1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

ماہر القادری حمد: حقیقت و مجاز

محمد تابش صدیقی نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 3, 2020

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,800
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    مرا وجود ہے خود حاصلِ جبینِ نیاز
    نفس نفس ہے عبادت، نظر نظر ہے نماز

    خرد کی راہ میں آئے بہت نشیب و فراز
    رواں دواں ہی رہا میں، یقیں کی عمر دراز

    زہے! كمالِ مشیت، خوشا! ظہورِ جمال
    حقیقوں کو دیا جس نے آب و رنگِ مجاز

    دل و نظر پہ ہوئی ہیں نوازشیں کیا کیا
    بہ رنگِ ذوقِ تماشا، بہ نامِ سوز و گداز

    اسی کے نام سے گرتے ہوئے سنبھلتے ہیں
    کہ جس نے دی ہے پتنگے کو طاقتِ پرواز

    نہ جانے کیوں غلط آہنگ ہو گئے نغمے
    مدد کا وقت ہے سازِ الست کی آواز

    سوائے ذاتِ خدا جو ہے قادر و خلاق
    نہ کوئی عقدہ کشا ہے، نہ کوئی بندہ نواز

    ٭٭٭
    ماہر القادریؒ
     
  2. اَرفَق پورن پوری

    اَرفَق پورن پوری محفلین

    مراسلے:
    92
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Amused
    وااااااااااااہ وااااااااہ سبحان اللہ ماشاء اللہ بہت خوب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر