ماہر القادری حمد ٭ پروردگار بھی ہے، وہ کارساز بھی ہے

محمد تابش صدیقی نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 28, 2020

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,883
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    پروردگار بھی ہے، وہ کارساز بھی ہے
    خلّاقِ دو جہاں ہے، بندہ نواز بھی ہے

    ہے عالم آشکارا، یہ بات راز بھی ہے
    اک پرتوِ حقیقت، حسنِ مجاز بھی ہے

    ہر شے ظہور اس کا، ہر سمت اس کے جلوے
    یہ کار گاہِ ہستی، اک بزمِ ناز بھی ہے

    یہ وقت ہے دعا کا، ہاں! نام لے خدا کا
    آنکھیں بھی شبنمی ہیں، دل میں گداز بھی ہے

    یہ ذوق و شوقِ طاعت، ماہرؔ تمہیں مبارک
    یہ بھی خیال رکھنا، وہ بے نیاز بھی ہے

    ٭٭٭
    ماہر القادریؒ
     
    • زبردست زبردست × 1
  2. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    10,679
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    سبحان اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر