نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام

    کمال کر گئے ہیں ظہیر بھائی۔ میرے بہت سے شوق ایسے ہیں کہ جو صرف دیکھنے کی حد تک ہی ہیں، ان میں سے ایک خطاطی ہے۔ اپنے خط کو تو خط کہنا بھی خط کی توہین لگتی ہے۔ :) سب سے پہلے تو اس حسنِ ظن کا شکریہ کہ باذوق احباب میں شامل کیا۔ اور پھر زہے نصیب کہ میرا نام ایک فن کارکی مشق کے کام تو آیا۔ :) اور...
  2. محمد تابش صدیقی

    ماہر القادری نغمۂ حرم: میں حریمِ قدس میں، کعبہ نظر کے سامنے

    میں حریمِ قدس میں، کعبہ نظر کے سامنے موجزن ہے نور کا دریا نظر کے سامنے يا خیالِ دوست ہے تنہا نظر کے سامنے یا مجسم ہو گیا سجدہ نظر کے سامنے کیا کروں سجدہ ضروری ہے کہ نظارہ ہے فرض دل میں شوقِ دید اور جلوہ نظر کے سامنے سنگِ اسود، ملتزم، رکنِ یمانی اور حطیم ایک ہی چکر میں ہے کیا کیا نظر کے سامنے...
  3. محمد تابش صدیقی

    ماہر القادری بہارِ حرم: بہار اور حرم کی بہار کیا کہنا

    بہارِ حرم ٭ بہار اور حرم کی بہار کیا کہنا تمام رحمتِ پروردگار کیا کہنا قدم قدم پہ ہدایت، روش روش پہ نجات نفس نفس کرمِ بےشمار کیا کہنا کثافتیں ہیں کہ سب دور ہوتی جاتی ہیں رہِ حجاز کی گرد و غبار کیا کہنا جگہ جگہ یہ کھجوروں کی دلنواز قطار شعاعِ مہر سرِ شاخسار کیا کہنا بس اس خیال سے پائے طلب نہ...
  4. محمد تابش صدیقی

    ماہر القادری حمد: خالق بھی، کارساز بھی، پروردگار بھی

    خالق بھی، کارساز بھی، پروردگار بھی وہ جس کی ذات پردہ کشا، پردہ دار بھی ذکرِ خدائے پاک جو ہے جل شانہٗ تسکینِ روح بھی ہے دلوں کا قرار بھی سب ہیں اسی کے حکم سے دن ہو کہ رات ہو شامِ خزاں بھی اس کی ہے، صبحِ بہار بھی قدرت سے اس کی گرمِ سفر ہیں یہ مہر و ماه موجِ نسیم بھی ہے رواں، آبشار بھی وابستہ...
  5. محمد تابش صدیقی

    ماہر القادری حمد: نہاں بھی ہے تو اور عیاں بھی ہے تو

    نہاں بھی ہے تو اور عیاں بھی ہے تو یہاں بھی ہے تو اور وہاں بھی ہے تو نگہبانِ کون و مکاں بھی ہے تو خدائے زمین و زماں بھی ہے تو کرم سے ترے حسن کی گرمیاں محبت کی روحِ رواں بھی ہے تو وہ دوری کہ ہر شے سے ہے ماورا وہ قربت کے نزدیکِ جاں بھی ہے تو ترا نام تسکینِ بے چارگاں قرارِ دلِ قدسیاں بھی ہے تو...
  6. محمد تابش صدیقی

    ماہر القادری نغمۂ حرم: حرم میں اذانِ سحر اللہ اللہ

    نغمۂ حرم ٭ حرم میں اذانِ سحر اللہ اللہ کہ ہیں وجد میں بحر و بر اللہ اللہ مقامِ براہیم پر یہ نمازیں بہ ہر سجدہ معراجِ سر اللہ اللہ دھڑکتے ہوئے دل کا لے کر سہارا مناجات با چشمِ تر اللہ اللہ تصور بھی ہے ایک زندہ حقیقت تخیل بھی ہے معتبر اللہ اللہ تجلی میں دھوئے ہوئے سنگریزے یہاں کے نجوم و قمر...
  7. محمد تابش صدیقی

    تعارف احمد رضا فہر قادری (ارفق)

    اردو محفل فورم پر خوش آمدید۔
  8. محمد تابش صدیقی

    تعارف ظفریاب قاسمی کا تعارف

    اردو محفل فورم پر خوش آمدید
  9. محمد تابش صدیقی

    تعارف محمد ساغر

    اردو محفل میں خوش آمدید۔ میری آمد بھی اسی طرح ہوئی۔ :)
  10. محمد تابش صدیقی

    تعارف تعارف

    و علیکم السلام اردو محفل میں خوش آمدید
  11. محمد تابش صدیقی

    ماہر القادری حمد: دعائے شام و سحر لا الہ الّا اللہ

    دعائے شام و سحر لا الہ الّا اللہ یہی ہے زادِ سفر لا الہ الّا اللہ سکونِ قلب و جگر لا الہ الّا اللہ کمالِ فکر و نظر لا الہ الّا اللہ نہ کہکشاں نہ قمر لا الہ الّا اللہ نہ کچھ اِدھر نہ اُدھر لا الہ الّا اللہ تمام ملتیں باطل ہیں صرف اک اسلام یہی ہے راہگزر لا الہ الّا اللہ اسی میں دولتِ دنیا، اسی...
  12. محمد تابش صدیقی

    ماہر القادری حمد: تری ذات ہی ہے غفور و رحیم

    تری ذات ہی ہے غفور و رحیم نہیں کوئی تیرا شریک و سہیم ترے در کے محتاج خضر و مسیحؑ ترے نام لیوا خلیلؑ و کریمؑ ترے لطف و رحمت کی ادنیٰ جھلک سحر کا تبسم، گلوں کی شمیم ترے حکمِ ”کن“ کا ہے یہ سب ظہور لہکتے گلستاں، مہکتی نسیم کوئی چیز بھی تجھ سے اوجھل نہیں کہ تو ہے خدائے بصیر و علیم ہے ماہرؔ ترا...
  13. محمد تابش صدیقی

    مبارکباد اردو محفل پر آتے ہی چہرے پہ مسکراہٹ بکھر گئی!

    مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ ایمان و صحت سے بھرپور عمر عطا فرمائے۔ اور آپ کا آج گزشتہ کل سے بہتر بنائے۔ آمین
  14. محمد تابش صدیقی

    ماہر القادری حمد: حاجت روا بھی تو ہے، مشکل کشا بھی تو ہے

    حاجت روا بھی تو ہے، مشکل کشا بھی تو ہے خلّاقِ دو جہاں ہے، سب کا خدا بھی تو ہے روزِ ازل بھی تیرا، شامِ ابد بھی تیری ہر ابتدا بھی تو ہے، ہر انتہا بھی تو ہے دکھ درد میں تجھی کو مولا پکارتے ہیں ٹوٹے ہوئے دلوں کا ہاں آسرا بھی تو ہے تیری تجلیوں سے روشن ہیں ماہ و انجم دنیا کی انجمن میں نور و ضیا بھی...
  15. محمد تابش صدیقی

    مبارکباد منتظم اعلیٰ 25ہزاری!

    خیر اے۔ کوئی گل نئیں۔ ابھی تازہ ہی ہے۔ آمین۔ تمام احباب کا بہت شکریہ۔
  16. محمد تابش صدیقی

    دعا ہمارا 6666 واں مراسلہ!

    مبارک ہو جناب۔ اگلی مبارک باد چھ سات آٹھ نو پر بنتی ہے۔
  17. محمد تابش صدیقی

    ماہر القادری حمد: پردہ اٹھ جائے اگر عشق کی زیبائی کا

    پردہ اٹھ جائے اگر عشق کی زیبائی کا حسن پھر نام نہ لے انجمن آرائی کا طور پر برقِ تجلی کی کرم فرمائی ایک غمزه تھا تری شانِ خود آرائی کا پتہ پتہ سے نمودار ہے شانِ وحدت ذره ذره کو یقیں ہے تری یکتائی کا عشق مٹتی ہوئی تصویر تری فطرت کی حسن دھویا ہوا خاکہ تری رعنائی کا سر ہو اور سنگِ درِ ختمِ رسلؐ...
  18. محمد تابش صدیقی

    ماہر القادری حمد: حقیقت و مجاز

    مرا وجود ہے خود حاصلِ جبینِ نیاز نفس نفس ہے عبادت، نظر نظر ہے نماز خرد کی راہ میں آئے بہت نشیب و فراز رواں دواں ہی رہا میں، یقیں کی عمر دراز زہے! كمالِ مشیت، خوشا! ظہورِ جمال حقیقوں کو دیا جس نے آب و رنگِ مجاز دل و نظر پہ ہوئی ہیں نوازشیں کیا کیا بہ رنگِ ذوقِ تماشا، بہ نامِ سوز و گداز اسی کے...
Top