1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

ماہر القادری حمد: دعائے شام و سحر لا الہ الّا اللہ

محمد تابش صدیقی نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 7, 2020

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,800
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    دعائے شام و سحر لا الہ الّا اللہ
    یہی ہے زادِ سفر لا الہ الّا اللہ

    سکونِ قلب و جگر لا الہ الّا اللہ
    کمالِ فکر و نظر لا الہ الّا اللہ

    نہ کہکشاں نہ قمر لا الہ الّا اللہ
    نہ کچھ اِدھر نہ اُدھر لا الہ الّا اللہ

    تمام ملتیں باطل ہیں صرف اک اسلام
    یہی ہے راہگزر لا الہ الّا اللہ

    اسی میں دولتِ دنیا، اسی میں دولتِ دیں
    متاعِ اہلِ خبر لا الہ الّا اللہ

    ملا رہا ہوں نگاہیں میں کجکلاہوں سے
    نہ خوف ہے نہ خطر لا الہ الّا اللہ

    بتوں کو توڑ، تخیّل کے ہوں کہ پتھر کے
    ذرا بھی دیر نہ کر لا الہ الّا اللہ

    ٭٭٭
    ماہر القادریؒ
     
    • زبردست زبردست × 2
  2. محمد امین صدیق

    محمد امین صدیق محفلین

    مراسلے:
    1,733
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    سبحان اللہ ۔ بہت عمدہ تابش بھائی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,551
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    بتوں کو توڑ، تخیّل کے ہوں کہ پتھر کے
    ذرا بھی دیر نہ کر لا الہ الّا اللہ​
     

اس صفحے کی تشہیر