1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

ماہر القادری حمد: ترا ذکر دل کی ہے زندگی، ترا نام راحتِ جاں بھی ہے

محمد تابش صدیقی نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 1, 2020

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,800
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ترا ذکر دل کی ہے زندگی، ترا نام راحتِ جاں بھی ہے
    ترے نور ہی کی ہے روشنی، تو یہاں بھی ہے، تو وہاں بھی ہے

    کہیں تذکرے ہیں وجود کے، کہیں سلسلے ہیں سجود کے
    تری ذاتِ پاک وہ راز ہے، جو عیاں بھی ہے، جو نہاں بھی ہے

    ترے حکمِ کن فیکون کا ہے ازل کے روز سے سلسلہ
    کہیں پھول ہے، کہیں خار ہے، یہ بہار بھی ہے، خزاں بھی ہے

    ترا ذکر ہو، تری یاد ہو، ترا نام ہو کہ پیام ہو
    یہی جانِ ابر بہار ہے، یہ چمن کی روحِ رواں بھی ہے

    ٭٭٭
    ماہر القادریؒ
     
    • زبردست زبردست × 1

اس صفحے کی تشہیر