خامشی کے نام۔۔۔۔

وحید آیان

محفلین
اس خلا کی خامشی کا کیا کروں
اے خدا میں زندگی کا کیا کروں۔؟

دھیرے دھیرے آنکھ میں در آئے گی
خود میں رہتی بےکلی کا کیا کروں

تھک گیا ہوں گونجتے مصرعوں سے میں
تُو نہیں تو شاعری کا کیا کروں۔۔۔

(وحید آیان)
 
Top