1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

ماہر القادری حمد: پردہ اٹھ جائے اگر عشق کی زیبائی کا

محمد تابش صدیقی نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 4, 2020

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    26,802
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    پردہ اٹھ جائے اگر عشق کی زیبائی کا
    حسن پھر نام نہ لے انجمن آرائی کا

    طور پر برقِ تجلی کی کرم فرمائی
    ایک غمزه تھا تری شانِ خود آرائی کا

    پتہ پتہ سے نمودار ہے شانِ وحدت
    ذره ذره کو یقیں ہے تری یکتائی کا

    عشق مٹتی ہوئی تصویر تری فطرت کی
    حسن دھویا ہوا خاکہ تری رعنائی کا

    سر ہو اور سنگِ درِ ختمِ رسلؐ ہو ماہرؔ
    پھر تو ارمان نکل جائے جبیں سائی کا

    ٭٭٭
    ماہر القادریؒ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. اَرفَق پورن پوری

    اَرفَق پورن پوری محفلین

    مراسلے:
    92
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Amused
    ماشاء اللہ بہت خوب

    مقطع بہترین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر