نتائج تلاش

  1. محمد تابش صدیقی

    ماہر القادری حمد: فکر و دانش کی ہے معراج خدا کا اقرار

    فکر و دانش کی ہے معراج خدا کا اقرار یہی وجدان کی آواز ہے فطرت کی پکار علم کا نقطۂ آخر ہے یقیں کی تنویر اسی تنور سے ہوتے ہیں منور افکار عقل ایمان کے سائے ہی میں پاتی ہے فروغ یہی جذبہ ہے جو کرتا ہے خودی کو بیدار ہے متاعِ دل و جاں نورِ یقیں، حسنِ عمل اسی ماحول میں ہوتے ہیں نمایاں کردار بے یقینی...
  2. محمد تابش صدیقی

    ماہر القادری نعتِ: خاتم الانبیاء، رحمتِ دو جہاں، حامیِ بیکساں، شافعِ عاصیاں

    خاتم الانبیاء، رحمتِ دو جہاں، حامیِ بیکساں، شافعِ عاصیاں نورِ کون و مکاں، نازِ روحانیاں، غیرتِ قدسیاں، فخرِ پیغمبراں جس کے اخلاق کی ہر طرف ہے مہک، جس کے جلووں کی ارض و سما میں چمک جس کا انصاف محکم ہے اور بے لچک، جس کی تعلیم انسانیت کی زباں جس نے صحرا نشینوں کی تہذیب کی، جس نے اوراقِ فطرت کی...
  3. محمد تابش صدیقی

    ماہر القادری حمد: ترا ذکر دل کی ہے زندگی، ترا نام راحتِ جاں بھی ہے

    ترا ذکر دل کی ہے زندگی، ترا نام راحتِ جاں بھی ہے ترے نور ہی کی ہے روشنی، تو یہاں بھی ہے، تو وہاں بھی ہے کہیں تذکرے ہیں وجود کے، کہیں سلسلے ہیں سجود کے تری ذاتِ پاک وہ راز ہے، جو عیاں بھی ہے، جو نہاں بھی ہے ترے حکمِ کن فیکون کا ہے ازل کے روز سے سلسلہ کہیں پھول ہے، کہیں خار ہے، یہ بہار بھی ہے،...
  4. محمد تابش صدیقی

    کرونا وائرس ۔ آپ کے شہر کی اہم اطلاعات ۔

    کل ہی آئی۔ ٹین۔ ون اور آئی۔ ٹین۔ فور کا علاقہ بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب سیل کر دیا گیا ہے۔
  5. محمد تابش صدیقی

    مبارکباد منتظم اعلیٰ 25ہزاری!

    اب تو معاملہ کافی تھم چکا ہے، یہ ہزاری تو کافی سست رہی۔ :) شکریہ تمام احباب کا
  6. محمد تابش صدیقی

    نظم: منتظر ہیں مگر قمیصوں کے ٭ محمد یعقوب آسیؔ

    منتظر ہیں مگر قمیصوں کے ٭ کئی یعقوب اب بھی زندہ ہیں جن کی آنکھوں کے گہرے حلقوں میں آس کے دیپ جھلملاتے ہیں جیسے پانی میں چاندنی جھلکے جیسے اشکوں کی تیز بارش میں مسکراہٹ ہو اپنے یوسف کی کئی یعقوب اب بھی زندہ ہیں جن کو شکوہ بھی ہے جدائی کا اور سینوں میں ہول اٹھتے ہیں آندھیاں در پۓ رگِ دم ہیں لیکن...
  7. محمد تابش صدیقی

    ماہر القادری حمدِ: تری شانِ تجمل کا وقارِ عرش ہے منظر

    تری شانِ تجمل کا وقارِ عرش ہے منظر ترا نقشِ جلالت ثبت ہے کعبہ کی عظمت پر ضیا افگن ہے تیرا حسن بت خانہ کی دنیا میں ترے انوار کی تابش ہے فانوسِ کلیسا میں کہیں موجود ہے رنگ و بہارِ گلستاں بن کر کہیں ظاہر ہے تو آتش کدے کی گرمیاں بن کر ترے حسنِ تحیّر زا کی کوئی انتہا بھی ہے کہ تو شامل ہے سب میں...
  8. محمد تابش صدیقی

