1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

ماہر القادری حمد: تری ذات ہی ہے غفور و رحیم

محمد تابش صدیقی نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 6, 2020

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,802
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    تری ذات ہی ہے غفور و رحیم
    نہیں کوئی تیرا شریک و سہیم

    ترے در کے محتاج خضر و مسیحؑ
    ترے نام لیوا خلیلؑ و کریمؑ

    ترے لطف و رحمت کی ادنیٰ جھلک
    سحر کا تبسم، گلوں کی شمیم

    ترے حکمِ ”کن“ کا ہے یہ سب ظہور
    لہکتے گلستاں، مہکتی نسیم

    کوئی چیز بھی تجھ سے اوجھل نہیں
    کہ تو ہے خدائے بصیر و علیم

    ہے ماہرؔ ترا بندۂ ناتواں
    کرم کی نظر مجھ پہ ربِّ کریم!

    ٭٭٭
    ماہر القادریؒ
     
    • زبردست زبردست × 2
  2. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,551
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    ہے ماہرؔ ترا بندۂ ناتواں
    کرم کی نظر مجھ پہ ربِّ کریم!​
     

اس صفحے کی تشہیر