگ جیسے بھی ہوں رکھیے حسنِ ظن، حُسنِ سُلُوک

سعیِ پیہم ہو کہ ہر دن زندگی کا خوب ہو
ہر عمل حسنِ عمل ہو ہر جتن حُسنِ سُلُوک

رہبرو! فتنہ گرو! غارت گرانِ دیں سُنو
الحذر! اب چاہتا ہے یہ وطن، حُسنِ سُلُوک

دھوپ ہے تو کیسا شکوہ، آپ خود سایہ بنیں
بے غرض کرتے ہیں سب سرو و سمن حُسنِ سُلُوک

مسکرائیں، رنج بانٹیں، اور شجر کاری کریں
چاہتے ہیں آپ سے کوہ و دمن حُسنِ سُلُوک

ہم بُرائی کو بُرائی سے بدل سکتے نہیں
راہرو ہو یا ہو کوئی راہزن حُسنِ سُلوک

آپ بھی احمدؔ فقط ناصح نہ بنیے، کیجے کچھ!
ہر ادا حُسنِ ادا ہو، ہر سخن حُسنِ سُلُوک

محمد احمدؔ
لاجواب
 

الف نظامی

لائبریرین
مسکرائیں، رنج بانٹیں، اور شجر کاری کریں
چاہتے ہیں آپ سے کوہ و دمن حُسنِ سُلُوک

واہ بہت خوب!
شجر کاری مہم کے لیے یہ شعر استعمال ہوگا۔
 

محمداحمد

لائبریرین

محمداحمد

لائبریرین
زوردار!
ابوالکلامانہ لہجہ لگ رہا ہے۔:)

:)

اشتعال تو ہمیں روز دلایا جاتا ہے لیکن ہم کبھی کبھی ہی مشتعل ہوتے ہیں۔ :)

جی، یہ شعر احمد بھائی کے عمومی مزاج سے خاصہ ہٹ کر ہے۔ اور جب دھیمے مزاج کا شخص ایسا شعر کہتا ہے تو شدت اور واضح ہو جاتی ہے۔ :)

:in-love::in-love::in-love:
 

جاسمن

لائبریرین
زبردست پہ ڈھیروں زبریں۔
بہت ہی اچھی غزل ہے۔
امید و حوصلہ والے اشعار میں بھی ٹانکی جا سکتی ہے۔
آپ کے مثبت افکار اشعار کے ذریعہ پڑھنے والوں تک پہنچ رہے ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
زبردست پہ ڈھیروں زبریں۔
بہت ہی اچھی غزل ہے۔
بہت شکریہ !
امید و حوصلہ والے اشعار میں بھی ٹانکی جا سکتی ہے۔
:)
آپ کے مثبت افکار اشعار کے ذریعہ پڑھنے والوں تک پہنچ رہے ہیں۔

خوش آئند بات ہے۔ :)
 
Top