نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    نظم: دعا اور دوا ٭ ملک نصر اللہ خان عزیزؔ

    دعا اور دوا ٭ کسی اور سے کہوں کیوں غمِ دل کے میں فسانے مجھے کیا خبر ہے اس کی کوئی مانے یا نہ مانے مری جملہ حاجتوں کو کیا اس نے آپ پورا مجھے بے نیاز رکھا درِ غیر سے خدا نے کسی بے نوا پہ کیونکر وہ مثالِ ابر برسے ترا لطف ڈھونڈتا ہے شب و روز یہ بہانے یہ مرا دلِ شکستہ، اسے لے سکا نہ کوئی اسے اپنا...
  2. محمد تابش صدیقی

    حکمت اعلیٰ حضرت رحمہ اللہ: فوز المبین در رد حرکت زمین ایک سیاسی کتاب ہے نہ کہ مذہبی یا سائنسی

    آپ کے اس جملے سے میں اپنا نقطۂ نظر واضح کر دیتا ہوں۔ کہ الحمد للہ مجھے اس حوالے سے کوئی تشویش نہ ہے اور نہ ہی ایسی تشویشات پالنے کا شوق۔ جن علوم پر میرا مطالعہ اتنا نہیں کہ میں اپنی رائے دے سکوں، اور نہ میرے پاس اتنا وقت ہے کہ میں محض اپنی رائے دینے کے لیے ان علوم کو پڑھوں، اور نہ میں یہ ضروری...
  3. محمد تابش صدیقی

    آخری کھلاڑی کے لیے تالی

    لاجواب اور باکمال تحریر۔ احساسات سےبھرپور۔ قاری کو مذکورہ ماحول میں لے کر چلنے والی تحریر۔ البتہ اتفاق سے ایک ہی لفظ تحریر میں دو جگہ آیا ہے اور کچھ کھٹک رہا ہے اور قاری اس تقریب میں بیٹھے بیٹھے اچانک کنفیوز ہو جاتا ہے کہ میں یہاں ہوں یا نہیں۔ اگر یہ لفظ دونوں جگہ سے نکل جائے تو قاری مکمل انہماک...
  4. محمد تابش صدیقی

    غزل: لوگ خوش ہیں کہ سال بدلے گا ٭ تابش

    اب تو لاک ڈاؤن نے اصطبل پر مزید پہرے بٹھا دیے ہیں۔ آپ کا بتایا ہوا تجربہ ایک دفعہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ تخیل کے گھوڑے کو ایڑھ لگانا ہی چاہی تھی کہ کسی نے یہ کہہ کر گھوڑے کی باگیں کھینچ لیں کہ یہ کیا رات کے اس پہر موبائل میں گھسے ہوئے ہیں۔:terror:اور جس رفتار سے تخیل میں ایک مصرع سمایا تھا، اس سے...
  5. محمد تابش صدیقی

    وہ ایک شخص دو عالم کی سروری والا

    سبحان اللہ۔ سبحان اللہ آمین یا رب العالمین۔
  6. محمد تابش صدیقی

    غنی خان ٭ فیض اللہ خان

    کیا سرکاری سطح پر کوئی ایسا ادارہ موجود ہے جو علاقائی زبانوں کے ادب کی ترویج اور دیگر زبانوں میں تراجم پر کام کرتا ہو؟
  7. محمد تابش صدیقی

    غنی خان ٭ فیض اللہ خان

    غنی خان کا المیہ یہ تھا انہیں عوامی نیشنل پارٹی یا پشتون مفکرین اور صحافیوں نے کبھی اردو زبان میں متعارف کرانے کی خاص کوشش نہیں کی مجھے یقین ہے کہ پاکستان کی نئی نسل کا قابل ذکر حصہ غنی بابا کو جانتا ہی نہیں ہوگا علاقائی شعراء ادیبوں کی بے توقیری ویسے بھی نئی بات نہیں ۔ غنی بابا صرف ایک شاعر...
  8. محمد تابش صدیقی

    حکمت اعلیٰ حضرت رحمہ اللہ: فوز المبین در رد حرکت زمین ایک سیاسی کتاب ہے نہ کہ مذہبی یا سائنسی

    نه در هرسخن بحث کردن رواست خطا بر بزرگان گرفتن خطاست اور یہی الٹا بزرگوں پر انگلیاں اٹھوانے کا موجب بن رہے ہیں۔ احترام میں اس سے، کچھ نہ حرف آئے گا ”بھول کو بزرگوں کی، بھول ہی کہا جائے“ طاہر مدنی
  9. محمد تابش صدیقی

    ماہر القادری غزل: وہ عربده جُو، معصوم ادا، قاتل بھی ہے اور قاتل بھی نہیں

    وہ عربده جُو، معصوم ادا، قاتل بھی ہے اور قاتل بھی نہیں دل اس کی ادائے سادہ کا بسمل بھی ہے اور بسمل بھی نہیں وعدے پہ نہیں آتا سچ ہے، پر یاد تو اس کو آتی ہے اس جانِ محبت کا وعده باطل بھی ہے اور باطل بھی نہیں دیکھو تو ہر اک سے بیگانہ، سمجھو تو کسی کا دیوانہ دل یار کی بزمِ عشرت میں شامل بھی ہے اور...
  10. محمد تابش صدیقی