    مبارکباد محمد احمد بھائی کے گھر کھلا ایک اور پھول

    انتہائی مسرت کے ساتھ یہ خوش خبری سنائی جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں ہمارے ہردلعزیز بھائی محمداحمد کو بیٹے کی صورت میں اپنی نعمت سے نوازا ہے۔ :redheart: اللہ تعالیٰ شہزادے کو خوشیوں بھری صحت مند زندگی عطا فرمائے۔ اسے نیک اور صالح بنائے اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک...
  9. محمد تابش صدیقی

    تو جو چاہے ریت کے تودوں سے ہوں چشمے رواں - تو نہ چاہے سانس لے سکتی نہیں موجِ صبا ٭ ماہر القادریؒ

    تو جو چاہے ریت کے تودوں سے ہوں چشمے رواں - تو نہ چاہے سانس لے سکتی نہیں موجِ صبا ٭ ماہر القادریؒ
  10. محمد تابش صدیقی

    ماہر القادری حمد: یہ مرا ایمان ہے، میرے خدا تیرے سوا

    یہ مرا ایمان ہے، میرے خدا تیرے سوا کوئی داتا ہے نہ کوئی دوسرا مشکل کشا صرف تیری ذاتِ بے ہمتا ہے علام الغيوب تجھ سے پوشیدہ نہیں ہے وہ خلا ہو یا مَلا سب ترے بندے ہیں تو معبود اور مسجود ہے سب ترے محتاج ہیں کیا اولیاء، کیا انبیاء ذات تیری ماورائے فہم و ادراک و قياس سوچنا چاہے تو دم گھٹنے لگے...
  11. محمد تابش صدیقی

    ماہر القادری غزل: سفینہ میرا ساحل آشنا معلوم ہوتا ہے

    سفینہ میرا ساحل آشنا معلوم ہوتا ہے مجھے یہ بھی فریبِ ناخدا معلوم ہوتا ہے ترے غم کا جہاں تک سلسلہ معلوم ہوتا ہے وہیں تک میری ہستی کا پتا معلوم ہوتا ہے نہ پوچھ اے دوست! شامِ غم میں کیا معلوم ہوتا ہے مجھے ہر دم قضا کا سامنا معلوم ہوتا ہے بہ ہر لحظہ، بہ ہر ساعت سِوا معلوم ہوتا ہے تمہارا غم طبیعت...
  12. محمد تابش صدیقی

    ماہر القادری حمد ٭ پروردگار بھی ہے، وہ کارساز بھی ہے

    پروردگار بھی ہے، وہ کارساز بھی ہے خلّاقِ دو جہاں ہے، بندہ نواز بھی ہے ہے عالم آشکارا، یہ بات راز بھی ہے اک پرتوِ حقیقت، حسنِ مجاز بھی ہے ہر شے ظہور اس کا، ہر سمت اس کے جلوے یہ کار گاہِ ہستی، اک بزمِ ناز بھی ہے یہ وقت ہے دعا کا، ہاں! نام لے خدا کا آنکھیں بھی شبنمی ہیں، دل میں گداز بھی ہے یہ...
  13. محمد تابش صدیقی

    کرونا وائرس ۔ آپ کے شہر کی اہم اطلاعات ۔

    میں نے ابھی ابھی جاز کیش کے ذریعے جمع کروایا ہے، جمع ہو گیا ہے۔
  14. محمد تابش صدیقی

    سیاسی منظر نامہ

    سیاستدان فوج کے بغیر حکومت کرنا نہ سیکھ سکے، البتہ فوج نے مارشل لاء کے بغیر حکومت کرنا سیکھ لی ہے۔
Top