1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

ماہر القادری نغمۂ حرم: حرم میں اذانِ سحر اللہ اللہ

محمد تابش صدیقی نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 8, 2020

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,801
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    نغمۂ حرم
    ٭
    حرم میں اذانِ سحر اللہ اللہ
    کہ ہیں وجد میں بحر و بر اللہ اللہ

    مقامِ براہیم پر یہ نمازیں
    بہ ہر سجدہ معراجِ سر اللہ اللہ

    دھڑکتے ہوئے دل کا لے کر سہارا
    مناجات با چشمِ تر اللہ اللہ

    تصور بھی ہے ایک زندہ حقیقت
    تخیل بھی ہے معتبر اللہ اللہ

    تجلی میں دھوئے ہوئے سنگریزے
    یہاں کے نجوم و قمر اللہ اللہ

    جلالِ الٰہی کی تابندگی میں
    جھلکتے ہوئے بام و در اللہ اللہ

    یہ میزابِ رحمت، وہ رکنِ یمانی
    مقاماتِ اہلِ خبر اللہ اللہ

    وہ کعبہ جسے دیکھ لینا عبادت
    مسلسل ہے پیشِ نظر اللہ اللہ

    ٭٭٭
    ماہر القادریؒ
     
    • زبردست زبردست × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. لاريب اخلاص

    لاريب اخلاص محفلین

    مراسلے:
    23,634
    اللہ!
    سبحان اللہ۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    11,661
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    سبحان اللہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    19,288
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    سبحان اللہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,551
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    سبحان اللہ
     

اس صفحے کی تشہیر