ماہر القادری بہارِ حرم: بہار اور حرم کی بہار کیا کہنا

محمد تابش صدیقی نے 'حمد، نعت، مدحت و منقبت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 11, 2020

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,900
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بہارِ حرم
    ٭
    بہار اور حرم کی بہار کیا کہنا
    تمام رحمتِ پروردگار کیا کہنا

    قدم قدم پہ ہدایت، روش روش پہ نجات
    نفس نفس کرمِ بےشمار کیا کہنا

    کثافتیں ہیں کہ سب دور ہوتی جاتی ہیں
    رہِ حجاز کی گرد و غبار کیا کہنا

    جگہ جگہ یہ کھجوروں کی دلنواز قطار
    شعاعِ مہر سرِ شاخسار کیا کہنا

    بس اس خیال سے پائے طلب نہ سو جائیں
    کبھی کبھی خلشِ نوکِ خار کیا کہنا

    قبا کی مسجدِ اقدس، یہ بدر ہے، یہ احد
    نبیؐ کے دور کی ہر یادگار کیا کہنا

    ادھر سے بھی ہے نوازش کا سلسلہ ماہرؔ
    مآلِ جذبۂ بے اختیار کیا کہنا

    ٭٭٭
    ماہر القادریؒ
     
    • زبردست زبردست × 1

اس صفحے کی تشہیر