    ماہر القادری غزل: خوفِ غم آرزوئے راحت ہے

    خوفِ غم آرزوئے راحت ہے یہ محبت نہیں تجارت ہے آرزوؤں کی اتنی کثرت ہے زندگی کیا ہے اک مصیبت ہے حسن کو عشق کی ضرورت ہے یہ فسانہ نہیں حقیقت ہے تیرے ہوتے ہوئے غمِ جاناں اور کس چیز کی ضرورت ہے کیا خوشی اس کو راس آئے گی دل تو پروردۂ مصیبت ہے دل پہ کیا کیا گزر گئی مت پوچھ جی رہا ہوں یہی غنیمت ہے...
  11. محمد تابش صدیقی

    تاسف اردو کے ممتاز ادیب اور مترجم، ڈاکٹر آصف فرخی انتقال کر گئے۔

    اردو کے ممتاز ادیب اور مترجم، ڈاکٹر آصف فرخی انتقال کر گئے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون۔ اردو کے نام ور ادیب آصف فرخی حرکت قلب بند ہونےسے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 60 سال تھی۔ تفصیلات کے مطابق اردو کے معروف فکشن نگار، مترجم، مدیر اور ناشر آصف فرخی اب ہم میں نہیں رہے۔ وہ سینئر خاکہ نگار، مدرس، محقق...
  12. محمد تابش صدیقی

    غزل: لوگ خوش ہیں کہ سال بدلے گا ٭ تابش

    آج دیکھا کہ یہاں شکریہ رہ گیا ہے۔ :) آمین۔ جزاک اللہ خیر بہت شکریہ وجیہ بھائی
  13. محمد تابش صدیقی

    تعارف تمام تعریفیں رب العالمین کے لیئے کہ جو ذ رے کو آفتاب بنانے پر قادر ہے ۔ ۔ بے شک

    بالکل متفق :) میں اسلام آباد میں، جہاں ایک کونے سے دوسرے کونے تک باآسانی پہنچا جا سکتا ہے۔ :P
  14. محمد تابش صدیقی

    تعارف تمام تعریفیں رب العالمین کے لیئے کہ جو ذ رے کو آفتاب بنانے پر قادر ہے ۔ ۔ بے شک

    اچھی بات ہے اگر گلیوں میں بنے ہوئے گندے پانی کے نالے اور کوڑوں کے ڈھیر اب صاف ہو گئے ہوں۔ ورنہ 3 سال پہلے نارتھ ناظم آباد آنا ہوا تھا تو کپڑے بچا کر گلیوں سے گزرنا ہی محال تھا۔ ہمارے خاندان کے لوگ نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس میں مقیم ہیں۔ جن میں میرا چھوٹا بھائی بھی شامل ہے۔
  15. محمد تابش صدیقی

    تعارف تمام تعریفیں رب العالمین کے لیئے کہ جو ذ رے کو آفتاب بنانے پر قادر ہے ۔ ۔ بے شک

    و علیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ اردو محفل پر خوش آمدید یہ خوبصورتی اب شہر کے کس کونے میں ہے؟
  16. محمد تابش صدیقی

    ماہر القادری غزل: مورکھ اور بٹ مار ہے دنیا

    مورکھ اور بٹ مار ہے دنیا جھوٹوں کا دربار ہے دنیا ہار کو دنیا جیت کہے ہے جواری کی سی ہار ہے دنیا کون کسی کا غم کھاتا ہے کہنے کو غم خوار ہے دنیا لالچ سے من ہر لیتی ہے مطلب کی ہشیار ہے دنیا وقت پڑے تو کام نہ آئے لکڑی کی تلوار ہے دنیا پیتل سونا بن جاتی ہے دھوکے کا بیوپار ہے دنیا دل میں کپٹ اور...
  17. محمد تابش صدیقی

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    ایک سیٹ چھوڑ کر ایک سیٹ، اور دیگر ایس او پیز کے ساتھ
  18. محمد تابش صدیقی

    روزمرہ کی باتیں اور کیفیات

    بعض اوقات چھوٹی سی غلطی فائدہ بھی دے جاتی ہے۔ امی ابو کے لیے آنلائن ائر ٹکٹ بک کرتے ہوئے صدیقی میں ui کی جگہ uu لکھ گیا۔ جب پیمنٹ کرنے سیلز آفس گیا تو انہوں نے کہا کہ نام درست ہونا چاہیے۔ میں نے کہا کہ اسے کینسل کر کے دوبارہ بک کر دیں۔ دوبارہ بک ہونے سے فائدہ یہ ہوا کہ بکنگ آفیسر نے اپنا کوئی...
  19. محمد تابش صدیقی

    ٢٨ مئی: یوم تکبیر

    آپ بے فکر رہیں، ایٹم بن نہ بھی بنتا تو معیشت نے ابھی یہیں ہونا تھا۔
Top