اردو

  1. عبدالقدیر 786

    ایم ایس ورڈ میں نمبراور بولیٹس لگانا سیکھئے اس ویڈیو ٹیوٹوریل میں

    ایم ایس ورڈ 2016 میں نمبراور بولیٹس لگانا سیکھئے اس ویڈیو ٹیوٹوریل میں
  2. کاشفی

    لغزشوں سے ماورا تو بھی نہیں میں بھی نہیں - سید عارف

    غزل (سید عارف) لغزشوں سے ماورا تو بھی نہیں میں بھی نہیں دونوں انساں ہیں خدا تو بھی نہیں میں بھی نہیں تو مجھے اور میں تجھے الزام دیتا ہوں مگر اپنے اندر جھانکتا تو بھی نہیں میں بھی نہیں مصلحت نے کر دیا دونوں میں پیدا اختلاف ورنہ فطرت کا برا تو بھی نہیں میں بھی نہیں چاہتے دونوں بہت اک...
  3. کاشفی

    جگر نظر ملا کے مرے پاس آ کے لوٹ لیا - جگر مُراد آبادی

    غزل (جگر مُراد آبادی) نظر ملا کے مرے پاس آ کے لوٹ لیا نظر ہٹی تھی کہ پھر مسکرا کے لوٹ لیا شکست حسن کا جلوہ دکھا کے لوٹ لیا نگاہ نیچی کئے سر جھکا کے لوٹ لیا دہائی ہے مرے اللہ کی دہائی ہے کسی نے مجھ سے بھی مجھ کو چھپا کے لوٹ لیا سلام اس پہ کہ جس نے اٹھا کے پردۂ دل مجھی میں رہ کے مجھی میں...
  4. کاشفی

    عدم مطلب معاملات کا کچھ پا گیا ہوں میں - عبد الحمید عدم

    غزل (عبد الحمید عدم) مطلب معاملات کا کچھ پا گیا ہوں میں ہنس کر فریب چشم کرم کھا گیا ہوں میں بس انتہا ہے چھوڑیئے بس رہنے دیجئے خود اپنے اعتماد سے شرما گیا ہوں میں ساقی ذرا نگاہ ملا کر تو دیکھنا کمبخت ہوش میں تو نہیں آ گیا ہوں میں شاید مجھے نکال کے پچھتا رہے ہوں آپ محفل میں اس خیال سے پھر آ...
  5. کاشفی

    اپنے ہر ہر لفظ کا خود آئینہ ہو جاؤں گا - وسیم بریلوی

    غزل (وسیم بریلوی) اپنے ہر ہر لفظ کا خود آئینہ ہو جاؤں گا اس کو چھوٹا کہہ کے میں کیسے بڑا ہو جاؤں گا تم گرانے میں لگے تھے تم نے سوچا ہی نہیں میں گرا تو مسئلہ بن کر کھڑا ہو جاؤں گا مجھ کو چلنے دو اکیلا ہے ابھی میرا سفر راستہ روکا گیا تو قافلہ ہو جاؤں گا ساری دنیا کی نظر میں ہے مرا عہد وفا...
  6. کاشفی

    فرشتوں سے بھی اچھا میں برا ہونے سے پہلے تھا - انور شعور

    غزل (انور شعور) فرشتوں سے بھی اچھا میں برا ہونے سے پہلے تھا وہ مجھ سے انتہائی خوش خفا ہونے سے پہلے تھا کیا کرتے تھے باتیں زندگی بھر ساتھ دینے کی مگر یہ حوصلہ ہم میں جدا ہونے سے پہلے تھا حقیقت سے خیال اچھا ہے بیداری سے خواب اچھا تصور میں وہ کیسا سامنا ہونے سے پہلے تھا اگر معدوم کو موجود...
  7. کاشفی

    اس کے دشمن ہیں بہت آدمی اچھا ہوگا - ندا فاضلی

    غزل (ندا فاضلی) اس کے دشمن ہیں بہت آدمی اچھا ہوگا وہ بھی میری ہی طرح شہر میں تنہا ہوگا اتنا سچ بول کہ ہونٹوں کا تبسم نہ بجھے روشنی ختم نہ کر آگے اندھیرا ہوگا پیاس جس نہر سے ٹکرائی وہ بنجر نکلی جس کو پیچھے کہیں چھوڑ آئے وہ دریا ہوگا مرے بارے میں کوئی رائے تو ہوگی اس کی اس نے مجھ کو بھی...
  8. وحید آیان

    خامشی کے نام۔۔۔۔

    اس خلا کی خامشی کا کیا کروں اے خدا میں زندگی کا کیا کروں۔؟ دھیرے دھیرے آنکھ میں در آئے گی خود میں رہتی بےکلی کا کیا کروں تھک گیا ہوں گونجتے مصرعوں سے میں تُو نہیں تو شاعری کا کیا کروں۔۔۔ (وحید آیان)
  9. کاشفی

    سخت نازک مزاج دلبر تھا - جلیل مانک پوری

    غزل (جلیلؔ مانک پوری) سخت نازک مزاج دلبر تھا خیر گزری کہ دل بھی پتھر تھا مختصر حال زندگی یہ ہے لاکھ سودا تھا اور اک سر تھا ان کی رخصت کا دن تو یاد نہیں یہ سمجھئے کہ روز محشر تھا خاک نبھتی مری ترے دل میں ایک شیشہ تھا ایک پتھر تھا تم مرے گھر جو آنے والے تھے کھولے آغوش صبح تک در تھا...
  10. مظہر آفتاب

    گوگل جی بورڈ سے بول کر اردو لکھیے سرچ کیجیئے ۔

    بہت اچھی انفارمیشن ویڈیو ہے
  11. عادل سومرو

    امیجیٹر (اردو ایڈیٹر) اب اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں میں دستیاب ہے

    کچھ عرصہ پہلے ہم نے آئی فون یوزرز کے لیے ایک اردو ایڈیٹر ایپ تیار کی تھی۔ تب اینڈرائیڈ موبائل استعمال کرنے والے احباب کا تقاضا تھا کہ بالکل ایسی ایپ اینڈرائیڈ یوزرز کے لیے بھی بنائی جائے۔ تب سے اس ایپ پر کام جاری تھا، جو اب کافی حد تک حتمی شکل کو پہنچ گیا ہے۔ یوں تو اردو اینڈرائیڈ یوزرز کے لیے...
  12. مظہر آفتاب

    میگزین شائع ہونی چاہیے

    اسلام و علیکم : محترم منتظمین صاحبان اردو محفل کی کارکردگی کو کتابی شکل میگزین دی جانی چاہیے جسے اعلیٰ ٹیم منتخب کرے اور اس میں محفلین بھی اپنا حصہ ڈالیں تا کہ محفل کا ایک گلدستہ بن جائے اسے دوسروں کو پیش کیا جائے ۔۔۔
  13. کاشفی

    عرفان صدیقی اٹھو یہ منظر شب تاب دیکھنے کے لیے - عرفان صدیقی

    غزل (عرفان صدیقی - لکھنؤ) اٹھو یہ منظر شب تاب دیکھنے کے لیے کہ نیند شرط نہیں خواب دیکھنے کے لیے عجب حریف تھا میرے ہی ساتھ ڈوب گیا مرے سفینے کو غرقاب دیکھنے کے لیے وہ مرحلہ ہے کہ اب سیل خوں پہ راضی ہیں ہم اس زمین کو شاداب دیکھنے کے لیے جو ہو سکے تو ذرا شہ سوار لوٹ کے آئیں پیادگاں کو...
  14. کاشفی

    فنا نظامی کانپوری ساقیا تو نے مرے ظرف کو سمجھا کیا ہے - فنا نظامی کانپوری

    غزل (فنا نظامی کانپوری) ساقیا تو نے مرے ظرف کو سمجھا کیا ہے زہر پی لوں گا ترے ہاتھ سے صہبا کیا ہے میں چلا آیا ترا حسن تغافل لے کر اب تری انجمن ناز میں رکھا کیا ہے نہ بگولے ہیں نہ کانٹے ہیں نہ دیوانے ہیں اب تو صحرا کا فقط نام ہے صحرا کیا ہے ہو کے مایوس وفا ترک وفا تو کر لوں لیکن اس ترک...
  15. مظہر آفتاب

    2 پاکستانی رائٹر دنیا ئے ادب کے لیے نامزد

  16. فاتح

    حفیظ جالندھری دیکھا جو کھا کے تیر کمیں گاہ کی طرف ۔ اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی ۔ حفیظ جالندھری

    عرضِ ہنر بھی وجہِ شکایات ہو گئی چھوٹا سا منہ تھا مجھ سے بڑی بات ہو گئی دشنام کا جواب نہ سوجھا بجُز سلام ظاہر مرے کلام کی اوقات ہو گئی دیکھا جو کھا کے تیر کمیں گاہ کی طرف اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی یا ضربتِ خلیل سے بت خانہ چیخ اٹھا یا پتھروں کو معرفتِ ذات ہو گئی یارانِ بے بساط کہ ہر...
  17. محمد علی ذیشان

    اردو حقائق

    السلام علیکم، امید کرتا ہوں کہ اردو محفل کے تمام ممبران اور قارئین خیریت سے ہیں۔ یہ میری اردو محفل پر پہلی پوسٹ ہے۔ اس میں اپنی ایک ویب سائٹ کا تعارف کروانا چاہتا ہوں جس کا لنک یہ ہے: اردو حقائق تمام ممبران اور قارئین سے گزارش ہے کہ اسے ضرور وزٹ کریں۔ پسند آئے تو شیئر ضرور کریں اور اپنی آراء سے...
  18. سیدہ شگفتہ

    بارہویں سالگرہ حروفِ تہجی کے اعتبار سے ادباء و شعراء کی فہرست

    السلام علیکم ایک چھوٹا سا کھیل بارہویں جشن سالگرہ پر، اردو ادباء و شعراء (کے ناموں) کی ایک فہرست بناتے ہیں اردو حروف تہجی (کی ترتیب)کے اعتبار سے۔ کرنا یہ ہے کہ ایک وقت میں ایک حرف سے ایک ہی نام لکھنا ہے۔ اگر آپ کو کسی حرف سے شروع ہونے والے ایک سے زائد نام معلوم ہیں تو ایک ہی پیغام میں تمام نام...
  19. Qamar Shahzad

    جیسے گدڑی میں لعل رکھتے ہیں

    جیسے گدڑی میں لعل رکھتے ہیں ہم تمہارا خیال رکھتے ہیں آپ کو جان چاہیے میری حکم کیجے ، نکال رکھتے ہیں اشک ، آزار ، غم ، جفا ، تیرے سارے تحفے سنبھال رکھتے ہیں یاد کرتے ہیں ان کو فرصت سے کام سب کل پہ ڈال رکھتے ہیں اوج ان کو نصیب ہوتا ہے جو خیالِ زوال رکھتے ہیں قلبِ شیدا ہے اپنے پہلو میں وہ بھی...
  20. کاشفی

    مسلماں اور ہندو کی جان - کہاں ہے میرا ہندوستان - اجمل سلطانپوری

    مسلماں اور ہندو کی جان کہاں ہے میرا ہندوستان میں اُس کو ڈھونڈ رہا ہوں
Top