1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

ماہر القادری حمد: حاجت روا بھی تو ہے، مشکل کشا بھی تو ہے

محمد تابش صدیقی نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 5, 2020

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,800
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    حاجت روا بھی تو ہے، مشکل کشا بھی تو ہے
    خلّاقِ دو جہاں ہے، سب کا خدا بھی تو ہے

    روزِ ازل بھی تیرا، شامِ ابد بھی تیری
    ہر ابتدا بھی تو ہے، ہر انتہا بھی تو ہے

    دکھ درد میں تجھی کو مولا پکارتے ہیں
    ٹوٹے ہوئے دلوں کا ہاں آسرا بھی تو ہے

    تیری تجلیوں سے روشن ہیں ماہ و انجم
    دنیا کی انجمن میں نور و ضیا بھی تو ہے

    ہے چارہ ساز بھی تو اور کار ساز بھی تو
    آنکھوں کی روشنی ہے دل کی دوا بھی تو ہے

    ٭٭٭
    ماہر القادریؒ
     
  2. اَرفَق پورن پوری

    اَرفَق پورن پوری محفلین

    مراسلے:
    92
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Amused
    ماشاء اللہ بہت خوب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر